14/04/2026
جب رہبر منزل پر رکا
آج چاک کا وہ ٹکڑا تھم گیا ہے جس نے ہزاروں تقدیریں لکھیں۔ محترم گل اسلام صاحب، آپ ریٹائر نہیں ہوئے، آپ تو وقت کی پیشانی پر امر ہو گئے ہیں۔
آپ کی کلاس صرف چار دیواری نہ تھی، وہ کردار سازی کی پہلی درسگاہ تھی۔ آپ نے نصاب سے زیادہ زندگی پڑھائی، اور مارکس سے زیادہ انسان بنایا۔
آپ کی ڈانٹ میں دعا چھپی تھی اور آپ کی مسکراہٹ میں حوصلہ۔ بلیک بورڈ پر لکھے آپ کے حروف مٹ جائیں گے، مگر دلوں پر لکھا آپ کا نام کبھی نہیں مٹے گا۔
کل سکول کی گھنٹی آپ کے لیے آخری بار بجی ہے، مگر علم کی وہ گھنٹی جو آپ نے بچوں اور معاشرے کے اندر بجائی وہ تا عمر بجتی رہے گی۔ کرسی خالی ہو گی، مگر آپ کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔
آپ جاتے جاتے بھی سبق دے گئے کہ اصل کامیابی عہدے کا نام نہیں، چھوڑے ہوئے نقش کا نام ہے۔ بچوں کی ہر کامیابی کے پیچھے آپ کی خاموش محنت کھڑی ہے۔
ریٹائرمنٹ آپ کا حق ہے، لیکن سوسائٹی کے لیے یہ سانحہ ہے۔ پھر بھی یہ قوم مسکراتے ہوئے الوداع کہی گی، کیونکہ استاد کبھی رخصت نہیں ہوتا، وہ شاگردوں کی آنکھوں میں زندہ رہتا ہے۔
خدا آپ کو صحت اور سکون والی لمبی زندگی دے۔ آپ کا قرض سات نسلوں تک نہیں اتارا جا سکتا۔ میں نے کوئی آٹھ نو سال کی شناسائی میں آپ کو بہت نزدیک اور گہرائی سے مطالعہ کیا۔ آپ کو ایک جہد مسلسل اور عاجزی و انکساری کا دوسرا نام پایا۔ میں آپ کی عارضی رخصتی کی تقریب میں باوجوہ شرکت نہ کرسکا جس کا افسوس رہے گا۔ بہت ساری دعاؤوں کے ساتھ اللہ حافظ۔
12/04/2026
افسوسناک خبر!
ہم انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دیتے ہیں کہ ہمارے گریڈ 10 کے محنتی اور ذہین طالب علم *فہیم نواز ولد ربنواز غنڈی میرخانخیل* کی اچانک وفات ہو گئی ہے۔ وہ اپنے گھر میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔
ان کی ناگہانی موت نے ہمیں شدید صدمے میں ڈال دیا ہے۔ ہر آنکھ اشک بار ہے اور ہر دل افسردہ۔ ہم رب ذوالجلال سے دعا گو ہیں کہ وہ مرحوم کی روح کو سکون اور ان کے درجات بلند فرمائے۔
*ہم ان کے والدین، عزیز و اقارب، اور اساتذہ کرام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔*
آمین
نماز جنازہ کل 13 اپریل بروز پیر صبح 9 بجے ادا کیا جائے گا۔
28/03/2026
ہوم سٹیڈ ماڈل سکول کا تقسیم انعامات کل بروز اتوار 29 مارچ 2026 صبح 8 بجے معمول کے مطابق منعقد ہوگا۔ شکریہ
27/03/2026
آپ کو ہوم سٹیڈ اسکول کی سالانہ تقریب میں مدعو کیا جاتا ہے!
تاریخ: *29 مارچ 2026، اتوار*
وقت: صبح *8* بجے
مقام: ہوم سٹیڈ
طلباء کی کامیابیوں کا جشن، دلچسپ کارکردگیاں، اور سب کے لیے دلکش سرگرمیاں!
*خواتین کے لیے پردے کا خصوصی اہتمام* ۔
آپ کی شرکت ہمارے لیے اعزاز ہوگی!
ہوم سٹیڈ انتظامیہ
26/03/2026
Dear Parents/Students: You're cordially invited to the Homestead School's Annual Day celebrations
Date: Sunday, March 29, 2026
Time: 8 am
Venue: Homestead
Join us for a vibrant showcase of student achievements, exciting performances and fun activities for all. Special arrangements for our female guests to ensure a comfortable and enjoyable experience.
Your presence will make the event special!
Thanks,
Homestead