District Education Officer Male Karak

District Education Officer Male Karak The page has latest news and updates on Elementary & Secondary Education Karak

23/04/2024
21/04/2024
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کرک الیاس خٹک صاحب نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لقمان حکیم اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر منور ...
21/04/2024

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کرک الیاس خٹک صاحب نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لقمان حکیم اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر منور خان کے ہمراہ مفت درسی کتب سنٹر کا دورا کیا۔ اور اساتذا کرام کی سہولت کے بارے ہدایات جاری کیں۔

آج مورخہ 17 اپریل کو ایک اہم اجلاس جی ایچ ایس ایس کرک میں منعقد ہوا جسمیں ڈی ای او (میل) کرک جناب محمد الیاس خان صاحب، ڈ...
17/04/2024

آج مورخہ 17 اپریل کو ایک اہم اجلاس جی ایچ ایس ایس کرک میں منعقد ہوا جسمیں ڈی ای او (میل) کرک جناب محمد الیاس خان صاحب، ڈپٹی ڈی ای او (میل) کرک جناب لقمان حکیم صاحب، ڈپٹی کمشنر کرک جناب مجیب الرحمٰن صاحب، ایم پی اے خورشید خٹک صاحب، تعلیم کے لئے دردِدل رکھنے والے مختلف شخصیات نے شرکت کی. اس موقع پر ضلع کرک کے تمام پرنسپل اور ہیڈماسٹر صاحبان موجود تھے.
نئے ڈی ای او صاحب کے ساتھ تعارفی میٹنگ کے ساتھ ساتھ یہ اجلاس انرولمنٹ ڈرائیو کے متعلق بھی تھا جسمیں تمام شرکاء نے بڑھ چڑھ کے حصہ لیا.
ڈپٹی کمشنر نے ضلع کرک میں تعلیمی سرگرمیوں کو سراہا اور تمام سربراہان کو مختلف تعلیمی اقدامات پر داد دی. انرولمنٹ ڈرائیو کے پس منظر میں خود کئی بچوں کا داخلہ کروایا.
ایم پی اے خورشید خٹک صاحب نے کہا کہ وہ محکمہ تعلیم میں ترقی کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ہر قسم کی معاونت کے لیے تیار رہیں گے. مزید انہوں نے کہا کہ وہ رائیلٹی فنڈ سے ضلع کرک کے تعلیم کے لئے ایک بڑا حصہ مختص کرینگے جس میں سے سکولوں کے انفراسٹرکچر پر خطیر رقم خرچ ہوگی.
اس موقع پر معزز مہمانان نے بسلسلہ شجر کاری مہم ایک ایک پودا بھی لگایا اور تاکید کی کہ "ہر بشر دو شجر".
اس کے بعد تمام شرکاءِ اجلاس نے ایک واک کیا جسمیں مختلف لوگوں کو مدعو کیا گیا کہ اپنے بچوں کی بہتر مستقبل کے لئے سرکاری سکولوں کا رخ کریں.
آخر میں تمام شرکاء نے کرک کی ترقی کے لئے دعا کی اور ایک دوسرے کا شکریہ ادا کیا.

آج مورخہ 4 اپریل 2024 کو معزز ڈی ای او میل کرک جناب محمد الیاس خان نے اپنے نئے اسائمنٹ کا چارج بحیثیت ڈی ای او میل کرک ل...
04/04/2024

آج مورخہ 4 اپریل 2024 کو معزز ڈی ای او میل کرک جناب محمد الیاس خان نے اپنے نئے اسائمنٹ کا چارج بحیثیت ڈی ای او میل کرک لیا. موصوف اس سے پہلے لکی مروت میں ڈی ای او کے عہدے پر فائز تھے. آج دفتر میں نئے عہدے کا چارج لینے کے بعد دفتر کے سٹاف کے ساتھ میٹنگ کی اور ضلع کرک کو تعلیمی لحاظ سے ماڈل ضلع بنانے کا عزم ظاہر کیا. سٹاف نے بھی موصوف کو خوش آمدید کہا اور جناب کی پوسٹنگ بحیثیت ڈی ای او کرک کو کرک کے لئے خوش آئند قرار دیا. اس کے علاوہ جناب کی کرک کے لئے علمی تڑپ کا خیر مقدم کیا. آخر میں دعا کی کہ اللہ اس ادارے کو بالعموم اور ضلع کرک کو بالخصوص ترقی عطا فرمائے اور نظر بد سے بچائے.

آج مورخہ 4 اپریل 2024 کو معزز ڈی ای او میل کرک جناب  ظہور خان صاحب کا دفتر میں الوداعی دن تھا. جناب کا تبادلہ بحیثیت ڈی ...
04/04/2024

آج مورخہ 4 اپریل 2024 کو معزز ڈی ای او میل کرک جناب ظہور خان صاحب کا دفتر میں الوداعی دن تھا. جناب کا تبادلہ بحیثیت ڈی ای او میل لکی مروت ہو گیا ہے اور آج انہوں نے اپنا آخری دن بحیثیت ڈی ای او میل کرک گزارا. دفتر میں تمام سٹاف کے ساتھ ملے اور الوداعی پروگرام سے خطاب بھی کیا. دفتر کے عملے نے جناب کی اگلی پوسٹنگ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کرک کی ترقی کے لئے ان گنت کوششوں کو سراہا. اللہ سے دعا ہے کہ جناب جہاں بھی رہیں خوش رہیں، آباد رہیں اور شاد رہیں.

دائم آباد رہے گی دنیا
ہم نہ ہوں گے کوئی ہم سا ہوگا

30/03/2024

آج سکولوں میں سالانہ امتحانات کے نتائج۔ اساتذہ، ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپل صاحبان نے بہترین طریقے سے طلباء اور طالبات کی حوصلہ آفزائ کی۔ معماران قوم داد کے مستحق ہیں۔ ہمارے اساتذہ ہمارا فخر ہے۔
ہمارا نعرہ،علم ٹولو د پارہ

Address

KDA
Karak
27200

Opening Hours

09:00 - 16:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Education Officer Male Karak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share