Edward Science School and College Chokara Karak

Edward Science School and College Chokara Karak

Share

Providing Qaility Education

01/05/2026
30/04/2026

🎉 Labour Day Pre-Celebration

📖 Students participated in a Labour Day pre-celebration by learning about the importance of workers and their contributions to society. Through engaging activities, they expressed respect for different professions and developed a sense of gratitude for the hardworking people around them. 👷‍♂️✨

17/04/2026

Edward Science School & College Chokara proudly welcomes our honorable Chief Guest,
Ex-Minister of Agriculture, Major (R) Sajjad Barakawal.
It is a great honor for us to have such a distinguished personality among us. Your services for the nation are truly inspiring for our students.

16/04/2026

Date Sheet - HSSC Annual-I Examination 2026

11/01/2026

Extension of Winter Break

31/12/2025

SSC Annual (II) Result

20/11/2025

*سٹوڈنٹس کے نام سر شازیب کا خوبصورت تحریر*

‎کامیابی کا راستہ: انسان بننے سے کامیاب بننے تک۔

‎دنیا کا ہر شخص کامیاب ہونا چاہتا ہے۔ کامیابی کا لفظ سنتے ہی ذہن میں دولت، شہرت، عہدہ، اور بے پناہ اختیار کی تصاویر ابھرتی ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ کامیابی صرف ان بیرونی نشانوں کا نام نہیں، بلکہ اس سے کہیں گہری اور اندرونی چیز ہے۔ کیا ہر شخص واقعی کامیاب ہونا چاہتا ہے، یا وہ صرف کامیابی کی ایک سطحی تعریف کو اپنا چکا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ کامیابی کا آغاز انسان بننے سے ہوتا ہے—ایک ایسا انسان جو نظم و ضبط، اخلاقیات، اور علم کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لے۔

‎نظم و ضبط صرف وقت پر اٹھنے، وقت پر سو جانے یا روزانہ ورزش کرنے کا نام نہیں، بلکہ یہ ایک اندرونی ضبط ہے جو ہمیں اپنی خواہشات، جذبات، اور غلطیوں پر قابو پانے کی طاقت دیتا ہے۔ ایک ورزش کا عادی شخص، جب تھکا ہوا بھی ہو، اپنے بدنی مشق کو ترک نہیں کرتا کیونکہ اس نے اپنے ارادے کو نظم و ضبط کے تابع کیا ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے نظم و ضبط ہمیں پابند بناتا ہے، اور پابندیاں آزادی کا راستہ ہوتی ہیں۔ جب آپ اپنی زندگی کو منظم کر لیتے ہیں تو کامیابی خود بخود آپ کے دروازے پر آتی ہے۔

‎اخلاقیات وہ اصول ہیں جو ہمیں درست اور غلط کے درمیان فرق سکھاتے ہیں۔ امانت، احسان، عاجزی، اور سچ بولنا جیسی صفات اخلاقیات کا حصہ ہیں۔ ایک تجارتی شخص جو اپنے معاملات میں سچا اور دیانتدار ہے، اس کے گاہک اس پر اعتماد کرتے ہیں، اور اس کا کاروبار ترقی کرتا ہے۔ اخلاقیات آپ کی شناخت بن جاتی ہے، اور جب آپ اخلاقی طور پر مضبوط ہوں گے تو دنیا آپ کو کامیاب مانے گی، کیونکہ کامیابی کا اصل جوہر لوگوں کے دلوں میں آپ کا مقام ہے۔

‎علم صرف کتابی یا ڈگری کا نام نہیں، بلکہ تجربات، مشاہدات، اور دوسروں سے سیکھنے کا نام ہے۔ علم آپ کو آگاہی دیتا ہے، آگاہی آپ کو انتخاب کی قوت دیتی ہے۔ ایک ڈاکٹر صرف مریضوں کا علاج ہی نہیں کرتا، بلکہ وہ ہر روز نئی تحقیقات پڑھ کر اپنا علم بڑھاتا ہے، جس سے وہ بہتر معالج بنتا ہے۔ علم آپ کی قابلیت کو بڑھاتا ہے، مگر اس علم کا فائدہ صرف تب ہے جب آپ نظم و ضبط اور اخلاق کی بنیاد پر استعمال ۔

‎مگر کیا واقعی انسان بننا اتنا آسان ہے؟ انسان تو بہت سارے ہیں، مگر اچھے انسان بہت کم۔ تعلیم یافتہ اور دولت مند تو دنیا میں بہت ہیں، مگر ان میں سے اکثر صرف انسان بننے کی اداکاری کرتے ہیں—وہ اخلاقیات کا لبادہ اوڑھ کر اپنی خواہشات کی پیروی کرتے ہیں، نظم و ضبط کو وقت کی قید سمجھتے ہیں، اور علم کو صرف خود کو دوسروں سے برتر ثابت کرنے کا ذریعہ بناتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کامیابی ان سے دور رہتی ہے، کیونکہ کامیابی کا راستہ انسانیت کی حقیقی اظہار سے ہو کر جاتا ہے، نہ کہ اس کے نقالی سے۔

‎کامیابی کی اصل تعریف کیا ہے؟ کامیابی بیرونی چیزوں میں نہیں، بلکہ آپ کے اندر ہے۔ یہ آپ کا اپنے آپ سے اطمینان، دوسروں کے لئے محبت، اور اپنے مقصد کو پورا کرنے کی لگن ہے۔ یہ تعریف ہر انسان کے لئے برابر ہے، چاہے وہ غریب ہو یا امیر، مرد ہو یا عورت۔ پھر کیوں دنیا میں ہر کوئی کامیاب نہیں ہے؟ نظم و ضبط کی کمی، اخلاقیات کا فقدان، اور علم سے بے اعتنائی اس کی بنیادی وجوہات ہیں۔ لوگ جلدی نتائج چاہتے ہیں، فوری فوائد کے لئے غیر اخلاقی راستے اپناتے ہیں، اور سیکھنا بند کر دیتے ہیں، جس سے ان کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے۔

‎کیا کامیابی صرف علم سے ملتی ہے؟ ہرگز نہیں۔ علم ایک اوزار ہے، لیکن نظم و ضبط اور اخلاقیات اس اوزار کو استعمال کرنے کا ہنر سکھاتے ہیں۔ ایک انتہائی ذہین شخص بھی بے نظمی یا غیر اخلاقی رویے کی وجہ سے ناکام ہو سکتا ہے۔

‎آخری بات یہ ہے کہ اگر آپ واقعی کامیاب ہونا چاہتے
‎ہیں، تو "انسان بننا" شرطِ اوّل ہے۔ نظم و ضبط، اخلاقیات، اور علم کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں، اور پھر دیکھیں کہ کامیابی کس طرح آپ کے قدموں میں آ جاتی ہے۔

‎تحریر: شاہ زیب دُرانی

‎تاریخ: 13 نومبر 2025


Dedicated to all students.......
....... Shahzeb Durrani

Want your school to be the top-listed School/college in Karak?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Karak

Opening Hours

Monday 08:00 - 13:00
Tuesday 08:00 - 13:00
Wednesday 08:00 - 13:00
Thursday 08:00 - 13:00
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 13:00