14/08/2026
The Al-Hafiz Science School & College Gurguri Karak
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The Al-Hafiz Science School & College Gurguri Karak, School, Karak.
14/08/2026
24/07/2026
ماشاء اللہ! ہمارے ادارے کے لیے ایک اور قابلِ فخر کامیابی
الحمدللہ رب العالمین!
یہ ہمارے لیے انتہائی خوشی، مسرت اور فخر کا مقام ہے کہ الحافظ سائنس سکول اینڈ کالج گرگری کے ہونہار سابق طالب علم منصور الٰہی ولدِ وطن بادشاہ کا سول ہسپتال گرگری، ضلع کرک میں ریڈیالوجی ٹیکنیشن کے عہدے پر انتخاب ہوا ہے۔
یہ کامیابی ان کی انتھک محنت، لگن، اساتذہ کرام کی بہترین رہنمائی، والدین کی دعاؤں اور اللہ تعالیٰ کے بے شمار فضل و کرم کا ثمر ہے۔ ہمیں اپنے اس قابل فخر سابق طالب علم کی کامیابی پر بے حد خوشی ہے، جو ادارے کے لیے بھی اعزاز اور موجودہ طلبہ کے لیے ایک روشن مثال ہے۔
الحافظ سائنس سکول اینڈ کالج گرگری کی پوری انتظامیہ، اساتذہ کرام، عملہ اور طلبہ کی جانب سے منصور الٰہی اور ان کے معزز اہلِ خانہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انہیں اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں مزید کامیابیاں، عزت، صحت، ترقی اور برکت عطا فرمائے، اور انہیں اخلاص، دیانت داری اور خدمتِ انسانیت کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
"محنت، اخلاص اور بہترین تعلیم انسان کو کامیابی کی اُن منزلوں تک پہنچاتی ہے جہاں وہ نہ صرف اپنا بلکہ اپنے والدین، اساتذہ اور ادارے کا نام بھی روشن کرتا ہے۔ دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو، منصور الٰہی!
اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔
منجانب:
الحافظ سائنس سکول اینڈ کالج گرگری علم • کردار • کامیابی
اہم اطلاع برائے تمام طلباء و طالبات
تمام طلباء و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کوہاٹ بورڈ کی جانب سے کیسز کی سماعت کے لیے کمیٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تمام طلباء و طالبات اپنے رول نمبر بورڈ کی ویب سائٹ یا اپنے متعلقہ اسکول سے ضرور چیک کریں۔ اگر آپ کا رول نمبر جاری کردہ فہرست میں موجود ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے خلاف بورڈ میں کیس درج ہے۔
تمام متعلقہ طلباء و طالبات مقررہ تاریخ اور وقت پر اپنی متعلقہ کمیٹی کے سامنے لازماً پیش ہوں۔ بصورتِ دیگر، بورڈ آپ کے کیس کا فیصلہ یکطرفہ طور پر کرے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ طالب علم پر ہوگی۔
17/07/2026
Heartiest Congratulations to All the Position Holders of the June Monthly Test 2026!
02/07/2026
الحافظ سائنس اسکول اینڈ کالج گرگری کرک میں تمام نئے طلباء کا پرتپاک خیرمقدم ہے۔ یہ صرف ایک اسکول نہیں، بلکہ آپ کے مستقبل کی بنیاد ہے۔ محنت کریں، اخلاق اپنائیں، اور اپنا نام روشن کریں۔ خوش آمدید!
30/06/2026
الحمدللہ! آج مورخہ 30 جون 2026ء کو دی الحافظ سائنس اسکول اینڈ کالج، گرگری میں ماہانہ ٹیسٹ انتہائی منظم، شفاف اور پُرمحل ماحول میں کامیابی سے منعقد کیا گیا۔
ہمارا مقصد طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کا جائزہ لینا، ان کی کمزوریوں کی نشاندہی کرنا اور بہتری کے لیے رہنمائی فراہم کرنا ہے۔
ہم تمام اساتذہ، طلبہ اور والدین کا ان کے قیمتی تعاون پر دلی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان شاء اللہ ہم اسی عزم اور جذبے کے ساتھ معیاری تعلیم کے اس سفر کو جاری رکھیں گے۔
جانچ محض نمبروں کا نام نہیں، بلکہ یہ ترقی، سیکھنے اور کامیابی کا ذریعہ ہے۔
ڈاکٹر حافظ لقمان خان
الحمدللہ! ہمارے طلبہ و طالبات وائٹ بورڈ پر ریاضی کے سوالات خود حل کر رہے ہیں۔ اس سرگرمی کا مقصد بچوں اور بچیوں میں اعتماد، تنقیدی سوچ اور مسئلہ حل کرنے کی مہارت پیدا کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام طلبہ و طالبات کو علمِ نافع عطا فرمائے۔
Dr. Hafiz Luqman Khan
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Karak
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 12:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |