The City Model School Karak

The City Model School Karak

Share

We Deliver Quality.

11/04/2026

STAFF REQUIRED
A well-reputed institution is looking for qualified and dedicated staff for the following positions:
Computer Teacher (Preference will be given to candidates skilled in AI)
PTI Drill Instructor (Physical Training Instructor)
Requirements:
Relevant qualification in the subject
Strong communication skills
Apply Now
Interested candidates are encouraged to submit their CVs at the school office or contact us for further details.
Mob: 03338347574

Photos from The City Model School Karak's post 02/04/2026

On this very special Parents’ Day, we extend our heartfelt gratitude to all our parents ❤️
Special thanks to those parents who worked alongside their children at home, helping them achieve excellent results and top positions — heartfelt congratulations to both!

In the program, the children who showcased their hidden talents — amazing speeches and creative performances — made everything truly outstanding! Parents were delighted and proud.

All these successes and the wonderful performances on Parents’ Day are also the result of our teachers’ dedicated efforts. A huge thank you to all our teachers!

Heartiest congratulations to the students who achieved excellent results in their exams!

Finally, on behalf of the school administration, we sincerely thank everyone — parents, teachers, and students — for making this day so special! 🙏

25/03/2026

👨‍👩‍👧‍👦 Every Parent Dreams of Success for Their Child…
Now it’s time to turn that dream into reality!

🎓 Admissions Open Now!
Give your child the future they deserve with quality education and strong values at The City Model School Karak
✨ From Playgroup to Class 10th
🎯 Highly Qualified Staff
🏫 Modern Learning Environment
💯 Focus on Academic Excellence
📞 Contact us today & secure your child’s bright future!
👉 Don’t wait. Invest in education today for a better tomorrow.

21/03/2026

عید الفطر مبارک 🌙
انتظامیہ دی سٹی ماڈل سکول کرک کی جانب سے تمام معزز والدین، اساتذہ کرام اور پیارے طلباء و طالبات کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔
اللہ تعالیٰ اس بابرکت موقع پر ہم سب کی عبادات قبول فرمائے، ہمارے گھروں میں خوشیاں، محبت اور سکون عطا کرے اور ہمیں ہمیشہ حق اور سچ کے راستے پر چلنے کی توفیق دے۔
یہ عید آپ سب کے لیے خوشیوں، کامیابیوں اور نئی امیدوں کا پیغام لے کر آئے۔

19/03/2026

خدارا ہوائی فائرنگ جیسے خطرناک عمل سے پرہیز کریں۔
ایک لمحے کی لاپرواہی کسی کی زندگی چھین سکتی ہے۔

Photos from The City Model School Karak's post 21/01/2026

دی سٹی ماڈل سکول کرک میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان تھا “بچوں کی تعلیم میں والدین کا کردار”۔ اس اہم اور بامقصد ورکشاپ کے مربی معروف تربیت کار عدنان امین صاحب تھے، جنہوں نے نہایت مؤثر انداز میں بچوں کی ہمہ جہت تربیت پر روشنی ڈالی۔
سیشن کے دوران عدنان امین صاحب نے بچوں کی ایمانی تربیت، جسمانی تربیت، اخلاقی تربیت، نفسیاتی تربیت اور معاشرتی تربیت جیسے نہایت اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے والدہ صاحبات کو عملی مثالوں کے ذریعے یہ سمجھایا کہ گھر کا ماحول بچے کی شخصیت کی تعمیر میں کس قدر بنیادی کردار ادا کرتا ہے اور ایک ماں کس طرح اپنے بچے کی بہتر رہنمائی کر سکتی ہے۔
ورکشاپ میں والدہ صاحبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور سیشن کو بے حد سراہا۔ شرکاء نے اس تربیتی نشست کو نہ صرف مفید بلکہ اپنی روزمرہ زندگی میں قابلِ عمل قرار دیا۔
آخر میں پرنسپل دی سٹی ماڈل سکول، جناب اختشام الحق نے عدنان امین صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور تمام معزز والدہ صاحبات کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ والدین اور تعلیمی ادارے کا باہمی تعاون ہی بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایسی سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی تاکہ بچوں کی بہتر تربیت اور تعلیم کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

19/01/2026

دی سٹی ماڈل اسکول، کرک کی جانب سے والدین کے لیے ایک نہایت اہم اور مفید تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
محترم والدینِ کرام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے مقصد کے تحت
“ *بچوں کی تعلیم و تربیت میں ماں کا کردار”*
کے عنوان سے ایک خصوصی سیشن منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں معروف ماہرِ تعلیم اور ریسورس پرسن جناب عدنان آمین (آفاق پشاور ریجن) خطاب کریں گے۔
یہ سیشن والدین کے لیے خاص طور پر ترتیب دیا گیا ہے تاکہ وہ بچوں کی اخلاقی تربیت، تعلیمی رہنمائی اور کردار سازی میں اپنے کردار کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں۔
پروگرام کی تفصیل:
تاریخ: بروز منگل، 20 جنوری 2026
وقت: صبح 10:00 بجے
مقام: دی سٹی ماڈل اسکول، شگئی روڈ کرک
(مین شگئی روڈ، تنگوڑی چوک کے قریب)
تمام معزز والدین سے پُر زور گزارش ہے کہ مقررہ وقت پر تشریف لائیں اور اس اہم تربیتی نشست سے بھرپور استفادہ کریں۔

04/01/2026

ضرورت برائے سائنس ٹیچر
دی سٹی ماڈل سکول کرک کو سائنس ٹیچر درکار ہے۔
تعلیمی قابلیت: BS Physics، BS Chemistry، BS Zoology یا BS Botany
Zoology اور Botany میں ڈگری رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔
دلچسپی رکھنے والے امیدوار 12 تاریخ تک اپنی CV واٹس ایپ کریں۔
واٹس ایپ نمبر: 03338347574

Photos from The City Model School Karak's post 20/12/2025

دی سٹی ماڈل سکول کرک میں آج کلاس ششم کے بچوں کے لیے ایک خوبصورت پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

اس سرگرمی کا مقصد بچوں میں کھانے کے آداب پیدا کرنا اور صحیح طریقے سے کھانا کھانے کا طریقہ سکھانا تھا۔

اساتذہ نے بچوں کو پلیٹ لگانے، بسم اللہ کہہ کر کھانا شروع کرنے، بیٹھ کر کھانے، چھوٹوں کا خیال رکھنے اور کھانا ضائع نہ کرنے جیسے اہم آداب عملی طور پر سکھائے۔

بچوں نے خوشی، نظم و ضبط اور اچھے سلیقے کے ساتھ اس تقریب میں حصہ لیا۔

آخر میں بچوں کے لیے لذیذ کھانے پیش کیے گئے اور انہوں نے بھرپور لطف اٹھایا۔

اللہ پاک ہمارے بچوں کو ہمیشہ ادب اور تہذیب کے راستے پر چلائے۔
دی سٹی ماڈل سکول کرک

Photos from The City Model School Karak's post 16/12/2025

دی سٹی ماڈل سکول کرک میں شہدائے اے پی ایس کی یاد میں بلیک ڈے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

اس موقع پر سکول میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد شہدائے اے پی ایس کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ طلباء نے تقاریر اور مختصر پیغامات کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

طلباء و طالبات نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اے پی ایس کے معصوم شہداء نے پوری قوم کو اتحاد، صبر اور حوصلے کا درس دیا، اور ان کی قربانیاں ہمیشہ ہماری تاریخ کا روشن باب رہیں گی۔

آخر میں سکول انتظامیہ کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ نئی نسل کو امن، بھائی چارے اور علم کی روشنی سے آراستہ کرنا ہی شہدائے اے پی ایس کے ساتھ حقیقی وفاداری ہے۔

Photos from The City Model School Karak's post 29/11/2025



دی سٹی ماڈل سکول کرک میں نومبر کے منتھلی ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تمام کلاسوں کے طلباء اور طالبات نے بھرپور محنت کے ساتھ امتحانات میں حصہ لیا۔ اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں خصوصی انعامات تقسیم کیے گئے اور ان کی محنت کو سراہا گیا۔

تقریب میں پرنسپل صاحب، وائس پرنسپل اور اساتذہ کرام نے بچوں کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ اچھی کارکردگی مستقل محنت اور توجہ کا نتیجہ ہوتی ہے۔ اساتذہ نے پوزیشن ہولڈرز کو مبارک باد دی اور دوسرے بچوں کو بھی بہتر تیاری کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔

آخر میں کامیاب طلباء کو اسناد اور انعامات پیش کیے گئے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

دی سٹی ماڈل سکول کرک ہمیشہ طلباء کی تعلیمی و اخلاقی ترقی کے لیے سرگرم ہے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Karak?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Karak

Opening Hours

Monday 08:00 - 13:00
Tuesday 08:00 - 13:00
Wednesday 08:00 - 13:00
Thursday 08:00 - 13:00
Friday 08:00 - 11:00
Saturday 08:00 - 13:00