Hajira Welfare Clinic Ganderi Khattak
ہاجرہ ویلفیئر کامقصدڈاکٹرفہیم اللہ چلڈرن سپیشلسٹ ک
السلام وعلیکم۔۔۔آج سے چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر فہیم اللہ ہسپتال سے اور کلینک سے 2 دن چھٹی پر ہونگے۔۔۔مریضوں کے تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔رابطہ نمبر 03129175006
،03439791737
جزاک اللہ
21/09/2025
یہ تحریر بچوں کی صحت کے بارے میں تما م دوستوں حاص کر والدین کے لیے ہیں ۔۔۔
♤نومولود بچوں کے مسائل :
درجنوں ایسی خواتین کے ساتھ جو نئی ماں بنتی ہیں انکے نومولود بچوں میں لگ بھگ ایک جیسے مسائل ہوتے ہیں جنکی شکایت کرتی پائی جاتی ہیں۔ اور بچوں کے انہی مسائل سے نمٹتے نمٹتے وہ خود جسمانی صحت اور ذہنی دباؤ جیسے مسائل کا شکار ہو جاتی ہیں۔
♤کولک یا پیٹ درد کا مسئلہ:
(Infantile Colic )
مائیں سب سے زیادہ اس شکایت کے ساتھ آتی ہیں کہ بچہ زور لگاتا ہے، اُس کا چہرہ سرخ ہو جاتا ہے اور وہ بےحد روتا ہے۔ پیٹ درد کی اس شکایت کو ’کولک‘ کا نام دیا جاتا ہے۔
بچوں میں یہ کیفیت عام طور پر شام کے وقت زیادہ ہوتی ہے۔ ڈاکٹرز کا مشورہ اس کے لیے یہی ہے کہ اگر بچہ ہر لحاظ سے صحتمند ہے، اُس کی نشونما ہو رہی ہے، وزن مناسب بڑھ رہا ہے تو اس صورتحال پر پریشان نہ ہوں کیونکہ اس نوعیت کی کیفیت خود ہی ٹھیک ہو جاتی ہے۔
ماؤں کو البتہ یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ اگر وہ اپنا دودھ پلاتی ہیں تو نوٹ کریں کے ان کی کس قسم کی غذا بچے میں کولک کا باعث بنتی ہے، مثلاً بہت سی مائیں دودھ یا دہی کا استعمال کرتی ہیں تو بچے میں یہ تکلیف بڑھ سکتی ہے۔
جبکہ ڈبے کا دوددھ یا فارمولا ملک پینے والے بچوں کے لیے متبادل اقسام تجویز کی جاتی ہیں۔
♡بچے کا دودھ الٹنا:
(Gastroesophageal Reflex )
بہت سی مائیں اس بات سے پریشان ہوتی ہیں کہ بچہ دودھ الٹ دیتا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق عام طور پر یہ شکایت بھی اُس وقت دور ہو جاتی ہے جب بچہ بیٹھنا شروع کر دے یا ٹھوس غذا شروع کر دے۔ تین چار ماہ تک کے بچے لیٹے رہنے کے باعث دودھ الٹ دیتے ہیں۔
اس کے لیے مشورہ یہی ہے کہ دودھ پلانے کے بعد بچے کو کندھے سے لگا کر اس وقت تک تھپتھپایا جائے جب تک وہ ڈکار نہ لے لے۔ اس کے علاوہ دودھ پلاتے ہوئے بھی بالکل سیدھا لٹانے کے بجائے بچے کا سر ذرا اونچا رکھا جائے۔
♡بچے کا بار بار پاخانہ کرنا:
( Gastrocolic reflex )
مائیں اس بات سے پریشان ہو جاتی ہیں کہ بچہ دن میں کئی بار پاخانہ کرتا ہے۔
بچے کا دن میں چھ سے آٹھ بار تک پاخانہ کرنا نارمل ہے اور اس میں پریشانی کی بات نہیں ہے۔
♡بچے کا پیٹ نہیں بھرتا:
اپنا دودھ پلانے والی مائیں اکثر متفکر ہوتی ہیں کہ ان کے بچے کا پیٹ نہیں بھر رہا اور وہ بار بار دودھ مانگ رہا ہے۔
ماں کا دودھ جلد ہضم ہو جاتا ہے، اس لیے بچہ اگر دو گھنٹے سے بھی کم وقفے میں دودھ کے لیے روئے تو یہ عام بات ہے اس پر پریشان نہ ہوں۔ اس کو ضرور بار بار دودھ پلائیں۔
♡بچہ رات کو سوتا نہیں ہے:
رات بھر بچہ جاگے یا بار بار جاگے تو ماں کی صحت خاصی متاثر ہوتی ہے۔ نومولود بچوں کی مائیں اس مسئلے سے پریشان ہوتی ہیں۔
رات بھر جاگنے والی بچے کی ماں سے دن کا حال پوچھا جائے تو یہی کہتی ہیں کہ دن بھر تو سوتا ہے۔
چنانچہ اس مسئلے کے لیے ڈاکٹر یا دوا کی ضرورت نہیں ہے بلکہ بچے کی روٹین بنانے کی ضرورت ہے۔ اس میں وقت بھی لگ سکتا ہے لیکن یہ بھی زیادہ پریشانی کی بات نہیں
ہے۔ (copied)
♤جزاک اللہ
♤چلڈرن سپیشلسٹ
♤ڈاکٹر فہیم اللہ
♤ ہاجرہ ویلفیئر کلنیک
♤ گنڈیری خٹک
♤رابطہ 03129175006
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the school
Telephone
Website
Address
Karak
Opening Hours
| Monday | 19:00 - 22:00 |
| Tuesday | 19:00 - 22:00 |
| Wednesday | 19:00 - 22:00 |
| Thursday | 19:00 - 22:00 |
| Friday | 19:00 - 22:00 |
| Saturday | 19:00 - 22:00 |
| Sunday | 15:00 - 23:00 |