08/07/2021
پریس ریلیز
تنظیم نوجوانان بلوچاں اور ٹکری ایجوکیشن سینٹر کی جانب سے ماری پور میں لاٸبریری کے قیام کے لٸے ماری پور ٹکری فٹبال گراؤنڈ سے کیماڑی ٹاؤن آفس گریکس تک ایک پر امن ریلی نکالی گٸی۔اس پر امن ریلی کا مقصد سندھ حکومت سے مطالبہ کرنا تھا کہ وہ ماری پور میں ایک مرکزی لاٸبریری کا قیام عمل میں لاٸے تاکہ ماری پور کے طالب علم سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگ اس سے مستفید ہوسکیں۔
پر امن ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھاٸے ہوٸے تھے جس میں لاٸبریری کے قیام کے لٸے اپیل کی گٸی تھی۔
اس ریلی میں کراچی کی معزز شخصیات سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی,لیاری عوامی محاذ اور لیاری لٹریری فورم کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوٸے شرکاء نے کہا کہ
تنظیم نوجوانان بلوچاں اور ٹکری ایجوکیشن سینٹر کی کاوشوں نے ماری پور کے عوام کو ایک ایسا شعوری پروگرام دیا جس کی وجہ سے آج یہ مجموعہ اکٹھا ہوا اور یہی شعوری لوگوں کا مجموعہ ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے۔اور ہم اپنے کامیابی کا تسلسل اس وقت تک آگے بڑھاتے رہینگے جب آپ عوام ہمارے ساتھ ہونگے آپ عوام کا ساتھ ہی ہمیں اپنے مقصد میں کامیاب کرواٸیں گا۔
ماری پور جہاں ضروریات زندگی کی سہولیات نا پید ہے جہاں نہ تعلیم کا کوٸی بہترین نظام ہے اور نہ ہی صحت کا نظام۔ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ زندگی کے دو اہم شعبوں سے ہمیں کیوں محروم کردیا گیا ہے۔
ہم سندھ حکومت سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ ماری پور میں کیوں لاٸبریری کا قیام عمل میں نہیں لایا گیا۔
کتاب کا مطالعہ ہی انسان کو مستقبل کے سفر میں کامیاب کرواسکتا ہے۔آٸیں ہم کتاب بینی کے کلچر کو فروغ دیکر ماری پور کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو آشکار کریں۔
ماری پور با صلاحیت لوگوں کی زمین ہے جہاں آپ کو بیش بہا قیمتی ہیرے ملیں گے جو مستقبل میں ماری پور سمیت پورے کراچی کے رہنماٸی کے فراٸض سر انجام دے سکتے ہیں لیکن ان ہیروں کو تراشنے کے لٸے سہولیات کی ضرورت ہے اور یہ سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے کیا آپ ہمیں یہ سہولیات فراہم کرسکتے ہیں۔کیا آپ ہمیں موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے مستقبل کو اپنے ہاتھوں میں لیں۔
ماری پور کراچی کا وہ علاقہ ہے جس نے اسپورٹس کے میدان میں سینکڑوں کی تعداد میں گوہر نایاب عطا کٸےجنہوں نے ہر سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیا۔آج اگر آپ ان نوجوانوں کو موقع فراہم کرینگے تو کل یہ تعلیم کے شعبے میں بھی ترقی کرکے قوم کو آگے لے جاٸینگے۔
ہم اسکولز سے محروم ہے۔ہم کالجز سے محروم ہے۔ہم لاٸبریری سے محروم ہے۔ہم صحت کے شعبوں سے محروم ہے۔لیکن ہمیں کیوں محروم رکھا گیا ہے۔ ہمارے علاقے میں گرلز کی لٸے سیکنڈری اسکول نہیں۔ٹکری ولیج میں سیکنڈری اسکول نہیں۔
ماری پور کی آبادی بیس ہزار سے زاٸد ہوگی اور اسکے لٸے صرف ایک غیر فعال بواٸز کالج۔کیا یہ ماری پور کے عوام کے ساتھ انصاف ہے۔
ریلی کے آخر میں وزیر علی نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور ماری پور کے تمام فٹبال کلبز اور سماجی و مذہبی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا جبکہ سندھ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ماری پور میں لاٸبریری کے قیام کو یقینی بنانے کے لٸے اقدامات کریں۔
05/07/2021
جمعرات شام چار بجے ٹکری فٹبال گراؤنڈ سے کیماڑی ٹاؤن آفس تک نکلنے والی ریلی میں شرکت کریں۔
05/07/2021
بروز جمعرات ریلی میں شرکت کرکے علم دوستی کا ثبوت دیں۔ماری پور میں علم کی روشنی آپ کی جدوجہد سے ہی آٸی گ
03/07/2021
Thanks to people from all walks of life for their successful campaign on social media.
General Secertyry TNB
The people of Maripur should prove their friendship by participating in the July 8 rally.
Allah Bakhsh Baloch
Wazir Ali, General Secretary, Baloch Youth Organization, (Tanzeem e Nojaeawana e balouchan) thanked people from all walks of life for the successful campaign on social media and said that the first successful attempt to restore the colors of knowledge and literature in Maripur was a commendable process in which students And the involvement of social workers have boosted our moral and we hope that they will continue to stand by us in the future.
Wazir Baloch cordially thanks the officials of Baloch Yakjaheti Committee Karachi who cooperated with us by supporting the media campaign.
Allah Bakhsh Baloch, President, Tikri Education Center, said, "We are grateful to all the people who supported the campaign and took part in it."
The enthusiasm shown by the young students is a guarantee of the success of our struggle.
Allah Bakhsh Butch further said that the people of Maripur should show their knowledge by participating in the rally which will be held on Thursday, July 8 at 4 pm.
.
03/07/2021
سوشل میڈیا میں کامیاب مہم چلانے پر تمام طبقہ فکر کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
وزیر بلوچ
ماری پور کے عوام آٹھ جون کے ریلی میں شرکت کرکے علم دوستی کا ثبوت دیں۔
اللہ بخش بلوچ
تنظیم نوجوانان بلوچاں کے جنرل سیکرٹری وزیر بوچ نے سوشل میڈیا میں کامیاب مہم چلانے پر تمام طبقہ فکر کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوٸے کہا کہ علم و ادب کی رونقیں ماری پور میں بحال کرنے کی پہلی کامیاب کوشش قابل تحسین عمل ہے جس میں طالب علموں اور سماجی ورکروں کی شمولیت نے ہماری حوصلوں کو مزید تقویت بخشی اور ہم امید کرتے ہیں کہ آٸندہ بھی ہمارے ساتھ کھڑے رہینگے۔
وزیر بلوچ نے بلوچ یکجتی کمیٹی کراچی کے ذمہ داران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے میڈیا کمپٸین کی حمایت کرکے ہمارے ساتھ تعاون کیا۔
ٹکری ایجوکیشن سینٹر کے صدر اللہ بخش بلوچ نے کہا ہم تمام لوگوں کے شکر گذار ہے جنہوں نے کمپٸین کی حمایت کی اور کمپٸین میں بھرپور حصہ لیا۔
نوجوان طالب علموں نے جس طرح کے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا وہ ہماری جدوجہد کی کامیابی کا ضامن ہے۔
اللہ بخش بوچ نے مذید کہا کہ ماری پور کے عوام آٹھ جون بروز جمعرات شام چار بجے نکلنی والی ریلی میں بھرپور شرکت کرکے علم دوستی کا ثبوت دیں۔
02/07/2021
*۔۔۔ مطالعہ ذہن کو جلا دینے کے لئے اوراس کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔
02/07/2021
۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ کتابوں کے مطالعے نے انسان کے مستقبل کو بنادیا ہے۔
02/07/2021
*۔۔۔ دنیا میں ایک باعزت اورذی علم قوم بننے کے لئے مطالعہ ضروری ہے مطالعہ میں جو ہر انسانی کو اجاگر کرنے کا راز مضمر ہے۔