GBSS Mirza Adam Khan

GBSS Mirza Adam Khan

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GBSS Mirza Adam Khan, Umer Lane , Lyari Town, Karachi.

09/07/2020
19/06/2020

بریکنگ نیوز....
پاکستان میں تمام سرکاری و نجی سکولز اور کالجز کو اگست کے درمیان یا آخر تک کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے....اس سے زیادہ ٹائم نہیں لگے گا...
بین ال اقوامی ایس او پی بنا رہے ہیں جولائی کے آخر تکے ایس او پی جاری کردیں گے......مکمل ایس او پیز کے بعد تمام سرکاری سکول کھول دیں گے.....تمام چھٹیاں جو گزر رہی ہیں انکو سمر وکیشن کاؤنٹ کیا جائے گا.....ٹوئیٹ...
وفاقی وزیر تعیلم شفقت محمود

15/06/2020

کراچی: سندھ میں میٹرک کی تدریس اور امتحانات کیلیے نئی اسکیم آف اسٹڈیز متعارف کرا دی گئی۔
صوبائی محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پورے صوبے میں میٹرک کی سطح پر نئی اسکیم آف اسٹڈیزکومنظورکرتے ہوئے سائنس کے تمام مضامین کونویں اوردسویں دونوں جماعتوں میں برابرتقسیم کردیا اوراسے نیشنل اسکیم آف اسٹڈیزکی طرز پر کرتے ہوئے سائنسی مضامین کے اسباق کودونوں سالوں میں تقسیم کیاگیاہے۔
اب یکم جولائی سے نئے تعلیمی سیشن 2020میں سندھ بھرکے سرکاری ونجی اسکولوں میں نویں اوردسویں دونوں سالوں میں ریاضی، طبعیات،کیمیا ،حیاتیات اورکمپیوٹرسائنس کے مضامین پڑھائے جائیں گے جبکہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز2021میں نویں جماعت اور 2022سے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات نئی اسکیم آف اسٹڈیز کے تحت لیں گے جس میں طلبا کوسائنس کے تمام مضامین کے امتحانات بالترتیب نویں اوردسویں دونوں جماعتوں میں دینے ہونگے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے اس فیصلے کانوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے موجودہ نصاب پر ہی سائنس کے تمام مضامین کی تقسیم Bifurcation کردی ہے ،2021سے سندھ میں ملک کے دیگرصوبوں کی طرح میٹرک کے امتحانات کے کل مارکس 1100ہونگے جس میں سے 550مارکس کانویں جماعت جبکہ 550مارکس کادسویں جماعت کاپرچہ لیاجائے گا۔
واضح رہے کہ اب تک میٹرک کی سطح پر نویں اوردسویں کے مجموعی کل مارکس 850ہوتے ہیں جس میں 425/425مارکس کے دونوں سالوں کے پرچے ہوتے تھے۔
’’ایکسپریس‘‘کواس حوالے سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق نئی اسکیم آف اسٹڈیز میں سندھ میں نویں اوردسویں دونوں جماعتوں میں انگریزی کاپرچہ100/100مارکس کاکردیاگیاہے’’اردو، اسلامیات اورمطالعہ پاکستان‘‘کے 75/75مارکس کے پرچے لیے جائیں گے اس وقت بھی ان مضامین کے پرچے انھی مارکس کے ساتھ لیے جاتے ہیں۔
مزید برآں نویں جماعت میں ریاضی کاپرچہ 75مارکس اوردسویں میں بھی 75مارکس کاہوگافزکس ،کیمسٹری ،بیالوجی اورکمپیوٹرسائنس کے پرچے بھی اب نویں اوردسویں دونوں سالوں میں 75/75مارکس کے ہونگے جس میں ہرسال 60مارکس کی تھیوری اور15مارکس کے پریکٹیکل امتحانات لیے جائیں گے۔
کیمسٹری کے مضمون میں موجودہ کتاب سے نویں جماعت میں پہلے سے دسویں سبق(unit no 1 to 10)تک جبکہ دسویں جماعت میں گیارہویں سے اٹھارویں سبق( unit 11 to 18)تک کی تدریس ہوگی،بیالوجی کے پرچے کے لیے نویں میں چیپٹر1سے 10اوردسویں میں 11سے 19ویں چیپٹرتک کی تدریس ہوگی فزکس کے پرچے کے لیے نویں جماعت میں چیپٹرنمبر11اوردسویں جماعت میں چیپٹرنمبر 9پڑھایاجائے گاجبکہ چیپٹر1سے 8 اور 10 واں چیپٹرنویں اسی طرح چیپٹر12سے 19پڑھائے جائے گے۔
علاوہ ازیں ’’ایکسپریس‘‘نے نئی اسکیم آف اسٹڈیزکے مطابق نصاب کی تبدیلی اورنئے نصاب سے کتابیں فراہم کرنے کے حوالے سے جب ڈائریکٹوریٹ آف کریکلوم ،اسسمنٹ اینڈ ریسرچ( DCAR) کے سربراہ اصغرمیمن سے رابطہ کیاتوانھوں نے واضح طورپربتایاکہ’’ ان کاادارہ نویں اوردسویں دونوں جماعتوں کانصاب تبدیل کرکے گزشتہ برس جون 2018میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے حوالے کرچکاہے۔ ان کاکہناتھااب انٹرسال اول کاکریکولم بھی تبدیل کرکے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ بھجوایاجاچکاہے تاہم یہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ ہی واضح کرسکتاہے کہ اس سال نئی اسکیم آف اسٹڈیز کے مطابق نیانصاب پبلش ہوپائے گایانہیں‘‘۔
دوسری جانب جب سندھ ٹٰیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین آغاسہیل پٹھان سے رابطہ کرکے اسکیم آف اسٹڈیز کے تحت نئے نصاب کے حوالے سے دریافت کیاگیاتوان کاکہناتھاکہ ہرصورت جولائی سے شروع ہونے والے نئے سیشن میں نویں اوردسویں کی سطح پر کتابیں نئے نصاب کے مطابق مارکیٹ میں ہوں گی

07/06/2020

انا للہ وانا الیہ راجعون

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چئیرمین شرف الزماں وفات پا گئے ہیں۔
اللہ کریم ان کی کامل مغفرت فرمائے اور ان کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین۔
ہم اس دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہیں۔ اللہ کریم سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔
مرحوم کی تعلیم کی بہتری اور پرائیویٹ اسکولز کے مسائل کے حل کے لئے کی جانے والی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
تمام سے درخواست ہے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے ایک بار سورہ فاتحہ اور تین بار سورہ اخلاص کی تلاوت کرکے مرحوم کے بلندی درجات اور مغفرت کے لئے دعا کریں۔
جزاکم اللہ خیرا

05/06/2020

یو ہی نہیں ہوتی بھییڑ جنازوں میں صاحب!!!!!
ہرانسان اچھا لگتا ہے چلے جانے کے بعد.....

05/06/2020

ہمارے ہر دلعزیز استاد(سابقہ ایس۔ایل۔ٹی)، محترم محمد فرید کا رضائے الہی سے کل رات انتقال ہوگیا ہے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ بنوری ٹاون مسجد میں ادا کی جائے گی۔ ( نماز جمعہ 1:45)

ھم ان کے انتقال پر ملال پر گہرے غم اور افسوس اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
منجانب : اسکول انتظامیہ اور اساتذہ

29/05/2020

*عزیز طُلبا / محترم والدین و اساتذہ کرام*

گذشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک پروموشن پرفارم زیر گردش ہےجس کے مطابق
"*بورڈ نے تمام پرموٹ طلباء کو پرموشن فارم جاری کر دیے پرموشن فارم کے بغیر طلباء کو پرموٹ نہیں کیا جائے گا*"

اس سلسلے میں چند گذارشات آپ کی خدمت پیش کرنا چاہتا ہوں

اس سلسلے میں (آج مورخہ 29 مئ )چیئرمین انٹرمیڈیٹ کراچی جناب پروفیسر انعام احمد صاحب سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئ چیئرمین صاحب نے *فی الحال انٹر بورڈ کی جانب سے ایسے کسی فارم کے اجرا کی نفی کی ہے*

اب چند نکا ت کو سمجھ لیں تاکہ آپ کنفیوزن کا شکار نہ ہوں

※زیر گردش فارم فیڈرل بورڈز کے طلبا کےلئیے ہے
※سندھ کے بورڈز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا
※میٹرک بورڈ کراچی نے امتحانی فارم جمع کرانے کی نئ تاریخ کا اعلان کر دیا ہے اسی طرح انٹر بورڈ بھی امتحانی فارم جمع کرانے کی نئ تاریخوں کا اعلان کرے گی (صرف ان طلبا کے لئیے جن کے انرولمنٹ فارم جمع ہو چکے ہیں
※سندھ کےبورڈز کی پروموشن پالیسی ابھی فائینل نہیں اخباری اطلاع کے مطابق اس کا پانچواں ڈرافٹ فیصلہ سازی لئیے پیش کیا گیا (یاد رہے کہ فائنل ڈرافٹ کی منظوری کے بعد اسے اسمبلی سے باقاعدہ منظور کروایا جاۓ گا کیونکہ (بورڈز آرڈیننس 1970 میں پروموشن پاس کی گنجائش نہیں لہذا دیئے جانےوالے پروموشنز کا قانونی تحفظ ناگزیر ہے)

فرسٹ جون سے سندھ کے تعلیمی بورڈز اپنی محدود سرگرمیوں کا آغاز کردیں گی لہذا *آپ صرف بورڈز کے جاری کردہ سرکولر /نوٹیفکیشن پر ہی انحصار کریں

پروموشن پالیسی کے نوٹیفیکشن کا اجرا سندھ کے محمکہ ایجوکیشن اینڈ لیٹریسی ڈیپارمنٹ کی جانب سے کیا جاۓ گا لہذا فی الحال انتظار کیجیئے اور جلد بازی سے کام لیتے ہوۓ کنفیوژن کا شکار نہ ہوں.

Photos from GBSS Mirza Adam Khan's post 19/05/2020
17/05/2020

امتحانات اپڈیٹ ....
1. نہم اورفرسٹ ایئر کے طلبا ء کو پروموٹ کر دیا گیا.
2. دہم اور سیکنڈ ائیر کو پچھلے امتحان کے حاصل کردہ مارکس کے ساتھ 3 فیصد اضافی مارکس دے دئے جائیں گے.
3. جماعت نہم اور فرسٹ ائیر میں 3 سپلیوں کی صورت میں سپلیوں والے مضامین میں 33 فیصد گریس مارکس دئے جائیں گے. باقی پاس مضامین میں 3 فیصد اضافی مارکس دے دیئے جائیں گے.
4. 3 سے زائد سپلیوں کی صورت میں یا نہم دہم فرسٹ ائیر سیکنڈ ائیر کے کمباینڈ داخلہ کی صورت میں یا مارکس امپروو کی صورت میں امتحان ستمبر تا نومبر کے دوران لیا جائے گا.
5. پریکٹیکل کے مارکس نہیں دئے جائیں گے.
6. رزلٹ کارڈ پر مضامین وار کی بجائے صرف ٹوٹل مارکس درج کئے جائیں گے.
7. سال 2021 میں مو جودہ نہم یا فرسٹ ائیر کا بالترتیب دہم اور سیکنڈ ائیر کا امتحان لیا جائے گا اور مارکس دوگنا کر دئے جائیں گے.پروموشن پالیسی

1۔ نہم اور گیارہویں کا امتحان نہیں ہو گا۔ اگلے سال دہم اور بارہویں کے امتحانات کے نمبروں سے نہم اور 11th کے نمبر لگیں گے۔
2۔ دہم اور بارہویں کے نتائج سابقہ نہم اور گیارہویں کے نتائج پر ہوگے۔ ان کلاسز کے نمبر سابقہ نتائج سے 3فیصد زیادہ شمار ہوں گے۔
3۔ جن طلبا کی ایک یا دو سپلی ہیں۔ وہ بھی پاس شمار ہوں گے۔
4۔ جن طلبا کی 3 یا زائد سپلی ہیں۔ اور جن طلبا نے کمپوزٹ امتحان(کمبائن امتحان) دینا تھا۔ یا جو بچے مارکس improveکر رہے تھے، کا سپیشل امتحان جولائی سے اکتوبر کے درمیان ہو گا
5۔ اگر دہم یا بارہویں کا کوئی طالب علم سمجھتا ہے کہ اس اسکیم سے ملنے والے نمبر ٹھیک نہیں ۔ اگر امتحان لیا جاتا تو زیادہ نمبر لے سکتا تھا۔ تو وہ بھی اسپیشل امتحان میں شرکت کر سکتا ہے۔
اسپیشل امتحان میں شرکت کےلیے بورڈ کو یکم جولائی تک بتانا ہو گا۔
پریکٹیکل امتحان کا فیصلہ کل تک سامنے آۓ گا۔
رزلٹ کارڈ پر سبجیکٹ وائز مارکس کی بجاۓ صرف کل مارکس mention ہوں گے
Marks Calculator:(excluding practical marks)
(2x Previous year marks)+ (previous year marksx 0.03)کٹیگری 1
نویں اور گیارہویں جماعت کے تمام طالب علم خواہ وہ ریگولر ہیں یا پرائیویٹ اُن کو دسویں اور بارہویں جماعت میں کر دیا گیا ہے
آنے والے سال میں اُن کا کمپوزٹ امتحان نہیں لیا جائے گا
دسویں اور بارہویں جماعت میں جو نمبرز حاصل کریں گے اُتنے ہی نمبرز نویں اور گیارہویں جماعت کے بھی دیے جائیں گے
کیٹیگری 2
دسویں جماعت کے طلباء و طالبات جن کے نویں کے تمام مضامین پاس ہیں اُن کو نویں کے مارکس کے علاوہ ٪3 زیادہ نمبر دیے جائیں گے اور اُن کے رزلٹ کارڈز پر بھی بورڈ یہ بات لکھ کر بھیجے گا کہ پچھلے رزلٹ کی بنا پر پاس کیے گئے ہیں
کیٹیگری 3
بارہویں جماعت کے طلباء و طالبات جن کا گیارہویں جماعت کے تمام مضامین پاس ہیں اُن کو بارہویں میں اُتنے ہی نمبر اور ساتھ میں ٪3 اضافی مارکس دیے جائیں گے
کیٹیگری 4
ایسے طلبا و طالبات جن کے نویں یا گیارہویں کے تمام مضامین پاس نہیں ہیں.اُن کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا
پہلا ایسے طالب علم جنہوں نے تمام مضامین کا ٪40 پاس کیا ہوا ہے اُن کو فیل شدہ مضامین میں سے بھی پاس جتنے نمبرز دے کر پروموٹ کر دیا جائے گا
دوسرا ایسے طالب علم جو کہ ٪40 مضامین بھی پاس نہیں کر سکے اُن کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا بلکہ وہ ایک سپیشل امتحان دیں گے جو کہ ستمبر سے نومبر کے درمیان متوقع ہے

22/11/2019

Jashan Eid Milad ul Nabi 2019
جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریب سعید, آج مرزا أدم خان گورنمنٹ بوائز سکینڈری اسکول کیمپس, عمرلین لیاری ٹاؤن کراچی میں منعقد ہوئ. مہمان خصوصی ایم پی اے لیاری , سید عبدالرشید تھے. ٹی ای او سکینڈری لیاری جناب اصف اعجاز ٹانوری صاحب و گسٹا ساؤتھ کے صدر میر غلام علی بلوچ صاحب و جنرل سکریٹری منیر بلوچ صاحب, ؤ نائب صدر ملک محمد خالد اعوان صاحب , اساتزہ کرام و طلباءوطالبات موجود تھے.

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Umer Lane , Lyari Town
Karachi