25/03/2017
4 DOTS Public School
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from 4 DOTS Public School, High School, Larkana Lines Malir Cantt, Karachi.
25/03/2017
15/02/2017
Sometime Silence Is Best..........
28/01/2017
All the original certificates of the candidates of SSC wo passed annual examinations as regular candidate have been received from FBISE. The candidates are advised to collect their original certificates from school as soon as possible, please.
پڑھانا کاروبارِ زندگی لاکھوں کا ہے لیکن
تڑپنا جو سکھاتے ہیں، وہی اُستاد ہوتے ہیں
سبق پڑھ کر پڑھا دینا ہُنر ہے عام لوگوں کا
جو دل سے دل جلاتے ہیں، وہی اُستاد ہوتے ہیں
- اِبنِ مُنیبؔ
اسکول ميں چھٹی ہوئی، بچے اپنے ہینڈکیری طرز کے ڈبل ویلر اسکول بیگ سڑک پہ لیے گھروں کو روانہ ہوئے
ایسے میں میری نظر ایک خوبصورت سے لاغر اور معصوم سے بچے پہ پڑی۔
وہ کمزور اور نحیف بدن سات سالہ بچہ ہانپتے ہوئے اپنا "علمی تھیلا" بمشکل گھسیٹتے ہوئے لے جا رہا تھا۔ اچانک بیگ کا ایک ویل خراب ہونے پر وہ بچہ پریشان ہوگیا۔ پھر کچھ ہی دیر میں وہ پائوں کی مدد سے بستے کو دھکیلنے کی ناکام کوشش کرنے لگا۔
ایک سرد آہ میرے رگ و پے میں سرایت کر گئی۔
بھلے وقتوں کے "جاہل لوگ"محض دو کتابوں کو سینے سے لگائے باادب طریقے سے مکتب کی راہ لیتے تو یہ سلیقہ علم سے ان کی محبت کا خوبصورت اظہار ہوا کرتا تھا۔
پھر کپڑے کے تھیلے بنے تو "بستا" بچوں کے گلے میں کسی پنڈولم کی مانند جھُولنے لگا۔ وقت کا پہیہ گھُومتا رہا۔ رفتہ رفتہ علم کا "بوجھ" کتابوں کی صورت میں بڑھنے لگا۔ اب اسکول بیگز کا سارا بوجھ بچوں کی پیٹھ پہ لاد دیا گیا۔
مطلب کتابیں سینے سے سفر کرتی ہوئی اب پُشت تک پہنچ گئیں۔
ستم بالائے ستم یہ کہ موجودہ دور کے نازک اندام بچے کتابوں کے اس بڑھتے ہوئے بوجھ کو اُٹھانے سے قاصر ہوتے گئے، نتیجتا" ہینڈ کیری کا سہارا لینا پڑا۔
اب کتابیں پائوں میں ٹھوکریں کھاتی ہوئی انسان کے پیچھے کسی جانور یا گدھا گاڑی کی مانند چلی آتی ہیں۔ حقیقی علم کی برکت اس قوم سے شاید اسی لیے اُٹھتی چلی جا رہی ہے۔
"ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں"
ہمارے آباء کتاب کو سینے سے لگا کر دنیا بھر میں سُرخرو تھے۔جب کہ ہم اپنی کتابوں سے روا رکھے سلوک کے طفیل اُنہی کی طرح دنیا کی ٹھوکریں کھا رہے ہيں ۔
محترم والدین،اساتذہ اکرم اور طلبہ و طالبات
اسلام علیکم! کل موخہ 10 اگست 2016 بروز بدھ پلے گروپ تا کلاس 7 تک بوجہ فنکشن اسکول کی چھٹی ہے۔ شکریہ
28/07/2016
Revised Date Sheet of 1st BM / Term
Dear Parents , اسلام علیکم
Four Dots Public School will remain closed with immediate effect from 23rd of May 2016 (Monday) due to extreme weather conditions. School opening date will be conveyed later. You can collect summer vacations home work and 2nd BM Syllabus of your ward from school on Monday.
Happy Holidays
Happy Ramadan
Happy Eid Mubarak
11/05/2016
پاکستان میں بچوں کا تعلیم نہ حاصل کرنا اور اسکول جانے میں دلچسپی نہ لینے میں بعض اساتذہ کرام کا بھی ہاتھ ہے.
تعلیم حاصل کرنا ایک دلچسپ مشغلہ ہونا چاہے اور اس کو سیکھنے کے عمل کے طور پر لینا چاہے نہ کہ اسکول جانا ایک سزا سمجھا جاۓ.
بچوں سے مار پیٹ ان کو اسکول جانے سے باغی کرتی ہے اور یہ کام خاص طور پر ہمارے گورنمنٹ سکولوں میں زور و شور سے جاری ہے.
اساتذہ قوم کے میمار ہوتے ہیں اور قوم کی تشکیل اس طرح نہیں کی جاتی. بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کے لئے ان سے پیار و محبت کا رویہ اپنانا چاہے تا کہ وہ اسکول جانے اور تعلیم حاصل کرنے کا شوق رکھیں اور ان کو بد دل نہ کیا جاۓ.
اس سال ہمارے گھر میں لگی انگور کی بیل ماشاء اللہ پھل سے لدی پڑی ہے.. کالے رسیلے اورلذیذ انگور کھا کھا کر پیٹ بھر جاتا ہے مگر نیت نہیں بھرتی.. اس بار انگور زیادہ لگے ہیں لیکن کئی گچھے پرندوں نے اُجاڑ دیئے ہیں.. خاص طور پر ہیمنگ برڈ آتی ہے اور لگے ہوئے انگوروں کا رس پی کر باقی اجاڑ جاتی ہے..
میں کئی دن سے یہ مشاہدہ کر رہا تھا.. ایک دو بار والد صاحب کو شکایت بھی کی کہ ہمیں ان پرندوں کا کچھ کرنا چاہئے.. یہ ہمارے انگور اجاڑ رہے ہیں اور تو اور اب کوّے بھی حصہ لینا شروع ہو گئے ہیں..
ابو مسکرائے اور بولے.. "یہ اپنا حصہ لے رہے ہیں.. ہر فصل اور پھل جو ہم اگاتے ہیں اس پر اللہ کی مخلوقات کا بھی خاص حصہ ہوتا ہے.. اب ہم کون ہوتے ہیں ان سے ان کا حصہ چھیننے والے..
آج صبح میں نے انگور اتارے ہیں.. میں جو کم ظرفی کی سوچ پال رہا تھا , اس کے برخلاف صرف پانچ فیصد انگور پرندوں نے کھائے ہیں.. باقی رہ جانے والے انگور نہایت توانا اور رسیلے ہیں..میں سوچ رہا ہوں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اپنے رزق میں دوسرے کو حصہ دینا شاید ہمارا رزق ختم کر دے گا حالانکہ جیسا ایک بزرگ کا قول بھی ہے کہ..
"اللہ رب العزت نے تمھارے مال میں غریبوں کا حصہ رکھا ہے جس کا تم سے حساب لیا جائے گا.. پس اگر کہیں کوئی غریب بھوکا سوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ کسی امیر نے اسے اس کا حصہ نہیں دیا اور روز محشر وہ شخص اس بات کا جواب دہ ہو گا.."
آج ابو کی ایک اور بات روح میں اتر گئی کہ "بیٹا جو بہار تم بیل پر دیکھتے ہو وہ اس وجہ سے ہے کہ حق دار اپنا حق لے رہے ہیں اور بدلہ میں اللہ تمھیں خوش ذائقہ پھل عطا فرما رہا ہے.. اللہ کے عطا کئے رزق کو بانٹو اور دوسروں کو حصہ دار بناؤ کیونکہ رزق بانٹنے سے بڑھتا ہے.. کبھی رزق کے معاملے میں لالچی اور کمینہ نا بننا.. جو رزق تمھارے حصے میں لکھ دیا گیا ہے وہ تمہں مل کر رہے گا اور جو تما ری قسمت میں نہیں , تم جتنا مرضی بچا لو تما رے پیٹ میں نہیں جائے گا.. پس کھلاؤ خلقت کو اس رزق میں سے تاکہ کسی کا بھلا ہو اور تمھارے رزق میں برکت پڑے.."
بات سمجھنے کی ہے.. پھل اگر پرندے نہیں کھائیں گے تو یقیناً وہ ہمارے حصے بھی نہیں آئے گا کیونکہ اس پھل کا ہونا ہماری قسمت میں نہیں تو کیا یہ بہتر نہیں کہ یہ خراب ہونے کی بجائے ان معصوم پرندوں کی پیاس اور بھوک مٹانے کا سبب بنے..؟
ہمارا اپنا آخرکیا ہے..؟ نا روح اور نا ہی بدن.. کچھ بھی تو نہیں اپنا..... ذاتی..... سب اللہ رب العزت کی عطا اور رحمت ہے تو پھر ہم کیوں دوسروں کو محروم رکھتے ہیں..؟
کلاس دہم (سیشن 2015 / 2016 ) کے تمام طلبہ و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مورخہ 19 اور 20 اپریل کو اسکول میں پریکٹیکل ہوں گے لہذا آپ تمام اسٹوڈنٹس کل سے اسکول حاضر ہوں
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Larkana Lines Malir Cantt
Karachi
60000