31/12/2025
نئے سال کے آغاز پر ایک خوبصورت دعا:
اے اللہ!
اس نئے سال کو ہمارے لیے خیر و برکت، رحمت اور ہدایت کا سال بنا دے۔
ہمیں صحت، ایمان، صبر اور شکر کی دولت عطا فرما۔
ہمارے گھروں میں سکون، دلوں میں اطمینان اور رزق میں وسعت عطا فرما۔
جو گزر گیا اُس کی خطائیں معاف فرما اور جو آنے والا ہے اُسے ہماری آخرت کی بھلائی کا ذریعہ بنا۔
ہمیں اپنے دین پر ثابت قدم رکھ اور نیک اعمال کی توفیق عطا فرما۔
آمین یا رب العالمین۔ 🤲