Pakistan Peoples Party District Shigar

Pakistan Peoples Party District Shigar Official Page Of Pakistan Peoples Party District Shigar

Thank you, Sir,  Nadeem on behalf of the entire PPP Union Council Alchori Shigri, for including major development projec...
23/09/2026

Thank you, Sir, Nadeem on behalf of the entire PPP Union Council Alchori Shigri, for including major development projects in your first ADP. Your commitment to the development and prosperity of our area is truly appreciated. 🙏

اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم شگر نے ایکس این پاور حبیب اللہ صاحب، ایکس این بی اینڈ آر غلام مرتضیٰ ایس ڈی اور  ع...
23/09/2026

اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم شگر نے ایکس این پاور حبیب اللہ صاحب، ایکس این بی اینڈ آر غلام مرتضیٰ ایس ڈی اور عباس صاحب، محترم.جناب وزیر زکاوت صاحب کے ہمراہ اہم مسائل پر گفتگو کی۔ اس موقع پر محترم ڈاکٹر ساجد حسین اور سید حیدر شاہ صدر پی پی پی شگر اور وزیر وجاہت ایڈوکیٹ سکریٹری اطلاعات پی پی پی شگر بھی موجود تھا۔ سپیکر گلگت بلتستان عمران ندیم نے کہا کہ شگر میں سردیوں سے قبل تمام پاور ہاؤسز کو کھول کر مکمل مرمت کے بعد بجلی کی وافر فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ جو بھی پاور ہاؤس بند ہو، ان سب کی مرمت کر کے انہیں چلانے کا ٹاسک دے دیا خصوصاً شگر، نیاسلو اور ہو پاور ہاؤس نیز شگر سنٹر فیس-2 کو بھی فوری طور پر مرمت کر کے فعال کرنے پر زور دیا انشاءﷲ ایکس این صاحب بہت جلد عمل درآمد شروع کریں گے

شکریہ، فخرِ شگر عمران ندیم شگری ❤️بجٹ پر تنقید کرنے والوں سے گزارش ہے کہ تنقید سے پہلے اعداد و شمار، منظور شدہ منصوبوں ا...
23/09/2026

شکریہ، فخرِ شگر عمران ندیم شگری ❤️

بجٹ پر تنقید کرنے والوں سے گزارش ہے کہ تنقید سے پہلے اعداد و شمار، منظور شدہ منصوبوں اور عملی ترجیحات کو بھی ضرور دیکھیں۔

ADP 2026-27 میں شگر کے لیے سڑکوں، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اہم منصوبے شامل کیے گئے ہیں، جن میں:

🔹 لمسہ تک میٹلنگ روڈ
🔹 چنڈوپہ وزیرپور سے 10 کلومیٹر میٹلنگ روڈ
🔹 کشمل سے آگے 10 کلومیٹر میٹلنگ روڈ
🔹 غوروچو تسر انٹر کالج
🔹 کایو پرائمری سکول کی مڈل تک اپ گریڈیشن
🔹 الچوڑی میں 10 بیڈ ہسپتال
🔹 تستے گرل پرائمری سکول کی مڈل تک اپ گریڈیشن

💰 شگر کے لیے 1 ارب 50 کروڑ روپے کی ترقیاتی رقم کی منظوری

یہ صرف اعلانات نہیں، بلکہ شگر کے بنیادی ڈھانچے، تعلیم اور صحت کو بہتر بنانے کی جانب اہم ترجیحات ہیں۔

تنقید ضرور کریں، مگر اعداد و شمار اور زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر۔

فخرِ شگر — عمران ندیم شگری

15/09/2026

147 ارب سے 218ارب
یہ ہے پاکستان پیپلز پارٹی

گلگت یونیورسٹی آف بلتستان کے طلبہ وفد کی سپیکر عمران ندیم سے ملاقاتشگر طلبہ فیڈریشن کے صدر مشرف حسین ابراہیمی کی قیادت م...
14/09/2026

گلگت
یونیورسٹی آف بلتستان کے طلبہ وفد کی سپیکر عمران ندیم سے ملاقات
شگر طلبہ فیڈریشن کے صدر مشرف حسین ابراہیمی کی قیادت میں یونیورسٹی آف بلتستان کے طلبہ کے وفد نے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی
وفد نے یونیورسٹی کی جانب جانے والی خستہ حال سڑک جامعہ میں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی اور دیگر مسائل سے سپیکر کو آگاہ کیا اور ان کے فوری حل کی درخواست کی
سپیکر عمران ندیم نے طلبہ کے مسائل غور سے سنے اور یقین دلایا کہ ان کے جائز مطالبات متعلقہ اداروں تک پہنچا کر حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے طلبہ نے سپیکر کے تعاون اور میزبانی پر شکریہ ادا کیا

13/09/2026

وزیر اعلی نے گلگت بلتستان کے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم سےمعروف قانوندان بشارت ایڈوکیٹ  وفد کے ہمراہ  ملاقات کر رہی ہے
13/09/2026

سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم سےمعروف قانوندان بشارت ایڈوکیٹ وفد کے ہمراہ ملاقات کر رہی ہے

09/09/2026

گلگت بلتستان جنرل الیکشن میں سنٹر چلاس کی نشست سمیت چار نشستیں ہم سے زبردستی چھینی گئیں مگر ہم نے محاذ آرائی کے بجائے آئینی و قانونی جدوجہد کا راستہ اختیار کرتے ہوئے اتحادی حکومت قائم کی اور بلا مقابلہ چیف منسٹر منتخب کروا کر ایک وسیع البنیاد قومی طرز کی حکومت تشکیل دی۔۔
سنٹر چلاس کی نشست سے پیپلز پارٹی پہلی مرتبہ کامیاب ہوئی تھی اس لیے یہ نشست ہماری حکومت کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے خصوصاً اس طویل روٹ پر جہاں گزشتہ حکومت کے دور میں پیش آنے والے سانحات کی روک تھام ایک اہم ذمہ داری ہے۔۔
عطااللہ کی نشست ووٹرز کی گنتی کے اعتبار سے ہم واضح طور پر جیت چکے ہیں۔ اس لیے میرے نزدیک عطااللہ کی نشست حکومت سے زیادہ اہم ہے۔ عطااللہ کے بغیر نہ یہ حکومت مکمل ہے نہ اسمبلی کی جمہوری معنویت۔۔

ساجد علی راجوا
ترجمان پیپلز یوتھ آرگنائزیشن گلگت بلتستان

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Peoples Party District Shigar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Pakistan Peoples Party District Shigar:

Shortcuts

Share

Category