20/08/2026
گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول احمد داود درسانو چھنو کی تمام انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ ایم این اے قومی اسمبلی سردار جام عبدالکریم جوکھیو اور ایم پی اے محمد ساجد جوکھیو کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے اسکول کے لیے پیور بلاکس کا کام فراہم کیا، جو اس وقت جاری ہے۔
اس کام کی تکمیل سے طلبہ اور اساتذہ کو آمدورفت میں آسانی ہوگی، جبکہ اسکول کی خوبصورتی اور ماحول میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔
ہم دونوں معزز عوامی نمائندگان کے اس قابلِ تحسین اقدام پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی اسکول کی ترقی میں اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔
منجانب: پرنسپل و تمام اسٹاف، گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول احمد داود درسانو چھنو