IQRA SAUT UL ILM MODEL SECONDARY SCHOOL

IQRA SAUT UL ILM MODEL SECONDARY SCHOOL

Share

اقراء صوت العلم ماڈل سیکنڈری اسکول کے تعلیمی اعلانات ک?

14/08/2024
05/10/2023

" یومِ تکریمِ اساتذہ "
ان پیارے اساتذہ کے نام جنہوں نے زندگی کے تاریک پہلوؤں کو تعلیم کی روشنی سے منور کیا ۔
جنہوں نے ہمیں حرف حرف جوڑ کر بولنا سکھایا۔
جنہوں نے ہماری سوچ کو فکر اور ذہن کو بالیدگی بخشی۔
جنہوں نے پژمردہ چہروں پہ ہنسی لانے اور تاریک ذہنوں میں محبت کے چراغ جلانے کا ہنر بخشا
بے شک استاد بادشاہ نہیں ہوتا لیکن بادشاہ بننے کا ہنر ضرور سکھا دیتا ہے

سلام اساتذہ کرام . 😍❤️😍

20/07/2022

السلام علیکم
اقراء صوت العلم ماڈل سیکنڈری اسکول شیر پاؤ کالونی
سے وابستہ تمام احباب سے گزارش ہے کہ
موسم گرما و عید الاضحٰی کی تعطیلات کے بعد کل
21 جولائی 2022 بروز جمعرات سے تدریس کا آغاز ہو رہا ہے اپنے بچوں کی حاضری یقینی بنائیں

30/11/2021

ساٹھ کی دہائی میں ایوب خان ملکہ برطانیہ اور انکے شوہر کے پاکستان دورے کے دوران برن ھال سکول ایبٹ آباد لے گئے، ملکہ تو ایوب خان کے ساتھ بچوں سے ہاتھ ملاتی آگے بڑھ گیئں، انکے شوہر بچوں سے باتیں کرنے لگے، پوچھا کہ بڑے ہو کے کیا بننا ہے، بچوں نے کہا ڈاکٹر ، انجنیئر ، آرمی آفیسر ، پائلٹ ، وغیرہ وغیرہ...کچھ خاموش ہو گئے پھرلنچ پر ایوب خان سے کہا کہ آپ کو اپنے ملک کے مستقبل کا کچھ سوچنا چاہیے، میں نے بیس بچوں سے بات کی کسی نے یہ نہیں کہا کہ اسے ٹیچر بننا ہے اور یہ بہت خطرناک ہے... ایوب خان صرف مسکرا دیے کچھ جواب نہ دے سکے
( منقول )

14/10/2021

خبردار ہوشیاررررر
Copy

چھ دن سے میرے کزن کی بیٹی اسپتال میں داخل تھی۔ اسکی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ پتہ چلا کہ چیختی ہے چلاتی ہے اور کاٹتی ہے۔
بارہ سال کی بچی ہے۔ مجھے پتہ چلا تو دیکھنے اسپتال گیا۔ بچی کی ٹانگیں اور ہاتھ باندھے ہوئے تھے اور وہ تڑپ رہی تھی۔ ڈاکٹر صاحب سے ملا تو بولے ہیسٹیریا ہے۔ باپ سے پوچھا تو کہنے لگے اس کو سایہ ہو گیا ہے۔ والدہ نے کہا اسکی پھوپھو نے جادو کروا دیا ہے۔ ۔!!!
جتنے منہ اتنی باتیں۔ میں نے بچی کے پاس جا کر اسے پیار کیا اور پانی پلایا۔ وہ بیقرار تھی۔ کہتی ہے مجھے گول گپے کھانے ہیں۔ !!!
ڈاکٹر صاحب نے منع کیا ہے کہ اس کو کوئی چیز بازار سے نہیں دینی ۔ میرا ماتھا ٹھنکا۔ میں نے پوچھا کہ بچی کی یہ حالت کب سے ہے۔ !!والدہ نے بتایا کہ چھٹیوں کے آخری بیس ایام اپنی پھوپھو کے گھر گئی تھی۔ وہاں سے جب واپس آئی ہے طبیعت ناساز ہے۔ چڑچڑی ہوگئی ہے۔ باہر نکل نکل کر بھاگتی ہے۔ کہتی ہے کہ گول گپے کھانے ہیں وہ بھی لا کر دئیے پر پسند نہیں آتے پھینک دیتی ہے۔ چیختی ہے چلاتی ہے۔
میں نے لڑکی سے تنہائی میں بات کرنے کی اجازت چاہی جو مل گئی۔میں نے بچی کے ہاتھ پاؤں کھولے اور ٹیرس پر لے گیا، اسے پانی پلایا میں نے کہا مجھے اپنا دوست سمجھو جو کچھ ہم میں بات ہوگی وہ راز رہے گی۔ میں نے قسم کھائی۔ لڑکی کو کچھ حوصلہ ہوا تو کہنے لگی ۔!!
آپ اپنی ماں کی قسم کھائیں کہ کسی کو نہیں بتائیں گے، کہنے لگی پھوپھو کے محلے میں ایک گول گپے والا ہے جس کے گول گپے مجھے بہت پسند ہیں۔
میرا کزن اور میں ہم دونوں وہ کھانے کیلئے جاتے تھے میں جب سے واپس لوٹی ہوں دل بہت بیقرار رہتا ہے اور جسم میں جیسے کچھ جل سا رہا ہے۔ میں نے اس سے اس کی پھوپھو کا نمبر لیا اور اس کو یقین دلایا کہ میں جو کچھ بھی کر سکا ضرور کروں گا۔
اگلے روز میں اس کی پھوپھو کے گھر گیا۔ رشتے دار تھے میری بہت عزت کی۔ میں نے اس کے بیٹے کے ساتھ سے بازار تک ساتھ چلنے کو کہا ۔ہم پیدل ہی شام کو گھر سے نکلے، باتوں باتوں میں نے لڑکی کے حوالے سے گول گپوں کی تعریف کی اور یوں ہم اس دکان کے کیبن میں پہنچ گئے۔
گول گپے منگوائے گئے اور کھائے بھی۔ بہت مزے دار تھے۔ الگ سا ذائقہ تھا۔ خیر میں نے کچھ پیک کروا لئیے اور ساتھ لے آیا۔ رات کو واپس شہر آیا اور وہ گول گپے ایک دوست کی لیب والے کو دیئے کہ اس کو چیک کردے۔ منشیات والے ادارے کو بھی ایک سیمپل دیا۔
اگلے دن رپورٹ آئی تو میں اپنا سر پکڑ کر بیٹھ گیا،رپورٹ میں پتہ چلا کہ مصالحہ جات میں ہیروئن ملائی گئی ہے۔ میرا ایک لمحے کیلئے دم بند سا ہو گیا۔
میں نے فوراًاینٹی نارکوٹکس سے رابطہ کیا اور اس گول گپے والے کی دکان پر ریڈ کیاتو وہاں سے شراب، ہیروئن اور چرس برآمد ہوئی۔ یہ باقاعدہ ایک منشیات کا اڈہ تھا اور گول گپے والا اپنے گول گپوں میں ہیروئن گھول کر کھلا رہا تھا۔ جو لگ گئے وہ یہاں سے ہٹ نہیں سکتے تھے۔
ان کو پکڑوا کر بچی کی طرف لوٹا اور ڈاکٹر صاحب کو اعتماد میں لے کر بچی کو ترک منشیات کے ادارے میں داخل کروا کر علاج کروایا۔
یہ ایک سچا واقعہ تھا۔۔ اب آئیں اصل مسئلے پر۔۔ اور وہ یہ ہے کہ ہمارے بچوں کے ساتھ یہ کیا ہورہا ہے۔
اسکولوں کے باہر ریہڑیوں پر اور اسکول کالجوں کی کینٹینوں پر محلے میں پھرتے رہڑی والے, لیز، سلنٹی، پاپڑ، چپس، چاکلیٹ بنٹیز، گولیاں، ٹافیاں، بسکٹ، جوس بنانے والے ہمارے بچوں کے ساتھ کیا کچھ کر رہے ہیں ۔ہمارے بچے اب نشوں پر لگ چکے ہیں اور ہمیں معلوم ہی نہیں۔ ہم بحیثیت مجموعی اپنی اولادوں سے غافل ہیں۔

میں نے بھی بلیو ایریا سے ایک ٹھیلے سے چائے پی تو مجھے بہت سکون محسوس ہوا. میں اگلے دن نمل سے پھر چائے پینے چلاگیا.مجھے مجھے احساس ہی نہیں رہا کہ میں تین ماہ تک چائے پیتا رہا پھر ایک رات نیوز دیکھی کہ مطلوبہ ٹھیلہ جس میں چائے پیتا تھا اس کو سیکیورٹی والوں نے دھر لیا ہے وہ چائے میں ڈوڈے وغیرہ ڈالتے تھے.. وہ لوگ اپنے منافع کے لئے لوگوں کی جان کھیل جاتے ہیں اللہ کریمم...
حکومت بے خبر ہے تو والدین اور اساتذہ کو جاگنا ہوگا۔ ان تک اپنے بچوں کو نہ جانے دیں۔ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ،گول گپے والاتو گول گپے بیچ جائے گا مگر ہماری پوری نسل نشہ آور بن کر تباہ ہو جائے گی۔۔!!!
جاگتے رہیں ورنہ سب کچھ سو جائے گا۔۔

24/05/2021

السلام علیکم
اقراء صوت العلم سے متعلقہ احباب کی خدمت میں عرض ہے کہ کل ان شاء اللہ
25 مئی 2021 بروز منگل شعبہ اسکول کا سالانہ پروگرام
ایس او پیز کی رعایت رکھتے ہوئے منعقد ہو رہا ہے
برائے نرسری تا کے جی ٹو 9.30
برائے طلباء ! کلاس ون تا سیون 11.30
برائے طالبات ! کلاس ون تا میٹرک 1. 30
نوٹ تمام پروگرامز میں صرف خواتین شرکت کرسکتی ہیں

23/05/2021

السلام علیکم
اقراء صوت العلم سے متعلقہ احباب کی خدمت میں عرض ہے کہ کل ان شاء اللہ
24 مئی 2021 بروز پیر شعبہ مدرسہ کا سالانہ پروگرام
ایس او پیز کی رعایت رکھتے ہوئے منعقد ہو رہا ہے
برائے طلباء 9 30 تا 11. 30
برائے طالبات 1 بجے تا 3 بجے
نوٹ طالبات کے پروگرام میں صرف خواتین شرکت کرسکتی ہیں

Photos from IQRA SAUT UL ILM MODEL SECONDARY SCHOOL's post 31/03/2021

اقراء صوت العلم ماڈل سیکنڈری اسکول کے سالانہ امتحانات ان شاء اللہ الرحمٰن مورخہ 5 اپریل 2021 سے شروع ہو رہے ہیں،
تمام طلباء و طالبات کو ٹائم ٹیبل فراہم کیا جا چکا ہے،
جو طلباء بوجہ غیر حاضری اپنا ٹائم ٹیبل نہیں لے سکے ہیں وہ اسکول آفس سے رابطہ کرتے ہوئے اپنا ٹائم ٹیبل حاصل کر لیں،
والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو اپنی نگرانی میں امتحانات کی تیاری کروائیں،
دوران امتحان غیر حاضری سے اجتناب کریں. شکریہ

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Landhi, Sherpau Colony, Near Masjid E Quba
Karachi
75120