Irfan-ul-Quran tutor

Irfan-ul-Quran tutor The place where people learned quran and hadees

25/08/2022

درود شریف کی کثرت سے مشکلات آسان اور غم دور
مفتی محمد تقی عثمانی مد ظلہ العالی کہتے ہیں کہ
ایک مرتبہ ہمارے حضرت ڈاکٹر عبدالحئ عارفی صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا کہ
جب تم کسی مشکل اور پریشانی میں ہو تو اس وقت درود شریف کثرت سے پڑھا کرو
پھر اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ
میرے ذوق میں ایک بات آتی ہے وہ یہ کہ حدیث شریف میں آتا ہے کہ
حضور اقدس ﷺ کا امتی جب بھی حضور ﷺ پر درود بھیجتا ہے تو وہ درود شریف حضور اقدس ﷺ کی خدمت میں فرشتے پہنچاتے ہیں ، اور جا کر عرض کرتے ہیں کہ آپ ﷺ کے فلاں امتی نے آپ ﷺ کی خدمت میں درود شریف کا یہ ہدیہ بھیجا ہے
اور دوسری طرف زندگی میں حضور اقدس ﷺ کی سنت تھی کہ جب کبھی کوئی شخص آپ ﷺ کی خدمت میں کوئی ہدیہ پیش کرتا تو آپ اس کی مکافات ضرور فرماتے تھے ، (یعنی اس کے بدلے میں اس کے ساتھ کوئی نیکی ضرور فرماتے تھے) ۔
ان دونوں باتوں کے ملانے سے یہ سمجھ میں آتا ہے کہ جب تم حضور اقدس ﷺ کی خدمت میں درود شریف بھیجو گے تو یہ ممکن نہیں ہے کہ سرکار ِ دو عالم ﷺ اس کا بدلہ نہ دیں ، بلکہ ضرور بدلہ دیں گے اور وہ بدلہ یہ ہوگا کہ آپ اس امتی کے حق میں دعا کریں گے کہ
اے اللہ ! یہ میرا امتی ، جو مجھ پر درود بھیج رہا ہے ، وہ فلاں مشکل اور پریشانی میں مبتلا ہے ، اے اللہ ! اس کی مشکل دور فرما دیجیے ، تو اس دعا کی برکت سے ان شاء اللہ ، اللہ تعالی تمہیں اس مشکل سے نجات عطا فرمائیں گے ، اس لیے جب کبھی کوئی پریشانی آئے تو اس وقت حضور اقدس ﷺ پر درود شریف کی کثرت کریں
صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی حَبِیْبِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَسَلَّمَ❤️
( اصلاحی خطبات ، ج : 10 ، ص : 179

Sheikh Hafiz Muhammad Bilal
04/04/2016

Sheikh Hafiz Muhammad Bilal

13/12/2015
16/08/2015

Address

Irfan-ul-qurantutoracademy@fb. Com
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Irfan-ul-Quran tutor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category