ShoQ Say

ShoQ Say

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ShoQ Say, Education, Karachi.

03/03/2026
29/04/2025

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کو فوری طورپر کم کرکے 70 روپے فی لٹر
مقرر کیا جائے جس سے حکومت کو کوئی نقصان نہیں ہوگا ۔
صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف

30/01/2025

صبح بخیر

15/10/2024

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جو اسلام میں پردے کے احکامات بیان کیئے ہیں وہ انہیں ملائشیا سے لے کر نہیں آئے ۔ نہ ہی انہوں نے انڈیا میں بیٹھ کر گھڑے ہیں ۔ بلکہ وہ تمام احکامات اس قران میں موجود ہیں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا تھا اور جس پر ایمان لائے بغیر کسی کے مسلمان ہونے کا دعویٰ باطل قرار پاتا ہے ۔
اقرار الحسن صاحب جو کہ بچپن سے مسلمان ہیں ۔ ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ اپنے نام کے ساتھ "سید" لگاتے ہیں انہیں ان احکامات کی ڈاکٹر صاحب کی بیان کردہ حکمت پر شدید اعتراض ہے ۔
کیوں اعتراض ہے ؟
کیوں کہ ڈاکٹر صاحب نے یہ کہا کہ اگر کوئی مرد کسی نامحرم خاتون کو بیس منٹ تک دیکھے اور اس کے خیالات میں ہلچل نہیں ہوتی تو اسے ڈاکٹر کے پاس جانا چاہئے ۔ پھر آپ بیمار ہیں ۔
ڈاکٹر صاحب نے بس یہی الفاظ استعمال کیئے ہیں ۔ باقی رہے "گندے خیالات" , "گندی گندی باتیں" وغیرہ ۔ یہ اقرار الحسن صاحب اپنے گھر سے لے کر آئے ہیں کہ ان کے گھر میں وافر مقدار میں دستیاب ہیں ۔
میرا سوال یہ ہے کہ اگر اقرار الحسن کو ڈاکٹر صاحب کی بیان کردہ قرانی احکامات کی حکمت پر اعتراض تھا تو پھر انہیں ان احکامات کی وہ حکمت بیان کرنی چاہیئے تھی جس کی وجہ سے ان کے نزدیک اللہ نے یہ احکامات دیئے ؟
اللہ اور اللہ کے رسول کا یہ واضح حکم ہے کہ خواتین حجاب کریں گی اور مرد اپنی نگاہیں نیچی رکھیں گے ۔
کیوں دیا گیا یہ حکم پاکستان کے پاکیزہ مردوں کو اور پاکیزہ خواتین کو ؟
اس حکم کی آخر وجہ کیا ہے جبکہ ہمارے معاشرے میں اقرار الحسن جیسے پاکیزہ مردوں کا ایک جم عفیر پایا جاتا ہے ؟
ہم تو اتنے پکے ہو چکے ہیں کہ ہمیں اپنے معاشرے کی ٹک ٹاک پر ناچتی خواتین کو دیکھ کر بھی کچھ نہیں ہوتا نیوز اینکر کیا بیچتی ہے ؟
یوٹیوب پر ایک بے غیرت مرد اپنی بیوی کی ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کرتا ہے اور ہم اسے ملینز ویوز دے کر دنوں میں کروڑ پتی بنا دیتے ہیں لیکن ہمیں کچھ نہیں ہوتا ۔
ہمارا معاشرہ ایک اسلامی معاشرے سے ایک کنجر خانے میں تبدیل ہو چکا لیکن اس بے حجابی سے اس بے حیائی سے ہمیں کچھ نہیں ہوتا ۔
مجھ سے ایک بار ایک ملحد نے اعتراض کیا تھا کہ مغرب میں خواتین ننگی بھی گھومیں تو کوئی توجہ نہیں دیتا ۔ لیکن پاکستان میں لڑکی کی صرف ٹانگیں دیکھ کر مومنوں کا ایمان ڈگمگا جاتا ہے ۔
میں نے جواب میں کہا تھا کہ ان انگریزوں کو ضرورت کیا ہے ٹانگیں دیکھنے کی جبکہ ان کے دیکھنے کو پورا جسم دستیاب ہے ؟
ایک شراب کا عادی شخص پوری بوتل پی کر بھی سرور حاصل نہیں کر پاتا ۔ جبکہ ایک ایسا شخص جس نے کبھی کوئی نشہ نہ کیا ہو اسے آپ محض ایک سگریٹ پلا دیں ۔ وہ ایسے ڈگمگائے گا جیسے شراب پی لی ہو ۔
اس بے حجابی کے نشے کے اب ہم عادی ہو چکے ہیں ۔ ہمارے ڈراموں میں ایک خاتون اداکارہ اور مرد اداکار میاں بیوی کی ایکٹنگ کرتے کرتے کس حد تک تجاوز کر چکے کون نہیں جانتا ؟
ایک کثیر تعداد ہمارے معاشرے میں خواتین کی ایسی ہے جو میڈیا پہ یا آفس وغیرہ میں کام کرتے ہوئے اقرار الحسن جیسے مردوں کی "اس پاکیزگی" پر مر مٹتی ہیں اور اپنے گھروں میں بیٹھے ان شوہروں سے (جنہوں نے اپنی بیویوں کو معاشی تنگی سے بچنے کے لیئے جاب پر بھیجا تھا ) طلاق لے کر اپنے کولیگز کے ساتھ نکاح پڑھوا لیتی ہیں ۔
مثالیں موجود ہیں اور اتنی وافر ہیں کہ ایک نشست میں بیان نہیں کی جا سکتیں ۔
یہ رواج ہمارے معاشرے میں اتنا عام ہو چکا ہے کہ اب تقریباً ہر دس میں سے نو ڈراموں کا موضوع بھی یہی ہوتا ہے ۔
لڑکی جاب کرنے گئی تھی ۔
باس کو پسند آگئی ۔
یا لڑکا جاب کرنے گیا تھا ۔
خاتون باس کو پسند آگیا ۔
لڑکی شادی شدہ ہے تو پیسوں کا لالچ دے کر پچھلے مرد سے طلاق دلوا دی اور خود بیاہ رچا لیا ۔
اس سے زیادہ اور کیا ہو گا ؟
کیوں اللہ نے خواتین کو حجاب اور مرد کو نگاہیں نیچی کرنے کا حکم دیا ؟
اسی حکم پر خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی عمل کیا اور اپنی ازواج مطہرات سے بھی عمل کروایا ۔
ہمارے یہ اقرار الحسن جیسے مرد رسولوں سے بڑھ گئے ؟
ہماری خواتین امہات المومنین سے زیادہ پاکیزگی اختیار کر گئیں کہ اب انہیں ضرورت ہی نہیں ۔
تم لوگ غلاظت کے عادی ہو گئے ہو ۔ تعفن زدہ ماحول میں رہ کر تمہاری قوت شامہ جواب دے چکی اور تم سمجھے کہ تم پاکیزگی کے اعلیٰ معیار پر جا پہنچے ؟
تم پر فرشتے صبح شام لعنت بھیجیں تو تمہیں ایک دن برا لگے گا دو دن برا لگے گا ۔ پھر تم اس لعنت کے بھی عادی ہو جاؤ گے ۔
اگر اتنے گندے اور غلیظ ماحول میں رہنے کے باوجود ہمیں کوئی غلاظت اور گند نظر نہیں آرہا تو بلاشبہ ہم سب کو ڈاکٹر سے اپنا علاج کروانے کی ضرورت ہے ۔
منقول

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


Karachi