Kulya Tush sharia'h Jamia Tur Rasheed

Kulya Tush sharia'h Jamia Tur Rasheed 4 Year Fast Track Aalim-e-Deen Program

24/08/2026

✨ جامعۃ الرشید کے طلبہ کا جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن والحدیث لاڑکانہ کا بابرکت دورہ ✨

​علمِ حدیث کی ترویج اور اکابرین سے فیض یاب ہونے کی عظیم روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، جامعۃ الرشید کراچی کے دورۂ حدیث بشمول کلیہ الشریعہ کے طلبۂ کرام نے جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن والحدیث لاڑکانہ کا ایک یادگار علمی دورہ کیا۔ اس روحانی سفر کا بنیادی مقصد جامعہ کے معزز شیخ الحدیث مفتی غلام رسول صاحب سے اجازتِ حدیث کی سعادت حاصل کرنا تھا۔

​اس مبارک موقع پر طلبۂ کرام کو جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن والحدیث لاڑکانہ کے اکابرین اور مقتدر انتظامی شخصیات سے خصوصی ملاقات کا شرف بھی حاصل ہوا، جن میں درج ذیل شخصیات شامل ہیں:

•​علامہ ناصر محمود سومرو صاحب (مہتمم، جامعہ اسلامیہ لاڑکانہ)

•​علامہ راشد محمود سومرو صاحب (نائب مہتمم، جامعہ اسلامیہ لاڑکانہ)

•​مولانا محمد علی شیخ صاحب (ناظمِ تعلیمات، جامعہ اسلامیہ لاڑکانہ)

​اکابرینِ جامعہ نے طلبہ کو اپنے قیمتی وقت اور بصیرت افروز نصائح سے نوازا اور دینِ اسلام کی خدمت کے لیے اپنی دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

کلیۃ الشریعہ کے طلبہ کا برانچ بینکنگ آپریشنز کے جائزے کے لیے تحقیقی دورہکلیۃ الشریعہ (سالِ سوم) کے طلبہ کے ایک گروپ نے پ...
12/08/2026

کلیۃ الشریعہ کے طلبہ کا برانچ بینکنگ آپریشنز کے جائزے کے لیے تحقیقی دورہ

کلیۃ الشریعہ (سالِ سوم) کے طلبہ کے ایک گروپ نے پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد شعبان کی قیادت اور استاذِ محترم مفتی نفیس الحق ثاقب صاحب کی زیرِ نگرانی میزان بینک (معمار برانچ) کا تفصیلی اور تحقیقی دورہ کیا۔

اس علمی دورے کا بنیادی مقصد کتابی و نظریاتی علم کو عملی دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور برانچ بینکنگ آپریشنز کے تنظیمی ڈھانچے کا گہرا ادراک حاصل کرنا تھا۔ اس موقع پر برانچ مینیجر کے ساتھ ایک طویل اور ثمر آور تجزیاتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں فرنٹ ڈیسک آپریشنز، کیش مینجمنٹ، کلیئرنگ، فنانسنگ پروڈکٹس اور فراڈ کنٹرول جیسے اہم امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔

یہ عملی سرگرمی بینکاری کے زمینی حقائق کو سمجھنے اور طلبہ کی پیشہ ورانہ و فکری صلاحیتوں کو نکھارنے کے حوالے سے ایک انتہائی کامیاب اور اہم سنگِ میل ثابت ہوئی۔

🌙 سرزمینِ شام سے تشریف لائے معزز مہمانوں کا کلیۃ الشریعہ کا مبارک دورہ 🌙الحمدللہ! گزشتہ روز شام سے آئی ہوئی تبلیغی جماعت...
06/08/2026

🌙 سرزمینِ شام سے تشریف لائے معزز مہمانوں کا کلیۃ الشریعہ کا مبارک دورہ 🌙

الحمدللہ! گزشتہ روز شام سے آئی ہوئی تبلیغی جماعت کے معزز مہمانوں نے کلیۃ الشریعہ کا خصوصی دورہ کیا اور طلباءِ کرام کے ساتھ ایک نہایت اہم اور فکر انگیز نشست فرمائی۔

مہمانوں کے پر اثر اور ایمان افروز بیان کے بعد جب دعوت و تبلیغ کی عظیم محنت کے لیے تشکیل کا عمل ہوا، تو تمام ساتھیوں نے نہایت خوش دلی اور دینی جذبے کے سرشار ہو کر اس بات کا پختہ عزم کیا کہ وہ اپنی تعلیمی مصروفیات سے بچنے والے فارغ اوقات کو دین کی اس مبارک محنت میں ضرور صرف کریں گے۔

اللہ تعالیٰ مہمانوں کی اس آمد کو اور طلباء کے ان نیک ارادوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہم سب کو دین کی محنت کے لیے قبول فرمائے۔ آمین! ❤️
**hShariah

06/08/2026

🌙 سرزمینِ شام سے تشریف لائے معزز مہمانوں کا کلیۃ الشریعہ کا مبارک دورہ 🌙

الحمدللہ! شام سے آئی ہوئی تبلیغی جماعت کے معزز مہمانوں نے کلیۃ الشریعہ کا خصوصی دورہ کیا اور طلباءِ کرام کے ساتھ ایک نہایت اہم اور فکر انگیز نشست فرمائی۔

مہمانوں کے پر اثر اور ایمان افروز بیان کے بعد جب دعوت و تبلیغ کی عظیم محنت کے لیے تشکیل کا عمل ہوا، تو تمام ساتھیوں نے نہایت خوش دلی اور دینی جذبے کے سرشار ہو کر اس بات کا پختہ عزم کیا کہ وہ اپنی تعلیمی مصروفیات سے بچنے والے فارغ اوقات کو دین کی اس مبارک محنت میں ضرور صرف کریں گے۔

اللہ تعالیٰ مہمانوں کی اس آمد کو اور طلباء کے ان نیک ارادوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہم سب کو دین کی محنت کے لیے قبول فرمائے۔ آمین! ❤️
**hShariah

کلیۃ الشریعہ (سالِ سوم) کے طلبہ کی مفتی محمد عمر عباسی صاحب کے ساتھ ایک غیر رسمی اور پرلطف نشست ہوئی۔ مفتی صاحب جامعہ ال...
04/08/2026

کلیۃ الشریعہ (سالِ سوم) کے طلبہ کی مفتی محمد عمر عباسی صاحب کے ساتھ ایک غیر رسمی اور پرلطف نشست ہوئی۔ مفتی صاحب جامعہ الرشید کے ہی فاضل ہیں اور آج کل امریکہ میں مقیم ہیں، جہاں وہ تدریس اور دیگر اہم دینی پروجیکٹس سے وابستہ ہیں۔ اس سے قبل آپ جامعہ الرشید میں تدریسی فرائض اور دارالافتاء میں گراں قدر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

​اس بابرکت مجلس میں مفتی صاحب نے ملائیشیا اور امریکہ میں مقیم کلیۃ الشریعہ کے فضلاء کے احوال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے امریکہ کے حوالے سے اپنے وسیع مشاہدات کی روشنی میں طلبہ کی رہنمائی کی اور بتایا کہ بالخصوص کلیۃ الشریعہ کے طلبہ کے لیے وہاں دین کی خدمت کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

​دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مفتی صاحب کے علم، عمل، صحت اور دینی کاوشوں میں خوب برکتیں عطا فرمائے۔ آمین!

کلیۃ الشریعہ میں طلباء کی علمی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی حوالے سے سالِ سوم کی کلاس میں استاذِ محترم مولا...
01/08/2026

کلیۃ الشریعہ میں طلباء کی علمی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی حوالے سے سالِ سوم کی کلاس میں استاذِ محترم مولانا عالمزیب صاحب کی زیرِ نگرانی تفسیری اسائنمنٹس پیش کی جا رہی ہیں۔

​حالیہ نشست میں طالب علم محمد شعبان نے سورۃ یٰسین کی آیت نمبر 38 پر ایک بہترین پریزنٹیشن پیش کی۔ انہوں نے "کائناتی نظام اور قرآنی حکمت کا امتزاج" کے موضوع پر جامع فلکیاتی، لغوی اور تفسیری تحقیق پیش کرتے ہوئے کلامِ الٰہی اور جدید سائنسی دریافتوں کی کمال ہم آہنگی کو شاندار انداز میں اجاگر کیا۔

​ان علمی اسائنمنٹس کا بنیادی مقصد طلباء کی تحقیقی صلاحیتوں کو ابھارنا، ان میں تنقیدی سوچ (Critical Thinking) کو پروان چڑھانا اور انہیں جدید دور کے علمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

ڈائریکٹر کلیۃ الشریعہ مفتی احمد افنان صاحب کی طلبہ کے ساتھ ایک اہم فکری و تربیتی نشست
31/07/2026

ڈائریکٹر کلیۃ الشریعہ مفتی احمد افنان صاحب کی طلبہ کے ساتھ ایک اہم فکری و تربیتی نشست

📅 آج کی حدیث | 31 جولائی 2026📌 موضوع: زبان کی حفاظت   **hShariah
31/07/2026

📅 آج کی حدیث | 31 جولائی 2026
📌 موضوع: زبان کی حفاظت
**hShariah

Address

Mullah Jeevan Road, Ahsan Abad
Karachi
75340

Opening Hours

Monday 10:00 - 16:00
Tuesday 10:00 - 16:00
Wednesday 10:00 - 16:00
Thursday 10:00 - 16:00
Saturday 10:00 - 16:00
Sunday 10:00 - 16:00

Telephone

+923212000937

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kulya Tush sharia'h Jamia Tur Rasheed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share