امتزاج ، ریسرچ جرنل، شعبہ اردو، جامعہ کراچی

  • Home
  • Pakistan
  • Karachi
  • امتزاج ، ریسرچ جرنل، شعبہ اردو، جامعہ کراچی

امتزاج ، ریسرچ جرنل، شعبہ اردو، جامعہ کراچی Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from امتزاج ، ریسرچ جرنل، شعبہ اردو، جامعہ کراچی, Educational Research Center, Karachi.

01/01/2026

امتزاج کے شمارہ نمبر 25 کے لیے مقالے درج ذیل ای میل پر بھیجے جاسکتے ہیں۔
[email protected]

ہدایات سے ہٹ کر بھیجا گیا کوئی بھی مقالہ اشاعت کے لیے ناقابلِ قبول ہوگا۔مقالہ نگاروں کی ذاتی آرا اور بیانات و نتائج سے ’’امتزاج‘‘ کی مجلسِ ادارت کا متفق ہونا ضروری نہیں۔
· 'امتزاج' اُردو زبان و ادب کا تحقیقی مجلہ ہے اس میں بھیجا جانے والا مقالہ اُردوزبان و ادب سے متعلق کسی موضوع پر ہوناچاہیے۔مضمون کی نوعیت بھی خالصتاً تحقیقی (کیفیتی یا کمیتی)ہو

· مقالہ ایم ایس ورڈ(MS Word) میں کمپوزہونا چاہیے۔ایم ایس ورڈ میں اس کا فونٹ ' (jameel noori nastaleeq) ہو، اورفونٹ سائز 12ہو۔

· مقالے کے پہلے صفحے پر درج ذیل معلومات بالترتیب درج کی جائیں:
مقالہ نگارکا مکمل نام، تاریخِ ولادت، عہدہ، ادارہ، ڈاک کا پتا، گھر/دفتر کا فون نمب، موبائل/واٹس اپ نمبر، برقی ڈاک کا پتا، مقالے کے غیر مطبوعہ ہونے کی تصدیق اور مع دستخط۔
· ہر مقالے کے ساتھ اس کا انگریزی اور اردو خلاصہ بھی ارسال کیا جائے جو کم از کم 100 اور زیادہ سے زیادہ 200 الفاظ پر مشتمل ہو۔
· خلاصے میں ان الفاظ کو خط کشیدہ ہونا چاہیے جو انٹرنیٹ سرچ کے لیے کلیدی الفاظ (کی ورڈز) کے طور پر استعمال ہوسکیں۔ کم از کم پانچ ایسے الفاظ خلاصے میں شامل کیے جائیں جو مقالے کے مختلف پہلوؤں کو محیط ہوں۔ مثلاً اگر کوئی مقالہ جنوبی ایشیا کے ادب سے متعلق ہے تو لفظ ساؤتھ ایشین لٹریچر خط کشیدہ ہونا چاہیے۔ اگر اس میں کسی خاص شخصیت یا صنف کا ذکر ہے تو اس شخصیت یا صنف کا نام خط کشیدہ کردیا جائے۔ اسی طرح مقالہ جن موضوعات کا احاطہ کرتا ہے انھیں بھی خط کشیدہ کیا جانا چاہیے۔

· مقالے میں جب پہلی بار کسی اہم شخصیت کا ذکر آئے تو قوسین میں اس کی تاریخِ ولادت اور تاریخِ وفات حسبِ موقع درج کی جائے۔ حکمران کے تذکرے کی صورت میں اس کے دورِ حکومت کے سنین اور کسی اہم کتاب کی صورت میں اس کا سالِ اشاعت لکھا جائے۔
· اردو کے علاوہ دیگر زبانوں میں شخصیات کے نام یا کتب کے عنوانات قوسین میں انگریزی حروف میں بھی درج کیے جائیں۔ ان شخصیات کی ولادت ووفات کی تاریخ بھی لکھی جائے۔
· مقالہ بھیجنے سے پہلے تصدیق کر لیں کہ آپ نے ’’امتزاج‘‘ کی پالیسیزکو پڑھ لیا ہے۔
• مقالہ پروف کی اغلاط سے پاک ہو۔
• مقالہ سرقے سے پاک ہو کیونکہ اشاعت سے پہلے اسے TURNITINسافٹ ویئر میں باقاعدہ چیک کیا جائے گا۔ اگر طے شدہ حد19فیصد سے زیادہ سرقہ پایا گیا تو مقالہ ناقابلِ اشاعت ہوگا۔
’’ امتزاج‘‘کو مقالہ بھجنے کے بعد جب تک اس کے قابلِ اشاعت/ناقابلِ اشاعت ہونے کی بابت مجلسِ ادارت کی طرف سے اطلاع موصول نہ ہواُسے کسی اور جگہ اشاعت کے لیے نہ بھیجاجائے۔

مقالہ نگار کا نام، مقالے کا عنوان ، تلخیص(abstract)اور کلیدی الفاظ(keywords)اُردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دیے جائیں اورمقالے کی تلخیص ڈیڑھ سو سے دو سو الفاظ پر مشتمل ہو. مقالے کے آخر میں حوالہ جات ،حواشی اور تعلیقات لازمی دیے جائیں۔حوالہ جات اُردو میں ہونے کی صورت میں اختتامی صفحے پر ان کو رومن میں بھی درج کرکے بھیجا جائے۔
کتاب کا حوالہ:
’’امتزاج‘‘ میں حوالہ جات کا اندراج ترابین سٹائل میں کیا جاتا ہے۔ مقالے میں حوالہ جات کے اندراج کا مندرجہ ذیل طریقہ اختیار کیا جائے۔
مثال: گوپی چند نارنگ، ساختیات، پس ساختیات اور مشرقی شعریات، (لاہور: سنگِ میل پبلی کیشنز، ۱۹۸۵ء)، ۷۸۔
اگر ایک ہی کتاب سے دویا تین دفعہ حوالہ آئے تو بار بار مکمل حوالہ لکھنے کی بجائے مصنف کا نام، کتاب کا نام اور صفحہ نمبر لکھنا کافی ہوگا۔
رسالے کا حوالہ:
مصنف کا نام، مضمون کا عنوان، مشمولہ:رسالے کا نام ،جلد نمبر، شمارہ نمبر، بریکٹ میں شہر کا نام، ادارۂ اشاعت،سنِ اشاعت، صفحہ نمبر

اگر انٹرنیٹ سے کسی آن لائن فائل کا حوالہ دیا جائے تو سائیٹیشن کی تاریخ کے ساتھ وقت لکھنا بھی ضروری ہے اور یو آر ایل کا اندراج بھی۔

مقالے کے حواشی و مآخذات رومن میں بھی دیے جائیں۔

01/01/2026

Pakistani Urdu Novel has a vast range of subject matter and themes. Partition of sub-continent has given many issues tofoster ideas but 21st century has produced immense diaspora of modern tendencies ...

01/01/2026

This research article present brief and abridgedanalysis of short stories in Urduliterature Commencingwith indepth introduction of short stories in the light of various critic analyzerandprosewriter o...

01/01/2026

The advent of Postmodernism within Urdu literature was first discernible around 1990. We are currently living in a postmodern era. It is hypothesized that Postmodernism has significantly influenced, a...

01/01/2026

Roland Barthes, one of the most influential literary theorists of the 20th century, revolutionized the study of literature, culture, and signs. His theories, particularly the concept of “The Death o...

01/01/2026

Allama Iqbal, Pakistan's revered national poet and philosopher, played a pivotal role in guiding the Muslims of India through the profound messages embedded in his poetry. His words resonated with a c...

Address

Karachi
75270

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when امتزاج ، ریسرچ جرنل، شعبہ اردو، جامعہ کراچی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share