آزادی مبارک
وفات کے بعد جب غسل دینے کے لیے شیخ الہند کے جسم سے کپڑے اتارے گٸے تو غسل دینے والوں نے دیکھا کہ کمر پہ سیاہ رنگ کے عجیب و غریب نشانات ہیں۔غسل دینے والوں میں ایک حضرت مدنی بھی تھی حاضرین نے حضرت مدنی سے پوچھا حضرت آپ سفر میں اکثر شیخ الہند کے ساتھ رہے۔
شیخ کے جسم پہ یہ نشانات کیسے ہیں۔
حضرت مدنی نے فرمایا کہ شیخ الہند نے مجھے منع کیا تھا کہ میری زندگی میں کسی کو نہ بتانا لیکن اب چونکہ فوت ہوچکے ہیں اس لیے بتاتا ہوں کہ مالٹا کی کال کوٹھڑیوں میں سلاخیں گرم کرکے حضرت شیخ الہند کی کمر میں داغا جاتا تھا اور کہا جاتا تھا
کہ انگریزوں کے خلاف اپنا مشن چھوڑ دو۔
آج آزادی کے دن اگر جشن منانے اور باجے بجانے سے فرصت ہو تو اپنے ان اکابر کے لیے دعا بھی کرنی چاہیے جن کی قربانی کی بدولت آپکو آزاد فضاؤں میں جینا نصیب ہوا...
Muhammad Coaching Centre
Well Come To the Official Page of Muhammad Coaching Centre (MCC). Muhammad Coaching Centre is a perfect Coaching institute.
Where we serve students to groom their personalities by work out on their hidden talent.
21/07/2024
✅ جب قدیم چینیوں نے محفوظ زندگی گزارنے کی خواہش کی، تو انھوں نے دیوارِ چین بنائی اور یہ سوچا کہ اس کی بلندی کی وجہ سے کوئی اس پر چڑھ نہیں سکے گا۔
لیکن دیوار کی تعمیر کے پہلے سو سال کے دوران میں، چین تین بار حملوں کا شکار ہوا!! ہر بار دشمن کے جتھے نہ تو دیوار کو توڑنے کی کوشش کرتے اور نہ ہی اس پر چڑھنے کی!!
بلکہ ہر بار وہ دربان کو رشوت دیتے اور دروازے سے داخل ہو جاتے۔ چینی دیوار بنانے میں مصروف تھے اور دربان کی تربیت کو بھول گئے تھے..!
انسان کی تعمیر، ہر چیز کی تعمیر سے پہلے آتی ہے اور یہی چیز آج ہمارے طلبہ کو درکار ہے۔
✅ ایک مستشرق کہتا ہے.. اگر تم کسی قوم کی تہذیب کو تباہ کرنا چاہتے ہو تو تین طریقے ہیں:
1/ خاندان کو تباہ کرو۔
2/ تعلیم کو تباہ کرو۔
3/ رہنماؤں اور ماہرین کو گرا دو۔
*خاندان کو تباہ کرنے کے لیے: (ماں) کے کردار کو ختم کرو، اسے یہ محسوس کرواؤ کہ "گھر کی عورت" کہلانے میں شرم ہے۔
*تعلیم کو تباہ کرنے کے لیے: (استاد) کو بے وقعت کرو، اس کی اہمیت کو کم کرو تاکہ اس کے طلبہ اس کی بے عزتی کریں۔
*رہنماؤں کو گرانے کے لیے: (علما، محققین، اور دانشوروں) کو نشانہ بناو، ان کی قدر و قیمت کو کم کرو، ان پر شک کرو تاکہ کوئی ان کی بات نہ سنے اور ان کی پیروی نہ کرے۔
اگر (باشعور ماں) غائب ہو جائے
اور اگر (مخلص استاد) غائب ہو جائے
اور اگر (رہنما اور ماہرین) گر جائیں
تو پھر نوجوانوں کو اقدار کی تعلیم کون دے گا! 🤔
(حوالہ کتاب: "مستقبل کا مطالعہ" از ڈاکٹر مصطفی محمود سے)
09/07/2024
محترم مسلمان بھائیوں اللّه پاک نے ہماری دنیا و آخرت کامیابی دین کے مطابق زندگی بسر کرنے میں رکھی ہے۔ دین ہماری زندگی میں آپ ﷺ والی محنت سے آئیگا اسی محنت کے سلسلے میں تمام مساجد سے آنے والی 3 چٹھیوں 8،9،10 محرم کو جماعت کی ترتیب بن رہی ہیں لہٰذا اپنی مقامی مساجد میں تبلیغی حضرات سے ملاقات کرکے خود بھی جایں اور دوسروں کو بھی تیار کریں۔
جزاکﷲ
05/07/2024
19/06/2024
ﺭﺧﺼﺖ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﺑﺎﺕ
ﻣﺮﯼ ﻣﺎﻥ ﮐﺮ ﮔﯿﺎ
ﺟﻮ ﺍُﺱ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺗﮭﺎ
ﻭﮦ ﻣﺠﮭﮯ ﺩﺍﻥ ﮐﺮ ﮔﯿﺎ
ﺑﭽﮭﮍﺍ ﮐﭽﮫ ﺍﺱ ﺍﺩﺍ
ﺳﮯ ﮐﮧ ﺭُﺕ ﮨﯽ ﺑﺪﻝ
گئے
ﺍﮎ ﺷﺨﺺ ﺳﺎﺭﮮ
ﺷﮩﺮ ﮐﻮ ﻭﯾﺮﺍﻥ ﮐﺮﮔﯿﺎ
انتہائی عزیز دوست محترم سرور خان کو ہم سے بچھڑے ہوئے 2 سال بیت گئے۔ اللّه پاک کامل مغفرت فرمائے۔ تمام دوست بھی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
01/11/2023
Bycott their products , for God sake.
They are not humans. They are cannibals, eating children
flesh and drinking blood every single day.
They actually have become zombies now.
Bycott their products please.
29/10/2023
جہاد فلسطین کے حوالے سے بہت ہی اہم مسئلہ۔۔۔۔
از۔۔شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Website
Address
Noor-e-ilm School Near Social Security Hospital, Mehran Highway, Landhi
Karachi
75120
Opening Hours
| Monday | 16:00 - 21:00 |
| Tuesday | 16:00 - 21:00 |
| Wednesday | 16:00 - 21:00 |
| Thursday | 16:00 - 21:00 |
| Friday | 16:00 - 21:00 |
| Saturday | 16:00 - 21:00 |