Syeda Schooling System

Syeda Schooling System

Share

schooling system for the best future of children and to make more educate

02/11/2020
14/08/2020

Happy Independence Day

29/03/2020

پرائیویٹ سکولز ڈائیریکٹرز اور اساتذہ کون ہیں ؟؟؟؟
معزز والدین !

پرائیویٹ سکولز اونرز اور استاذہ جنہیں ہمیشہ میڈیا اور کچھ ارباب اختیار نے ایک مافیا بنا کر پیش کیا کون ہیں ؟؟ آئیے میں آپ کو بتاتا ہوں
پرائیویٹ سکولز کے اونرز وہ لوگ ہیں ۔۔۔۔
جنہوں نے آپ کے بچوں کو ہمیشہ مقدم رکھا ۔۔۔۔۔۔
بہترین فرنیچر، کلاس رومز، سہولیات، فیکلٹی، سکیورٹی اور سب سے بڑھ کر تعلیمی ماحول دیا ۔۔۔۔۔۔
آپ کو ضرورت پڑی تو آپ کا ساتھ دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔
4،4 ماہ کی فیسیں ادھار کیں ۔۔۔۔۔۔ بیسیوں دفعہ والدین نے اس ادھار کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور سکول معہ ادھار چھوڑ دیا ۔۔۔۔۔
پھر بھی انہوں نے ایسے والدین پر کیس کیا نہ راستہ روکا ۔۔۔۔۔۔۔
نئے سال کا کورس کمزور مالی پوزیشن رکھنے والے والدین کو ادھار دیا ۔۔۔۔۔۔
تاکہ ان کے بچوں کا حرج نا ہو۔۔۔۔
ہمیشہ بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کی ۔
پرائیویٹ سکولز کے اساتذہ بلاشبہ بہت کم مراعات کے باوجود دن رات آپ کے بچوں کے لیے کام کرنے کے لیے تیار رہے
ڈیلی پراگریس رپورٹس، ویکلی رپورٹس، منتھلی رپورٹس، سالانہ رپورٹس، ٹیسٹ میکنگ اور چیکنگ، پلانرز، کاپیز اور بہت کچھ ۔۔ مگر اس کے باوجود انتھک اور بے لوث لگن سے رابطہ رکھے ہوئے ہیں
سب سے بڑھکر یہ گروپ یعنی اونرز اور ٹیچرز ہمہ وقت آپ کے بچوں کے روشن مسقبل کے لئے مصروف عمل ہیں
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے آپ کے بچوں کو لکھنا، پڑھنا، کھانا، پینا، بولنا اور آگے بڑھنا سکھایا ہے ہمیشہ سر اٹھا کے جینا اور معاشرے میں بات کرنے کا فن اور ڈھنگ سکھایا ہے ۔
اور آج یہ سب سر جھکا کے کھڑے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ انہیں ستائش ملنی چاہیئے تھی،
تنقید کی گئی،
حوصلہ ملنا چاہیئے تھا،
حوصلہ شکنی کی گئی،
تعاون ملنا چاہیئے تھا ،
رکاوٹیں ڈالی گئیں مگر پھر بھی انہوں نے آپ کو بچوں کو پڑھایا ۔۔۔۔۔۔۔
سر اٹھا کے جینا سکھایا ۔۔۔۔۔۔۔۔
معزز والدین ۔۔۔۔۔
اب موجودہ حالات میں آپ کا فرض ہے کہ آپ ان کا سر نہ جھکنے دیں ۔۔۔۔۔ بہت سے لوگوں کی بلڈنگز کرائے کی ہیں، ہر ماہ کی دس تاریخ کو مالک بلڈنگ کرایہ لینے آجاتا ہے ۔۔۔۔۔۔
یہ اساتذہ انہیں مجبوری سنائیں تو وہ بھی انہیں مافیا سمجھتا ہے
بلڈنگز سے بے دخل کرنے کا کہتا ہے
ہر ماہ کے آغاز پر سکول اساتذہ انہی لوگوں کے ہاتھوں کی طرف دیکھتے ہیں ۔۔۔۔۔ بجلی، گیس، پٹرول، سکیورٹی گاردز اور نجانے کون کون سی پیمنٹس ان کی منتظر ہوتی ہیں ۔۔۔۔۔ ایسے میں یہ فرمان آتا ہے ۔۔۔۔ آپ فیسیں نہ لیں ۔۔۔۔ والدین سمجھتے ہیں کہ بچے سکول نہیں گئے تو ان کا کون سا خرچہ ہوا ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔ جبکہ خرچے میں ایک روپے کی کمی نہیں ہوئی ۔۔۔۔ الٹا جن والدین ادھار بکس لیں تھیں، 4،4 ماہ کی فیس دینی تھی وہ فون سننے کے روادار نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یاد رکھئے انہی لوگوں نے آپ کے بچوں کو سر اٹھا کے چلنا اور جینا سکھایا ہے اور سکھانا ہے ۔۔۔۔۔۔ آگے بڑھیں اور آج ان کا سر جھکنے سے بچائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وقت پر اپنی فیسیں ادا کرکے اپنے بچوں کے اداروں کو بند ہونے بچائیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ انہوں نے جو کچھ پڑھایا اور سکھایا ہے وہ اپنی تاثیر کھودے ۔۔۔۔۔!!!
جن والدین نے اب تک سابقہ فیس نہیں دی ہے وہ قرض ہے اور جان لیں قرض تو شہید کو بھی معاف نہیں ہے

12/03/2020

کراچی: وزیر اعلی سندھ کی صدارت میں کرونا وائرس سے بچاو کے لئے اجلاس میں سندھ کے تمام تعلیمی ادارے بندھ کرنے کا حتمی فیصلہ

کراچی: اجلاس میں تعلیمی ادارے 30 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ

کراچی: میٹرک امتحانات موخر کردیے گئے

کراچی: اسکول، کالج، جامعات 30 مئی تک بند رکھنے کا حکم

کراچی: اجلاس میں فیصلہ محکمہ صحت اور تعلیمی ماہرین کے مشورے کے بعد کیا گیا

کراچی: وزیر اعلی سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد تمام پہلوں کو سامنے رکھتے ہوئے موقع کی نزاکت کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کیا

01/03/2020

Syeda schooling system will remain closed till 13th March 2020 for students as per government announcement.
Thanks

Photos from Syeda Schooling System's post 24/01/2020
Photos from Syeda Schooling System's post 24/01/2020

Orange day

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


H# L1243 Sec 4A Surjani Town Khi
Karachi
00