Students Org Darul Ullom Ashrafiah Razaviah

Students Org Darul Ullom Ashrafiah Razaviah

Share

StudentsOrgD.A.R students Organization Darul Uloom Asharfiah Razaviah

27/02/2023

نفل کی جماعت
اگر جائز ہے تو ظہر مغرب اور عشاء کے نوافل کی بھی جماعت جائز ہوگی یعنی کرواسکتے ہیں ؟؟؟
M***i Muhammad Naeem
M***i Muhammad Farooq Madani
M***i Amjad Ali Qadri
Allama Kouser Ali Qadri Allama Aaqib Ashrafi
Allama Adil Ashrafi

24/05/2021

امتحانی بورڈ کا اھم اجلاس:

طویل دورانئیے کے اجلاس کی تیسری نشست بعد عصر اختتام پذیر ھو گئی ۔ سالانہ امتحانات میں پیش آمدہ مسائل کے حل نتائج کی تکمیل اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا ۔

امسال ان شاء اللہ العزیز ملکی سطح پر پوزیشنز کے اعلان کے ساتھ علاقائی و صوبائی پوزیشنوں کا اعلان بھی کیا جائے گا ۔

طلبہ کے سالانہ امتحانات(درس نظامی) کا اعلان 24 مئی بعد از ظہر کیا جائے گا جب کہ طالبات کے سالانہ امتحانات کا اعلان 10 جون تک متوقع ھے ۔

ایڈمن
شعبہ تعلقات عامہ
تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان

24/04/2021
19/04/2020

ائمۂ کرام ، مساجدکی انتظامیہ اور نمازی حضرات کے لیے اہم ہدایات
مرتَّبہ:مفتی منیب الرحمٰن
نوٹ: جب تک کرونا وائرس کی وبا جاری ہے، حسبِ ذیل ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہے:
(۱) ایک صف میں دو نمازیوں کے درمیان تین فٹ کا فاصلہ رکھیں۔
(۲) دوصفوں کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ رکھیں۔
(۳) سلام اور جوابِ سلام زبانی کریں، مصافحے اورمعانقے سے اجتناب کریں۔
(۴) ترجیحی طور پر مسجد میں ماسک پہن کر آئیں۔
(۵) مسجد سے ہر قسم کی قالینیں، دریاں اور چٹائیاں اٹھادی جائیں۔
(۶) ہر نماز سے پہلے اور نماز کے بعد فرش کو صاف کیا جائے، دن میں کم از کم دوبار جراثیم کُش دوا ملاکر فرش کی صفائی کی جائے۔
(۷) مسجد کے ہر دروازے پر سینیٹائزر کی بوتل رکھی جائےاور نمازی مسجد میں داخل ہوتے وقت اپنے ہاتھ پر سینیٹائزر مَل لیں۔
(۸) وضو گھر سے کر کے آئیں، فرائض سے پہلے کی سنتیں گھر پر پڑھ کر آئیں اور فرضوں کے بعد کی سنتیں اورنوافل گھر پر جاکر
پڑھیں، اس میں برکت بھی ہے ،ایک حدیث پاک میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ بہترین نماز وہ نماز ہے جو فرض کے علاوہ مرد اپنے گھر میں پڑھے، (صحیح البخاری:731)‘‘۔
(۹) مسجد سے ہجوم کی صورت میں نہ نکلیں، لائن بناکر ایک ایک کر کے نکلیں اور دو آدمیوں کے درمیان تین فٹ کا فاصلہ رکھیں۔
(۱۰) عمر رسیدہ حضرات وبا کے پورے زمانے میں گھروں پر نماز پڑھیں، وہ معذور ہیں ،اللہ تعالیٰ سے کامل اجر کی توقع رکھیں۔
(۱۱) نزلہ، زکام، کھانسی ،بخار اور سانس کے مریض مسجد میں بالکل نہ آئیں، گھر پر نماز پڑھیں ،وہ معذور ہیں۔
(۱۲) جن کو روایتی بیماریاں لاحق ہیں ،جیسے :دل کی بیماری، ذیابیطس ، بلڈپریشر، گردوں یا جگر کی بیماری یا دماغ کی بیماری لاحق ہو،
وہ وبا کے زمانے میں مسجد میں بالکل نہ آئیں، وہ عنداللہ معذور ہیں۔
(۱۳) وبا کے زمانے میں نوعمر بچے مسجدوںمیں نہ آئیں ۔
(۱۴) مسجد میں کہیں بھی یکجا ہوکر نہ بیٹھیں ۔
نوٹ: یہ ہدایات ماہر ڈاکٹروں کے مشورے سے تیار کی گئی ہیں اور ان پر علماء اور حکومت کے درمیان اتفاق ہوا ہے ۔
یہ مقاصدِ شرعیہ کے مطابق ہیں اور سب کے مفاد میں ہیں۔

Photos from Students Org Darul Ullom Ashrafiah Razaviah's post 14/04/2020
Photos from Students Org Darul Ullom Ashrafiah Razaviah's post 18/09/2019

تقریظ: حضرت علامہ مفتی محمد الیاس اشرفی رضوی دامت برکاتہم العالیہ (مہتمم جامعہ نضرۃ العلوم کراچی)
شیخ الحدیث و التفسیر حافظ، قاری سید شاہ محمد ممتاز اشرفی مدظلہ العالی کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں، موصوف ممدوح اپنے حلقہَ احباب اور ارادت مندوں ہی میں مشہور و معروف نہیں بلکہ علماء اہلسنت و عوام اہلسنت میں بھی کافی شہرت رکھتے ہیں۔ اس کا سبب نام نہیں بلکہ کام ہے کہ کام سے ہی نام ہوتا ہے، تدریسی و تقریری، روحانی و ارشادی گوناگو مصروفیات میں سے ایک وقت امر تصنیفی کے لیے بھی وقف کیا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ متعدد کتب و رسائل تصنیف فرما چکے ہیں۔ خاص طور پر سلسلہ اشرفیہ کے روحانی پیشوا حضرت مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی قدس سرہ الربانی کے فارسی ترجمہَ قرآن حکیم کو زبان اردو کے قالب میں بنام "اشرف البیان" ڈھال چکے ہیں، یہی نہیں بلکہ اس پر تفسیر بنام "اظہار العرفان" رقم فرما چکے ہیں۔ اسے اہلِ علم حضرات میں جو پذیرائی ملی وہ ظامر و بامرہے اسی سلسلہَ تصنیف کی ایک کڑی زیرِ نظر کتاب بنام "قادیانی شبہات کا ازالہ" ہے۔ یہ دوری حاظر کی اہم ضرورت تھی جسے موصوف مکرم کے قلم حق شناس نے پوری کی، حالیہ الیکشن سے قبل اسلامیہ جمہوریہ پاکستان میں قادیانی بھوت بوتل میں بند تھا مگر الیکشن کے ایک سال کے اندر ہی بھوت بوتل سے باہر آیا ہے جو اہلِ علم حضرات پر مخفی و پوشیدہ نہیں۔ اسی قادیانی بھوت کے اثرات مضرہ سے سیدھے سادھے مسلمانوں کے ایمان کی حفاطت کے لیے کتابِ ہذا کو تحریر کیا گیا، نیز ابحاثِ علمیہ دقیقہ سے حتی امکان صرف نظر کرتے ہوئےسہل اور آسان پیرائے میں لکھنے کی سعی کی گئی ہے تا کہ ایک عام مسلمان بھی اس سے استفادہ کر سکے اور یقینی طور پر جان لے کہ قادیانی گروہ " ختمِ نبوت" کا منکر ہے اور اس انکار کو درست ثابت کرنے کیلئے جو کچھ اس گروہ کے گرو مرزا غلام احمد قادیانی اور اسکے چیلوں نے لکھا ہے وہ محض حیلے بہانے اور ڈھکوسلے ہیں اور اس سلسلے میں ان کی طرف سے جو شبہات وارد کیے گئے ہیں وہ تارِ عنکبوت سے بھی زیادہ کمزور ہیں۔
اللہ سبحانہ تعالیٰ کی بارگاہِ اقدس میں دعا ہے کہ وہ اس حسن کاوش اور جمیل سعی کو قبول فرمائے اور اسے اسم بہ مسمٰی بنائے اور مومنین کے لیے استقامت اور منکرین کے لیے ہدایت کا ذریعہ بنائے۔ آخر میں عرض ہے کہ خلاصہَ کتاب ہذا نبی مکرم رسول معظمﷺ کے خاتم النبیین یعنی آخری نبیین (آخری نبی) ہونے پر کلام اللہ (قرآن حکیم) میں صریح آیت کریمہ سورہَ احزاب کی آیت نمبر 40 ہے علاوہ ازیں قرآن مجید کی اور بھی متعدد آیات کریمہ ہیں جن سے آپﷺکا آخری نبی ہونا ثابت ہے نیز تواتر کی اقسام اربعہ میں سے ایک قسم تواتر اسناد ہے کہ کسی حدیثِ رسولﷺ کو شروع سے آخر تک اتنی بڑی جماعت روایت کرے جسکا جھوٹ پر اتفاق کر لینا محال ہو جیسے ختمِ نبوت کی روایت یعنی آپﷺ کا آخری نبی ہونا احادیثِ متواترہ سے ثابت ہے۔ نیز اس پر امتِ مسلمہ کا اجماع ہے۔ پس ختمِ نبوت کا عقیدہ ضروویاتِ دین سے ہے جو اسکا منکر ہو یا اس میں ادنیٰ شک وشبہ کو بھی راہ دے وہ کافر و مرتد ملعون ہے۔ اذا لم یعرف الرجل ان محمداﷺ آخر الانبیاء فلیس بمسلم لا نہ من الضروریات۔
نتیجہ یہ نکلا کہ انکارِ ختم نبوت کی فرسودہ بنیاد رکھنے والے مرزا غلام احمد قادیانی کا نبی ہونا تو دور کی بات ہے وہ مسلمان بھی نہیں۔ نیز ہر سچا نبی صاحبِ معجزہ ہوتا ہے اور مرزامذکور صاحبِ معجزہ نہیں اور جو صاحبِ معجزہ نہیں وہ نبی بھی نہیں بلکہ کذاب ہے اور جو کذاب ہو وہ نبی ہو ہی نہیں سکتا کہ ہر عاقل جانتا ہے کہ نبوت اور کذب (جھوٹ) کا اجماع محال ہے۔
راقم نے چند قادیانی نوجوانوں سے پوچھا کہ جو مرزا غلام احمد قادیانی کو نبی نہ مانے وہ مسلمان ہت یا کافر؟ انہوں نے کچھ توقف سے جواب دیتے ہوئے کہا: مسلمان ہے اس پر راقم نے ان سے کہا کہا خود تم نے اقرار کر لیا کہ مرذا غلام احمد قادیانی نبی نہیں تھا کیونکہ جو سچے نبی کا انکار کرے تو وہ مسلمان کہاں رہتا ہے، اسی ایک بات پر وہ خاموشی سے یہ بات کہتے ہوئے روانہ ہو گئے کہ ہم نئے نئے قادیانی بنے ہیں (نعوذباللہ تعالیٰ) اگر کوئی کہے کہ وہ انکار کرنے والے کو کافر کہتے تو پھر کیا جواب دیا جاتا تو عرضِ راقم ہے کہ اس صورت میں ایک ارب سے زائد امتِ مسلمہ جو مرزا غلام احمد قادیانی کی جھوٹی نبوت کے دعویٰ کا نکار کرتی ہے اسکا کافر ہونا لازم آئیگا اور یہ باطل و مردود اور عاطل و مطروح ہے۔
(محمد الیاس اشرفی رضوی یکم ستمبر 2019ء)

15/09/2019

20/03/2019

آٹھواں سالانہ عرس مبارک
سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ
خصوصی خطاب: ممتازِ ملّت حضرت مولانا سیّد شاہ محمّد ممتاز اشرفی دامت برکاتہم العالیہ
23 مارچ 2019 بروز ہفتہ بعد نماز عشاء
بمقام: جامع مسجد اقصیٰ والا روڈ گلی نمبر۵ نزد نوری مسجد گلشنِ بہار اورنگی ٹاوَن کراچی

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Gulshan-e-Bahar
Karachi
75800