28/09/2026
(السحر المرشوش) چھینٹے کا جادو پاکستان میں عام طور سب سے زیادہ کیا جانے والا جادو ہے۔
آئیے جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ آخر اس جادو کی ٹائپ کا انتخاب ہی کیوں کیا جاتا ہے، اس کی علامات کیا ہوتی ہیں، جادوگر اس جادو کو تیز ترین اثر والا بنانے کے لیے کون سے غلیظ افعال کرتا ہے، کروانے والے جادوگر سے کن چیزوں پر روک لگانے کے جادو کا مطالبہ کرتے ہیں اور جادو ہونے کے بعد اگر مسحور اس کا علاج نہ کرے تو نقصان کا تخمینہ کیا ہے؟
سب سے پہلے تو یہ جان لیں کہ اس دنیا میں جتنے جادوگر ہیں اتنی ہی جادو کی اقسام ہیں، لیکن کچھ جادو معروف ہیں جو عام طور پر کیے جاتے ہیں۔ یہاں یہ چیز ذہن نشین کرائی جاتی ہے کہ جادو ایک بیماری ہے جیسے دیگر بیماریوں سے بچنے کے لیے اہتمام کیا جاتا ہے، ایسے ہی جادو کے علاج کے لیے باقاعدہ علاج جب تک نہ کیا جائے گا تو اس بیماری سے نجات ملنا مشکل ہے۔
اس جادو کی قسم کا انتخاب اس لیے کیا جاتا ہے کہ ایک تو یہ آسان ہے؛ دیگر اقسام میں مسحور کو کہیں پر کھلانا پڑتا ہے اور کئی بار ویران یا قبرستان میں دفن کرنا پڑتا ہے۔ ایسے افعال میں پکڑے جانے کا احتمال ہوتا ہے، جب کہ اس چھینٹے کے جادو کو عمل پذیر کرنے میں پکڑے جانے کا خوف نہیں ہوتا اور اس کو جادو زدہ تک پہنچانا آسان ہے۔
یہ کیوں کیا جاتا ہے؟
یہ حاسد کی طرف سے اس لیے کیا جاتا ہے کہ مطلوبہ فرد ان سے زیادہ کماتا ہے، اچھی رہائش گاہ کا مالک ہے یا پھر وہ بہت ذہین ہے اور تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ روشن دماغ ہے، رویوں کو جلد بھانپ لینے والا ہو تو ایسے انسان سے ہر وہ انسان حسد کر سکتا ہے جو ان نعمتوں سے محروم ہو گا—اور یہ ہمیشہ یاد رکھیں کہ وہ آپ کا 🫵 بہت قریبی دوست ہو سکتا ہے، کوئی عزیز رشتے دار ہو سکتا ہے، کوئی کاروبار میں مد مقابل ہو سکتا ہے، یا کوئی ایسا بھی ہو سکتا ہے جو آپ کے رشتے ہونے کے معاملے میں مد مقابل ہو، یا کوئی ایسا سگا بھائی جو آپ سے مالی طور پر کمزور ہو سکتا ہے۔
جب ایسے لوگوں میں سے کوئی بھی جادوگر کے پاس جاتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ اس کا معاش بند کر دو، اس کی صحت خراب ہو جائے، اولاد نافرمانی کرے یا بیٹیوں کی عزت پامال ہو جائے، محتاج ہو کر در در مانگتا پھرے... ایسے کلمات سے وہ جب مطالبہ کرتا ہے تو یاد رکھیں جادوگر تو ویسے شر اور خباثتوں کا منبع ہوتا ہے، وہ اپنے پاس سے بھی کچھ چیزیں اس میں ملا دیتا ہے کہ یہ بندہ بے دین ہو جائے، اولاد اور ماں باپ سے دور ہو جائے۔
ایسے حالات میں وہ کسی جاندار کو لانے کا مطالبہ کرتا ہے جسے وہ حرام طریقے سے ذبح کرنے کے بعد جادو کے افعال کی ادائیگی کرتا ہے اور اس جاندار کے خون میں کچھ ایسی چیزیں ملاتا ہے جس سے جادو کے اثرات منتقل ہو جاتے ہیں۔ اس کے بعد وہ اس شخص کو وہ مادہ سحر مطلوبہ شخص کے راستے پر یا گھر کی دہلیز پر پھینکنے کے لیے دیتا ہے۔ یاد رکھیں یہ عمل ہمیشہ صبح سویرے ہی ہوتا ہے (صبح نماز فجر سے پہلے)۔
علامات:
جیسے ہی وہ شخص اس مادہ سحر کی رینج میں آتا ہے تو اس پر گیارہ قسم کی علامات کا ظہور ہوتا ہے:
مستقل سر درد
سینے میں گھٹن
ہاتھوں پیروں پر گرمی اور سردی کا احساس
جلد پر داغ اور پیلے نیلے دھبے پڑنا
ٹانگوں اور ٹخنوں میں درد
سستی کا غلبہ
کام پر (جاب) جانے کا دل نہ کرنا یا کام کی جگہ پر جا کر دل نہ لگنا
طبیعت میں چڑچڑا پن
پیٹ خراب رہنا (پھولنا، درد رہنا، شدید قبض)
یاد رہے کہ ہر جادو کے ساتھ (تعطیل) بندش لازمی طور پر لگائی جاتی ہے تاکہ جب مسحور (جادو زدہ) اپنے علاج کے لیے کوشش کرے تو ناکام ہو جائے ۔
بندش بنیادی طور پر سفر، علاج، حمل اور دیگر اہم معاملات پر لگائی جاتی ہے۔
ڈے