23/09/2026
آپ کا نام توبہ کرنے والوں میں لکھا جاتا ہے۔
*اللہ فرماتا ہے:*
*"بے شک اللہ توبہ کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔"*
آپ زمین پر صرف ایک لفظ کہتے ہیں اور اللہ آپ کو توبہ کرنے والوں میں شمار فرماتا ہے جن سے وہ محبت کرتا ہے۔
*آپ کا رزق وہاں سے آتا ہے جہاں سے آپ نے سوچا بھی نہیں۔*
نبی ﷺ نے فرمایا:
*جو استغفار کو لازم پکڑ لے، اللہ اسے ہر تنگی سے نکلنے کا راستہ دیتا ہے ہر غم سے کشادگی عطا کرتا ہے اور اسے وہاں سے رزق دیتا ہے جہاں سے اسے گمان بھی نہیں ہوتا۔*
آپ کے گناہ مٹا دیے جاتے ہیں۔
*نبی ﷺ نے فرمایا:*
"کہ بندہ جب گناہ کے بعد توبہ اور استغفار کرتا ہے تو اس کا دل صاف کر دیا جاتا ہے."
اس لیے گناہ کے بعد اللہ سے دور مت بھاگیے۔ واپس اُسی کی طرف آئیے۔