29/04/2026
پاکستان شریعت کونسل سندھ کی کے زیر اہتمام قرآن کی تقریب و علماء کنونشن 30 اپریل کو ہوگا
;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;;; علمائے کرام پروگرام میں شرکت فرمائیں اور اسے کامیاب بنائیں
=======≈===≈≈≈=======پاکستان شریعت کونسل سندھ کے زیر اہتمام (30اپریل) بروز جمعرات بعد نماز عشاء شایان لان بینکوئٹ شہید ملت فلائی اوور بلوچ کالونی میں آسان ترجمتہ القرآن کی تقریب رونمائی اور علماء کنونشن سندھ ہوگا جس کے مہمان خصوصی مرکزی جنرل سکریٹری پاکستان شریعت کونسل مولانا زاہدالراشدی دامت برکاتہم ہیں اور صدارت امیر پاکستان شریعت کونسل سندھ کے سرپرست مولانا تنویر الحق تھانوی مدظلہ کریں گیں پروگرام کے داعی امیر پاکستان شریعت کونسل سندھ مولانا قاری اللہ داد دامت برکاتہم عالی ہیں پروگرام میں بڑی تعداد میں جید علماء کرام و آئمہ مساجد اور مدرسین شرکت کریں گے اور حقوق قرآن کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں گے اعلامئے کے مطابق قرآن کریم کی تقریب و علماء کنونشن قرآن کو تلاوت کے ساتھ ساتھ ترجمے کو سمجھ کر پڑھنے کی عوام الناس کی آگاہی اور ذہن سازی کے لئے بہترین سنگ میل ثابت ہوگا۔دریں اثنا پاکستان شریعت کونسل کے علمائے کرام نے کراچی کے علمائے کرام و آئمہ مساجد و مدرسین سی اپیل کی ہے کہ وہ پروگرام میں شرکت فرماکر اسے کامیاب بنائیں.