10/05/2026
الحمدللہ، آج ہمارے اسکول میں ماحول دوستی، شجرکاری اور صفائی آگاہی مہم کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ 🌱
اس سرگرمی کے دوران طلبہ نے بھرپور جذبے کے ساتھ پودے لگائے، مختلف مقامات پر خوبصورت پلانٹس رکھے اور اسکول کے ماحول کو صاف ستھرا بنانے میں حصہ لیا۔ بچوں کو ماحولیات (Environment) کے تحفظ، صفائی کی اہمیت اور سرسبز ماحول کے فوائد کے بارے میں آگاہی بھی دی گئی۔
طلبہ کو بتایا گیا کہ درخت اور پودے نہ صرف ماحول کو خوبصورت بناتے ہیں بلکہ صاف ہوا، بہتر صحت اور آلودگی میں کمی کا سبب بھی بنتے ہیں۔ اسی طرح صفائی ایک مہذب معاشرے اور صحت مند زندگی کی بنیاد ہے۔
ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف، محفوظ اور سرسبز رکھیں تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک بہتر اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔ 🌍💚
.