08/03/2025
❤❤بسم اللہ الرحمن الرحیم❤❤
Assalamu Alaikum
Our institute is conducting six different courses
(1) Nazra Qur'an (five months course)
(2) Recitation of Quran (four months course)
(3) Memorization of Quran (twelve months course)
(4) Translation and interpretation (seven months course)
(5) Basic Arabic Qaida (Nomah Course)
(6) Obligatory sciences Course (six months)
(1) ناظرہ قرآن (پانچ ماہ کا کورس)
(2) تلاوت قرآن (چار ماہ کا کورس)
(3) حفظ قرآن (بارہ ماہ کا کورس)
(4) ترجمہ و تشریح (سات ماہ کا کورس)
(5) بنیادی عربی قاعدہ (تین کورس)
(6) فرض علوم کورس (چھ ماہ)
عمر کی کوئی حد نہیں
پانچ سے 55 سال کی عمر تک کے لوگ داخلہ لے سکتے ہیں
اگر اپ نے خود قران پاک پڑھنا ہو یا اپنے بچوں کو پڑھوانا ہو تو لازمی بتائیے گا انشاءاللہ اپ کو اپ کے بچوں کو قران پاک کی تعلیم ضرور دیں گے
جزاک اللہ خیرا
03/01/2025
والدین سے ہمیشہ نرمی اور پیار سے بات کرنی چاہیۓ آپ ان کو جو بھی سہولتیں دیتے ہیں ان سے ذیادہ آپ کا رویہ ان پر اثرانداز ہوتا ہے۔
اگر آپ کبھی ان کو ریسٹورنٹ میں لے کر جائیں یا کہیں باہر لے کر جائیں تو انہیں اس سے کوئی غرض نہیں ہو گی کہ آپ کھانے میں کیا منگواتے ہیں بلکہ ان کے لیۓ یہ بات ذیادہ اہم ہو گی کہ آپ انہیں کس محبت اور احترام سے ہنستے مسکراتے ہوئے باہر لے کر جاتے ہیں آپ خواہ انہیں چائنیز کھلائیں یا صرف چائے پلائیں ان کی خوشی کا دارومدار آپ کے ہنستے مسکراتے چہرے پر ہوگا نہ کہ مینیو پر۔
31/12/2024
🌀👈🏻 *ہمارے ہاں تمیز اور اخلاقیات کے معنی سمجھے جاتے ہیں؛*
⭕1- مہمانوں کے آنے پر سلیقے سے سجی ٹیبل ہونا.،
⭕2 -کچن اور گھر ہمیشہ پرفیکٹ حالت میں ہونا.
⭕3 -کھانا اور چائے سلیقے سے بنانا کر پیش کرنا.
*یہ تمیز اور اخلاقیات نہیں ہیں. تمیز اور اخلاق کہتے ہیں؛*
✅ 1- *دوسروں کی پرسنل لائف میں بالکل بھی دخل* *اندازی نہ کرنا.*
✅ 2- *کسی سے یہ نہ پوچھنا کہ ابھی تک شادی کیوں نہیں* *ہوئی* ؟
✅3- *بچے کیوں نہیں ہوئے؟ دو* *بیٹیاں ہیں تو بیٹے کے لیے تیسرا بچہ کیوں نہیں کرلیتے* ؟
✅ 4- *تنخواہ کتنی ہے؟*
✅ 5- *بغیر اطلاع کسی کے گھر نہ جانا.*
✅ 6- *کسی بھی بچے کو ٹافی یا کوئی بھی کھانے کی چیز* *والدین کی اجازت کے بغیر نہ دینا.*
✅ 7 - *کسی کے بنائے کھانے میں نقص نہ نکالنا.*
✅ 8- *کسی کی کمی کا مزاق نہ اڑانا.*
✅ 9- *غلطی کی اصلاح سب کے سامنے نہ کرنا.*
✅ 10- *عیوب کی پردہ پوشی کرنا* .
✅11- *احسان کر کے نہ جتانا.*
✅ 12- *کسی کے راز کو افشا نہ کرنا.*
31/12/2024
*السلام علیکم رحمۃ اللہ علیہ و برکاتہ*
*اے اللہ!*
ہر اُس شخص کو سکون عطا فرما جو اپنی حالت کسی کو بتانے سے قاصر ہے-
*اے میرے پروردگار* ! تو ہر انسان کی روح کے اندر کی اذیتوں کو جانتا ہے۔ اے میرے اللہ! ہر بے سکون دل کو سکون عطا فرما اور اپنی خاص رحمتوں سے نواز دے۔
*آمین یا رب العالمین!* 🤲 ❤
30/12/2024
جب کوئی دوسروں کے لیے گڑھا کھودتا ہے تو وہ اس میں خود ہی گرتا ہے مکافات عمل اٹل ہے اس لیے کسی کے ساتھ اتنا برا مت کریں کہ مکافات عمل سہہ نہ سکیں ایک چال انسان چلتا ہے اور ایک چال خدا چلتا ہے، بے شک خدا کی چال بہترین ہے۔
سنبھل جاؤ اس سے پہلے کہ تمہیں سنبھلنے کا موقع نہ ملے کیونکہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے اور جو وقت تمہیں مل گیا ہے اسے اللہ کی غنیمت سمجھو اور اپنے اعمال درست کر لو اس سے پہلے کہ خدا کی پکڑ تم تک آپہنچے کبھی کسی کے ساتھ اتنا برا مت کرو کہ اس کا صبر تمہیں تباہ کر دے😢
29/12/2024
*🌹🫧آپ جو دیکھتے ہیں آپ جو پڑھتے ہیں اور جو سنتے ہیں اس کے آپ کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس لیے کوشش کریں کہ اچھا دیکھیں اچھا پڑھیں اور اچھا سنیں*