سوسائٹی فار سوشل سائنسز اینڈ ریسرچ ایسوسی ایشن (SSSARA) کے تحت *"سارا ایڈیٹرز فورم"* کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ فورم کی پہلی میٹنگ میں ایڈیٹرز اور ان کے جرنلز کے تعارف کے علاؤہ ان کو درپیش مسائل کا احاطہ اور تجاویز پہ غور کیا گیا۔ اس موقع پر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر معروف بن رؤف نے اس فورم کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی کی جانب سے اس ایڈیٹرز فورم کے لیے درج ذیل سرگرمیاں کروانے کو کوشش کی جائے گی:
1۔ نئے تحقیقی جنرلز کو HEC کے اپروول پراسیس سے آگاہی کے لیے نئے ایڈیٹرز کے لیے ٹریننگ ورک شاپس منعقد کی جائیں گی۔
2۔ موجودہ جنرلز کو اسکوپس اور ویب آف سائنس کے ساتھ دیگر انڈیکسنگ ایجنسیز میں انڈکس کرنے ے لیے ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔
3۔ موجودہ جرنلز کو اپ گریڈ کرنے اور ان کی وائبلٹی کو بڑھانے کے لیے دیگر بہت سی انڈیکسنگ ایجنسیز میں انڈیکسنگ کے حوالے سے کوشش کرنا۔
4۔ اس فورم کا ایک اور مقصد مختلف تحقیقی مجلات کے ایڈیٹرز کے باہمی روابط اور تعلق کو مظبوط بنانا ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کے ریسرچ جنرلز میں اپنے پیپر شائر کرواسکیں، کیونکہ HEC کے قوانین کے مطابق ایڈیٹوریل بورڈ کے افراد اپنے جرنل میں پیپر نہیں شامل کرسکتے۔
5۔ ریسرچ جرنل کے ایشوز پر ایک نیشنل کانفرنس کا انعقاد۔
6۔ ریسرچ جرنلز کے ایڈیٹز کی کیپیسٹی بلڈنگ کے حوالے سے مختلف ٹریننگز کا اہتمام۔
Society for Social Sciences And Research Association-SSSARA
Our Mission
Change through Research
01/09/2023
"*International Conference on Research and Practice in Education (ICRPE-2023)*
سوسائٹی فار سوشل سائنسز اینڈ ریسرچ ایسوسی ایشن (SSSARA) نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کے تعاون سے ایک بین الاقوامی کانفرنس آن ریسرچ اینڈ پریکٹس ان ایجوکیشن (ICRPE) کا انعقاد کیا۔ کانفرنس میں پاکستان کے مختلف خطوں اور بیرون ملک سے محققین نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے SSSARA کے صدر ڈاکٹر معروف بن رؤف نے تحقیق اور تحقیق کے عمل پر روشنی ڈالی اور کہا کہ نئے محققین کو نئے موضوعات اور حقیقی مسائل کا انتخاب عملی بنیادوں پر کرنا چاہیے۔ انہوں نے پاکستان کے تعلیمی نظام پر بھی بات کی اور کہا کہ سائنس پڑھنے کے باوجود ہم سائنسدان نہیں بن سکتے کیونکہ ہم بھیڑ کی چال کا شکار ہیں۔ "کیونکہ ہم تحقیق کو بھی ایک عام موضوع کے طور پر دیکھتے ہیں،" انہوں نے کہا۔ یا تو ہم تحقیقی مضمون سے ڈرتے ہیں یا اس پریکٹیکل مضمون کو بھی حفظ کرلیتے ہیں۔ تحقیق ہمارے اندر دلچسپی، تجسس اور جستجو پیدا کرتی ہے اور اگر تحقیق کے موضوع سے یہ صفات اور خواہشات ہم میں پیدا نہیں ہوتیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہم تحقیق نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سب کو دیکھتے ہوئے 5 سال قبل ہم نے سوسائٹی فار سوشل سائنسز اینڈ ریسرچ ایسوسی ایشن (SSSARA) قائم کی تھی۔
پاکستانی اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے موجودہ اور سابق وائس چانسلرز، ڈین، چیئرمین اور بہت سے پی ایچ ڈی اب ہمارے ممبر ہیں۔ انہوں نے نئے محققین اور اساتذہ کو سوسائٹی کے ممبر بننے کا موقع بھی پیش کیا تاکہ وہ سینئر محققین کے ساتھ اپنی علمی اور عملی ترقی کو آگے بڑھا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج الحمدللہ ہمارے 6 ریسرچ جرنلز ہیں، اب تک سوسائٹی 4 ریسرچ کانفرنسز، کئی سیمینارز، ٹریننگ، ورکشاپس، ٹورز اور انٹرنیشنل وزٹس کا انعقاد کر چکی ہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے اساتذہ اور یونیورسٹی کی طرف سے دیے گئے اس کانفرنس کے موقع سے زیادہ سے زیادہ سیکھیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کو SSSARA کی جانب سے تحقیقی کام میں تعاون کی پیشکش کی۔ ڈاکٹر معروف بن رؤف نے چانسلر جناب وجیہہ الدین احمد، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعیم فاروقی، ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فریدہ عظیم لودھی، اور چیئرپرسن ڈاکٹر رابعہ کریم کو شاندار کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دی۔
ڈین سوشل سائنسز نے کانفرنس کے تمام شرکاء اور مہمانوں بالخصوص SSSARA کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے یہ سب ممکن ہوا۔ ملائیشین یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد آفندی اور ڈاکٹر داؤد عبدالمالک اور اقراء یونیورسٹی کے شعبہ تعلیم سے پروفیسر ڈاکٹر انجم بانو کاظمی نے کانفرنس میں کلیدی مقررین کے طور پر شرکت کی۔
01/09/2023
*International Conference on Research and Practice in Education (ICRPE-2023)*
Society for Social Sciences and Research Association (SSSARA) and Jinnah University for Women Karachi organized an International Conference on Research and Practice in Education (ICRPE). Researchers from different regions of Pakistan and abroad also participated there papers at the conference. Addressing the conference, the President of SSSARA, Dr. Maroof Bin Rauf, highlighted the research and research process and said that new researchers should choose new topics and real problems on a practical basis. He also talked about Pakistan's education system and said that despite studying science, we cannot become scientists because we are victims of crowd trickery. "Because we treat research as a common subject too," he said. Either we get scared of the Research subject or memorize this practical subject as well. Research creates interest, curiosity and inquiry in us and if these attributes and desires are not created in us from the subject of research, then it means we are not doing research. He said that in view of all this, 5 years ago we established the Society for Social Sciences and Research Association (SSSARA)۔
Current and former Vice-Chancellors, deans, chairmen and so many PhDs from Pakistani & International Universities are our members now. He also offered new researchers and teachers the opportunity to become members of the Society to pursue their academic and practical development with senior researchers. He added that today, Alhamdulillah, we have 6 research journals, so far the society has organized 4 research conferences, many seminars, training, workshops, tours and international visits. He urged the students to learn as much as possible from the opportunity of this conference given by their teachers and university. In addition, he offered Jinnah University for Women to support research work on behalf of SSSARA. Dr. Maroof Bin Rauf congratulated the Chancellor, Mr. Wajeehuddin Ahmed, Vice Chancellor Prof. Dr. Naeem Farooqui, Dean of Social Sciences Professor Dr. Farida Azeem Lodhi, and Chairperson Dr. Rabia Karim for organizing the wonderful conference.
Dean Social Sciences thanked all the participants and guests of the conference, especially SSSARA, with whose support all this was possible. Prof. Dr. Mohammad Effendi & Dr. Dawood Abdul Malik of Malaysian University and Prof. Dr Anjum Bano Kazmi from the Department of Education, Iqra University participated as Keynote speakers at the conference.
12/08/2023
شعبہ اسلامیات، بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی نے سوسائٹی فار سوشل سائنسز اینڈ ریسرچ ایسوسی ایشن (سارا) اور فیصل بینک کے اشتراک سے *بینکنگ اور فنانس، شریعت کی روشنی میں* کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیا۔
سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔
ڈاکٹر گلنار نعیم سربراہ شعبہ اسلامیات /جنرل سیکریٹری سارا نے مہمانان گرامی اور تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔
فیصل بینک کے سربراہ جناب عمران شیخ صاحب نے طلبہ اور اساتذہ کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اسلامی بینکنگ و مالیات کا تصور واضح کیا۔
فیصل بینک کے ضیاء شیخ صاحب نے یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے انٹرن شپ اور جاب فیئر کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ یونیورسٹی کے طلبہ اسلامی بینکنگ کی ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کا حصہ بنیں۔
پروگرام کے اختتام پہ ڈاکٹر صفیہ نیازی نے فیصل بینک کی ٹیم، سید محمد فرخ صدر شعبہ مالیات (سارا) اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اسلامی معیشت کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
مہمانان کو یونیورسٹی کی روایت کے مطابق پھولوں اور اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔
11/04/2023
https://www.thenewslark.com/wp-content/uploads/2023/04/Page-2-7.jpg
https://www.roznama92news.com/efrontend/web/index.php/index2?station_id=1&page_id=1&is_common=&n=1000&xdate=2023-04-09
http://epaper.jasarat.com/2023/04/10/230410-02-14/
Zakat Stability of economy.
# 92news # Jasarat # NEWS papers
08/04/2023
Lecture of “Zakat: A Little Contribution for Economic stability”
Excellent evenr organized by Benazir Bhutto Shaheed University Lyari, Karachi in collaboration with Islamic Studies Forum, Society for Social Sciences and Research Association (SSSARA) Pakistan.
06/04/2023
Join us for a thought-provoking guest speaker session on "Zakat - A Contribution Towards Economic Stability" featuring
Syed Muhammad Farrukh.
Finance Secretary - SSSARA
Financial Anaylist - Pakistan Economic Forum
This session will shed the light on the significance of:
> Zakat in promoting economic stability
> The concept of welfare state
> Who is eligible to receive and pay Zakat
> How to Calculate Zakat
Organized by SSSARA - Islamic Studies Chapter & Benazir Bhutto Shaheed University
Don't miss out on this enlightening session on Friday, 7th April, from 10 am to 12 pm.
01/04/2023
*Webinar on Zakat Calculation* jointly organised by SSSARA (Society for Social Sciences & Research Association) and TRUE (Teachers' Resources for University Education), held on 30th March 2023.
*Resource person: S. M. Farrukh*
Financial Analyst in
Pakistan Economic Forum
and Finance Secretary in SSSARA.
28/03/2023
How to Calculate ZAKAT?
https://forms.gle/WJK7dmVa1ryz9E3b9
25/12/2022
https://www.youtube.com/watch?v=ABcg5oTKKls
ؔصدر ، سوسائٹی فار سوشل سائنسز اینڈ ریسرچ ایسویشن (سارہ)
شعبہ ایجوکیشن کے معروف استاد
ڈاکٹر معروف بن رؤف
کا جامعہ کراچی کی صورتحال
اپنے تعلیمی پس منظر
پروفیشنل تعلیم کے مسائل
ملکی تعلیمی صورتحال
اساتذہ کو درپیش مسائل
سوسائٹی فار سوشل سائنسز کے بارے میں
اہم انٹرویو
|| Sach with Jhangir Syed || VenusHD || 13-12-2022 || || Sach with Jhangir Syed || VenusHD || 13-12-2022 ||
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Gulshan E Iqbal
Karachi
74600