A.M Sarfaraz
ASSALAM O ALAIKUM guyz this is a page to gather widely spreaded students :) (:
28/05/2025
Today marks a full year since the moon of Dhul-Hijjah was sighted last year. On June 8th, my beloved father left me alone and passed away from this world 😭 please recite surah Fatiha for his maghfirat 😔
لوگوں کے لئے فقط ایک اعلان ہوتا ہے۔ 💔💔
اور کسی کا گھر ہمیشہ کے لئے ویران ہو جاتا ہے 😔
31/12/2024
راحت ، سکوں اور میرے لوگ سبھی کھو گئے
کل ملا کے یہ سال بھی خسارے میں رہا۔۔۔
💔
اللہ پاک میرے والد صاحب کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ..آمین ثم آمین
08/06/2024 big loss of my life 😢
آج یعنی 8 جون ایک بہت ہی خاص تاریخ ہے ۔
کیوں کہ گریگورین کیلنڈر کے إعتبار سے 8 جون سنہ 632ء ...
ہمارے نبی کریم محمدؐ کی وفات کا دن تھا ۔
حضرت عائشہؓ کہتی ہیں کہ آپؐ نے بالکل آخری وقت میں حکم دیا کہ عائشہ ... ابوبکر سے کہو کہ لوگوں کو نماز پڑھائے !
تو میں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! وہ ایک نرم دل انسان ہیں اگر آپ کی جگہ کھڑے ہو گئے تو رو پڑیں گے اور ان سے قرأت نہیں ہو پائے گی (بخاری 712)
آپؐ نے پھر کہا کہ نہیں ، وہ ہی نماز پڑھائیں ۔
انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ جب ہم نماز پڑھ رہے تھے تو آپؐ نے حجرے کا پردہ ہٹا کر ہماری طرف دیکھا ...
اور اس وقت آپؐ مسکرا رہے تھے اور وہ ہمیں اتنے پیارے لگے ... کہ جیسے مصحف کا کوئی ورق ہوتا ہے ۔
ہمیں آپ کو مسکراتا دیکھ کر اتنی خوشی ہوئی کہ ہمیں ڈر ہوا کہیں ہم نماز ہی نہ توڑ دیں (بخاری 680)
عائشہؓ کہتی ہیں کہ ہمارے پاس تھوڑے سے سکے تھےجن کے متعلق آپؐ نے پوچھا ۔
جب میں لائی تو آپؐ نے انہیں ہاتھ میں اٹھایا ... دیکھا اور کہا کہ انہیں بھی اللہ کی راہ میں خرچ کر دو (مسند أحمد 10063)
اس کے بعد آپؐ نے مسواک کی لیکن اسے چبا نہ سکے تو حضرت عائشہؓ نے اسے نرم کر کہ دیا ۔
آپؐ کے سامنے چمڑے یا لکڑی کا ایک پیالہ تھا جس کے پانی میں آپ بار بار ہاتھ ڈالتے ...
انہیں اپنے چہرے پر پھیرتے اور ’’لا الہ الا للہ‘‘کہتے یہاں تک کہ اپنا ہاتھ اوپر کو اٹھایا اور اپنے آخری الفاظ کہے ۔
’’بل الرفیق الاعلی من الجنۃ‘‘
’’اپنے سب سے اونچے دوست کے پاس ... جنت میں‘‘ (بخاری 4449)
ابوبکرؓ آئے اور کسی سے بات کیے بغیر حجرے میں آپؐ کے پاس گئے ، آپؐ کو ایک چادر سے ڈھکا ، جھک کر آپؐ کا چہرہ چوما ... رو پڑے اور کہا کہ ...
اے اللہ کے نبی ! ... اللہ آپ پر دو موتیں کبھی جمع نہیں کرے گا ... ایک موت جو آپ کے مقدر میں تھی وہ آپ کو مل چکی (بخاری 1241)
عائشہؓ کہتی ہیں کہ پیر کے روز آپؐ کی وفات ہوئی تھی اور بدھ کی رات آپ کو دفن کیا گیا اور ہمیں کدالوں کی آواز سے معلوم ہو رہا تھا کہ اب آپؐ کو دفن کیا جا رہا ہے (مسند أحمد 11058)
مغیرہ بن شعبہؓ کہتے ہیں کہ آپؐ سے سب سے آخر میں علیٰحدہ ہونے والا شخص میں تھا ۔
میں نے جان بوجھ کر اپنی انگوٹھی اتاری ... اور اسے چپکے سے قبر میں پھینک دیا اور صحابہ سے کہا کہ رکو میری انگوٹھی قبر میں پڑی ہے ۔
چنانچہ میں قبر میں اترا اور اسی بہانے آخری مرتبہ آپؐ کو پیار سے مس کیا ۔
اور یہ ... وہ آخری موقع تھا ... کہ جب ہم نے آپؐ کو اس دنیا میں دیکھا ۔
مبارك مبارك آپکی روح نے ولیال عشر میں
محبوب کی طرف پرواز بھری ✨
السلام علیکم
سرفراز صاحب کا انتقال ہوگیا ہے
انا للہ وانا اليه راجعون
نماز جنازہ آج بروز ہفتہ 8 جون بعد نماز ظہر مسجد الفلاح بلاک A نارتھ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی انشاء اللّه
03/06/2024
خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے
27/04/2024
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Website
Address
Karachi