All Manghopir Private Schools Association

All Manghopir Private Schools Association All Manghopir Private Schools Association (Official Page)

آج بروز جمعرات، 18 دسمبر 2025ء کو آل منگھوپیر پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام مقابلہ خوشخطی شائننگ اسٹار سیکنڈ...
18/12/2025

آج بروز جمعرات، 18 دسمبر 2025ء کو آل منگھوپیر پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام مقابلہ خوشخطی شائننگ اسٹار سیکنڈری اسکول میں منقعد ہوا۔ مقابلہ پرائمری اور سیکنڈری سطح پر اردو و انگریزی کی علیحدہ کیٹگریز میں ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تقریب میں ڈائریکٹر ایمپسا جناب عبداللہ صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر جناب منیر خان اور جنرل سیکریٹری جناب
عرفان خان اور ایمپسا کے تمام ممبران موجود تھے۔
🏆 نتائج

پرائمری انگلش رائٹنگ

پہلی پوزیشن 👈🏻ابیحہ — شائننگ اسٹار اسکول

دوسری پوزیشن 👈🏻اسمٰی — بابل العلم اسکول

تیسری پوزیشن 👈🏻جنید نور ولی — دانش پبلک اسکول (بوائز کیمپس)

پرائمری اردو رائٹنگ

پہلی پوزیشن 👈🏻مناہل — دانش پبلک اسکول (گرلز کیمپس)
دوسری پوزیشن 👈🏻منہل — شائننگ اسٹار اسکول

تیسری پوزیشن 👈🏻وسیم — الفلاح پبلک اسکول

سیکنڈری اردو رائٹنگ

پہلی پوزیشن 👈🏻نعمان — دانش پبلک اسکول (بوائز کیمپس)

دوسری پوزیشن 👈🏻عبدالخالق — شائننگ اسٹار اسکول

تیسری پوزیشن 👈🏻سائرہ — دانش پبلک اسکول (گرلز کیمپس)

سیکنڈری انگلش رائٹنگ

پہلی پوزیشن 👈🏻شاداب — شائننگ اسٹار اسکول

دوسری پوزیشن 👈🏻جنید نعیم— دانش پبلک اسکول
(بوائز کیمپس)

تیسری پوزیشن 👈🏻کلثوم — الفلاح پبلک اسکول

تمام پوزیشن ہولڈر طلبہ وطالبات کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان کی کامیابی میں متعلقہ اسکول پرنسپلز اور اساتذہ کی محنت قابلِ ستائش ہے۔ اس بہترین تعلیمی سرگرمی کے انعقاد پر آل منگھوپیر پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے تمام معزز ممبران اور شائننگ اسٹار سیکینڈری اسکول انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
ڈائریکٹر ایمپسا عبداللہ صدیقی

اتوار 14 دسمبر 2025 کو  آل منگھوپیر پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس الفلاح پبلک اسکول میں منعقد ہوا جس میں...
17/12/2025

اتوار 14 دسمبر 2025 کو آل منگھوپیر پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس الفلاح پبلک اسکول میں منعقد ہوا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے درج ذیل نکات پر کافی لمبی اور سیر حاصل گفتگو ہوئی
1️⃣اسپورٹس ایونٹ

3️⃣ نئے ممبران کی شمولیت
4️⃣ پالیسی ساز کمیٹی کی تشکیل
5️⃣ بزم ادب کے شعبے کا آغاز
6️⃣ اٹھارہ دسمبر کو بین المدارس خوشخطی کا مقابلہ

ان نکات پر تفصیلی بحث کے بعد محترم دوست اور ایمپسا ممبر سر انعام اللہ صاحب کے صاحبزاے کی صحتیابی کیلئے دعائیں کی گئی

آل منگھو پیر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے زیر انتظام عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد انشاء اللہ کل صبح نو بجے ال...
13/09/2024

آل منگھو پیر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے زیر انتظام عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد

انشاء اللہ کل صبح نو بجے الحرمین اسلامک اکیڈمی سلطان آباد میں منعقد ہوگا
مہمان خصوصی
مولانا قاضی احسان احمد صاحب
عالمی مبلغ ( عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت)

کانفرنس میں جید علماء کرام ، سیاسی عمائدین، معززین علاقہ ،منگھو پیر کے تمام اسکولز پرنسپل صاحبان ،اساتذہ کرام اور طلباء شرکت کریں گے

08/09/2024

انشاء اللہ اگلے ہفتے آل منگھو پیر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے زیر انتظام عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کریں گے

22/06/2024

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ۔۔
آل منگھو پیر پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے نہایت محترم ممبر ہمارے پیارے دوست زیڈ ایم اسکول کے پرنسپل سر ظاہر مصطفیٰ صاحب کی والدہ محترمہ لاہور میں بقضائے الٰہی انتقال کرگئی ہے اللہ تعالیٰ ان کی کامل مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین
آپ تمام احباب سے مرحومہ کی کامل مغفرت کیلئے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے
اس غم اور دکھ کی گھڑی میں ہم آپ کے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں
منجانب
آل منگھو پیر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن

انا للہ وانا الیہ راجعون غم کی خبر ہمارے بہت اچھے دوست سر دانش رضوی صاحب کی والدہ فائیو اسٹار اسکول کی پرنسپل محترمہ تنو...
31/05/2024

انا للہ وانا الیہ راجعون
غم کی خبر
ہمارے بہت اچھے دوست سر دانش رضوی صاحب کی والدہ فائیو اسٹار اسکول کی پرنسپل محترمہ تنویر فاطمہ کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوا ہے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائیں اوراُنکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
اللہ پاک سر دانش صاحب اور انکے اہل و عیال پر اس آزمائش کی گھڑی میں اپنا خصوصی کرم فرمائے

نمازِ جنازہ کا وقت اور جگہ پہلے کمنٹ میں

آل منگھو پیر پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی ماہانہ میٹنگ آج بمورخہ 27 دسمبر اباسین سیکنڈری اسکول پختون آباد میں منعقد ہوئ...
27/12/2023

آل منگھو پیر پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی ماہانہ میٹنگ آج بمورخہ 27 دسمبر اباسین سیکنڈری اسکول پختون آباد میں منعقد ہوئی
میٹنگ کی صدارت آل منگھو پیر پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر سر عبداللہ صدیقی نے کی۔
میٹنگ میں ایمپسا کے ڈپٹی ڈائریکٹر سر منیر خان ،جنرل سکیرٹری عرفان خان ، فنانس سیکرٹری سر شاہ نواز صاحب ، محترم سر بشیر صاحب، محترم سر ظاہر مصطفیٰ صاحب، مفتی انعام اللہ صاحب، سر عمران صاحب، سر خان محمد بونیری صاحب، سر دانش رضوی صاحب، سر صدام رحیم صاحب سر حنیف الرحمن صاحب سر رضوان صاحب ودیگر نے شرکت کی
میٹنگ میں کئی موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی

ممبران نے آنے والے تمام ایکٹیویٹز کے لئے زمہ داری کے ساتھ کام کرنے کا یقین دلایا

ایمپسا کے مختلف امور پر بات کرنے کے لئے ایک چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی
آخر میں تمام ممبران کیلئے سر خان محمد بونیری صاحب کی طرف سے پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا

11/12/2023
12/03/2023

کل کے ایونٹ میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ

Address

MANGHOPIR
Karachi
75890

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All Manghopir Private Schools Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category