JAMIA IMAM NOMAN bin sabit

JAMIA IMAM NOMAN bin sabit We would like to welcome you to the website of Jamia Tul Imam Noman Bin Sabit. Sincerely, . Habib Ahmed Hanfi, Principal

Welcom To Our Social Media Page

Since Jamia Tul Imam Noman continues to provide for its students “Superiority Education & Personal Excellence” as the school’s mission statement indicated. We at Jamia always explore innovative ways of improving students’ academic progress and enhancing their moral values. We believe that integrating modern theories in teaching and learning with practice will make our teaching practices more meaningful. An effective way of making our teaching practices meaningful is to provide an environment in which students can develop a positive self-concept that will enable them to become self-confident and develop positive values. We finally ask Allah (SWT) to bless our efforts in striving to allow Jamia School System to continue to provide “Quality Education & Personal Excellence” for our students for many generations to come Insha-Allah.

ششماہی امتحانِ حفظ القرآن الحمدللہ! جامعہ امام نعمان بن ثابت میں شعبہ حفظ القرآن کے ششماہی امتحانات بمطابق 24 ستمبر 2026...
24/09/2026

ششماہی امتحانِ حفظ القرآن
الحمدللہ! جامعہ امام نعمان بن ثابت میں شعبہ حفظ القرآن کے ششماہی امتحانات بمطابق 24 ستمبر 2026ء منعقد ہوئے۔
اس موقع پر شعبہ حفظ القرآن کے تمام طلبہ کا امتحان لینے کے لیے معزز ممتحنین حضرات قاری شیر اکبر صاحب( نگران الخدمت مدارس )استادِ محترم قاری شہزیب صاحب تشریف لائے اور تمام طلبہ کا امتحان لیا۔
اللہ تعالیٰ دونوں معزز ممتحنین حضرات کی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اور ہمارے تمام طلبہ کو قرآنِ کریم حفظ کرنے، اس پر عمل کرنے اور اسے آگے پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲

11/09/2026

جامعہ نعمان | شعبہ حفظ القرآن

شعبہ حفظ القرآن کے طالب علم حافظ لبیب سالک
نعتِ رسولِ مقبول حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پیش کر رہے ہیں۔

ماشاءاللہ! ننھی سی عمر میں محبتِ رسول ﷺ سے سرشار یہ خوبصورت پیشکش دلوں کو چھو لینے والی ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے اس طالب علم کو دین و قرآن کی خدمت کے لیے قبول فرمائے اور محبتِ رسول ﷺ میں ہمیشہ ثابت قدم رکھے۔ آمین۔

جامعہ الامام نعمان بن ثابت میں "یوم دفاع پاکستان  6 ستمبر" کی مناسبت سے 5 ستمبر بروز ہفتہ پاکستانی فوج کی جرت و بہادری ک...
10/09/2026

جامعہ الامام نعمان بن ثابت میں "یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر" کی مناسبت سے 5 ستمبر بروز ہفتہ پاکستانی فوج کی جرت و بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے درجہ ابتدائی سوم کے طلبہ نے تقریر اور خوبصورت ملی نغمہ پیش کیا اور درجہ چہارم تا درجہ ہفتم کی طالبات کے مابین "مقابلہ پوسٹر سازی" کروایا گیا طالبات نے بہترین کارکردگی پر پوزیشن حاصل کی ۔

شعبہ تربیت
پرائمری و سیکنڈری للبنات

جامعہ الامام نعمان بن ثابت میں ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے بروز پیر 24 اگست تا بروز ہفتہ 29 اگست  ایک *مہم سیرت النبی صل...
09/09/2026

جامعہ الامام نعمان بن ثابت میں ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے بروز پیر 24 اگست تا بروز ہفتہ 29 اگست ایک *مہم سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی روشنی میں ہمارے شب و روز* کا آغاز کیا گیا جس کا مقصد طلبہ میں سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے محبت اور ہمارے پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے معمولات زندگی سے متعلق مکمل آگاہی دینا تھا۔

روزانہ کی بنیاد پر درج ذیل عنوانات سے متعلق طلبہ کو مکمل آگاہی دی گئی ۔

1- حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے *معمولات زندگی*
2ـ سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی روشنی میں *ہمارے دن کا آغاز*
3ـ سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی روشنی میں *کھانے کے آداب*
4ـ سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی روشنی میں *ہمارے اخلاق و کردار*
5ـ سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی روشنی میں *عفو و درگزر*

اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی روشنی میں زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائیں ۔
آمین ثم آمین

شعبہ تربیت پرائمری و سیکنڈری للبنات

جامعۃ الامام نعمان بن ثابت کے شعبہ پری پرائمری کے طلبہ و طالبات میں "پیلے رنگ" کی پہچان کے لیے کلاسوں کی سطح پر " پیلے ر...
08/09/2026

جامعۃ الامام نعمان بن ثابت کے شعبہ پری پرائمری کے طلبہ و طالبات میں "پیلے رنگ" کی پہچان کے لیے کلاسوں کی سطح پر " پیلے رنگ" کا دن منایا گیا۔

اس دن کی مناسبت سے مختلف اشیاء سمیت کمرہ جماعت کی ہر چیز کو "پیلے رنگ" سے تیار کیا گیا تھا۔

اس سرگرمی کا مقصد بچوں کو "پیلے رنگ" کی پہچان کروانا اور ان میں مختلف رنگوں میں فرق کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا تھا۔
"پیلے رنگ" کے حوالے سے مختلف سرگرمیاں کروائی گئیں جس میں گروپ پینٹنگ ، سکریب بک میں پیسٹنگ کی سرگرمی بھی کروائی گئی ۔

اس سرگرمی کے لیے معلمات شعبہ پری پرائمری نے بڑی محنت سے ماڈل اور اشیاء تیار کیں اور ان کو خوبصورتی و نفاست سے سجایا۔۔!

شعبہ پری پرائمری
جامعتہ الامام نعمان بن ثابت

07/09/2026

جامعہ نعمان کے فارغ التحصیل اور استاد مولانا اعظم خان ترکی میں دس روزہ ورکشاپ میں شرکت کر کے واپس پاکستان آئے ہیں۔ان کے سفر اور ورکشاپ کی روداد کے حوالے نشست

محترم مولانا عبدالکریم بلیدی صاحب بدین سندھ سے جامعہ نعمان تشریف لائے اس موقع پر مدیر مجلہ الامام نے انہیں شائع ہونے وال...
07/09/2026

محترم مولانا عبدالکریم بلیدی صاحب بدین سندھ سے جامعہ نعمان تشریف لائے اس موقع پر مدیر مجلہ الامام نے انہیں شائع ہونے والا مجلہ ہدیہ پیش کیا
اسی طرح نائب قیم جماعت اسلامی سندھ
حافظ نصر اللّٰہ عزیز صاحب،
مولانا مفتی ضیاء الرحمن فاروقی صاحب مدیر مدیر مدرسہ تفہیم القرآن
معاون خصوصی امیر جماعت اسلامی سندھ زاہد حسین راجپر کو
مدیرِ مجلہ عبدالقدیر بلیدی نے "مجلہ الامام" کا تازہ شمارہ پیش کیا۔

انہوں نے مجلہ میں نوجوانوں کی فکری و عملی رہنمائی، امت کے مسلم ہیروز، دعوتِ دین میں نوجوانوں کا کردار، نظامِ تعلیم اور حالاتِ حاضرہ جیسے اہم موضوعات پر تحقیقی مضامین کی اشاعت کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے مجلہ کی تیاری میں طلبہ کے عملی کردار اور ان کی علمی و تحری صلاحیتوں کو بھی سراہتے ہوئے مجلہ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شیخ حمزہ حسین کا تعلق مشرقی افریقہ کے ملک یوگنڈا سے ہے ۔بچپن میں پاکستان آئے تھے اور سترہ سال یہاں تعلیم حاصل کی۔ حافظ ق...
02/09/2026

شیخ حمزہ حسین کا تعلق مشرقی افریقہ کے ملک یوگنڈا سے ہے ۔
بچپن میں پاکستان آئے تھے اور سترہ سال یہاں تعلیم حاصل کی۔ حافظ قرآن اور عالم دین ہیں۔
آپ الحمدللہ ! عربی، انگریزی، اردو, سواحلی، یوگانڈا، پنجابی اور سرائیکی زبان پر عبور رکھتے ہیں ۔۔۔
الحمدللہ اس وقت یوگینڈا میں تعلیم و تربیت میں مصروف ہیں۔

تقریباً آٹھ ہزار نومسلموں نے ان کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا ہے۔

جامعہ نعمان میں ان کی آمد پر درس نظامی کے طلبہ کے ساتھ ان کی نشست رکھی گئی۔
شیخ حمزہ نے طلبہ کو قیمتی نصیحتیں کیں اور اپنی زندگی کی کہانی سنائی۔

انہوں نے جامعہ نعمان کی تعلیمی اور تربیتی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے افریقہ میں مل کر دعوت و تربیت کا کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Address

ST-9, F. B. Area Block 16
Karachi
75850

Opening Hours

Monday 08:00 - 15:45
Tuesday 08:00 - 15:45
Wednesday 08:00 - 15:45
Thursday 08:00 - 15:45
Friday 08:00 - 11:40
Saturday 08:00 - 15:45

Telephone

+922136323684

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JAMIA IMAM NOMAN bin sabit posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to JAMIA IMAM NOMAN bin sabit:

Shortcuts

Share