30/07/2019
کیا آپ جانتے ہیں ؟؟؟
جماعت کے پرانے دستاویزات کے مطابق جماعت کے پہلے صدر حاجی امام بخش چانڈو تھے
کراچی شہرکے جانے مانے ٹھیکیداروں میں انکا شمار تھا
اور لی مارکیٹ پر آنکھو والی ہسپتال انہونے ہی بنائی تھی اور سندھ مدرسہ الاسلام کے ٹرسٹیز میں اور اسکے علاوہ تکیہ ٹرسٹ کے ٹرسٹیز میں بھی حاجی امام بخش چانڈو مرحوم کا نام ہے
جماعت کی پراپرٹی میں موجود حاجی چانڈو بلڈنگ انہونے اپنی زاتی جائیداد سے جماعت کو دی تھی
کیا آپ جانتے ہیں ؟؟؟
حاجی باغ علی چوہان کے دور صدارت میں کوئ جماعت آفس میں اونچی آواز میں بات تک نہیں کرسکتا تھا اور حاجی صاحب غریبوں کے مسیحا تصور کیے جاتے تھے اور ہر سال ۱۲ ربیالاول کے جلوس میں شرکت کرنے والے مدارس کے بچوں اور اساتذہ کے لیے حاجی صاحب کیجانب سے بریانی تقسیم کیجاتی تھی
ہمدرد یونیورسٹی کی تعمیر میں ہماری جماعت کے ہر دلعزیز سابق صدر حاجی باغ علی چوہان کا اہم کردار تھا اور سابق گورنر سندھ شہید حکیم محمد سعید اور پیر صاحب پاگارہ سے حاجی باغ علی مرحوم کے دیرینہ تعلقات تھے
کیا آپ جانتے ہیں ؟؟
ہماری جماعت کا موجودہ دستور جسکو ہمارے بزرگ مونگی کُتاب کہتے ہیں حاجی باغ علی کے دور صدارت میں ۳ مئ ۱۹۸۱ میں جنرل باڈی سے منظور ہوا تھا اور اس وقت جماعت کےجنرل سیکریٹری لیاقت فرید ساٹی تھے اور آج تک ہماری جماعت میں یہی دستور نافظالعمل ہے
کیا آپ جانتے ہیں ؟؟
ہماری جماعت کا موجودہ دستور انٹرنیٹ پر گوگل سرچ انجن پر جماعت کے دستور کا نام لکھتے ہی ہہلے لنک پر موجود ہے اور یہ کارنامہ۵ سال پہلے محمد عباد آصف چوہان نے انجام دیا تھا لنک موجود ہے
http://silawat-jamat-law.blogspot.com/2012/03/?m=1
کیا آپ جانتے ہیں ؟؟
ہمارے مرحومیں کو قبرستان تک پہچانے والی میت بس سابق صدر بشیر احمد چانڈو نے عطیہ کی تھی
اور ہمارے۲ ایمبولینس بوستان علی ہوتی صاحب نے سرکار سے دلوائ تھی اور ایک ایمبولینس ۲۰۰۹ میں مرحوم امیر بخش گزدر کی فیملی نے دلوائ جی ہا وہی امیر بخش گزدر جو کراچی الیکٹرک سپلائ کارپوریشن کے (سی ای او)رہ چکے ہیں
کیا آپ جانتے ہیں ؟؟؟
الحاج محمد حنیف سولجر نے کتنے ہی جماعت لوگوں ماؤں بہنوںکی سرکاری نوکریا لگوائ برسرروزگار کیا
اور سلاوٹ کمپلیکس بھی سولجر صاحب کی کاوشوں کی بدولت حاصل ہوا تعجب کی بات یہ ہے کہ یہ سب کام سولجر صاحب جماعت کے کسی عہدہ پر آۓ بغیر کیا
یہ معلومات جان کے کیسا لگا کمنٹس میں اپنا فیڈبیک ضرور دیں
یا آپ بھی ایسا کچھ جانتے ہیں تو ہمیں ضرور بتائیں