Prodigy school systems

Prodigy school systems

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Prodigy school systems, Education, Karachi.

The Prodigy Cunsultancy aim to provide all round development of EVERY CHILD studying in TPC through Innovative teaching techniques and traditional Moral values and latest study material.

15/07/2022

‏100 روپے بڑھا کر 18 روپے کم کرکے تاریخی ریلیف فراہم کردیا گیا۔
اس عمل کی تعریف کرنے والے لفافی اور بےضمیر صحافیوں پر حسب توفیق ستائشی ڈونگرے برسائیے۔

24/07/2020

لاہور:سرونگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان نے پنجاب کریکلم اتھارٹی کے اقدام کی حمایت کردی
لاہور:نصابی کتابوں میں اغلاط کی نشاندہی پر ایم ڈی ٹیکسٹ بورڈ کو خراج تحسین
لاہور:نصابی کتابوں میں غلطیوں کی بھرمار قابل مذمت ہے:سرونگ سکولز
لاہور:حکومت ذمہ دار عناصر کیخلاف کارروائی کرے:میاں رضا
لاہور: قاعد اوراقبال کی تاریخ پیدائش میں غلطی قابل افسوس ور؛ہے:سرونگ سکولز
لاہور:بھارتی ثقافتی یلغارکسی کا ایجنڈا ہے:سرونگ سکولز
لاہور:نصابی کتب میں صحابہ کرام کی شان میں گستاخی قبول نہیں:سرونگ سکولز
لاہور:نصابی کتب میں فضول کہانیاں بچوں کے کردارکوتباہ کر رہی ہیں:سرونگ سکولز
لاہور:کیمبرج اور آکسفورڈ کی کتابوں میں لغویات سمجھ سے بالاتر ہیں سرونگ سکولز
لاہور:سالانہ اربوں روپے کمانے والے ملٹی نیشنل پبلشرز ملک دشمنی کا کردارادا کر رہے ہیں:سرونگ سکولز
لاہور:حکومت لوکل پبلشرز کو سہارا دے:سرونگ سکولز
لاہور:اسلامی شعار کیساتھ کھلواڑ کس کا ایجنڈا ہے:میاں رضا الرحمان
لاہور:سال ہا سال سے حکومت کی مبینہ غفلت اور خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے:صدرسرونگ سکولز

14/07/2020

حکومت پاکستان نے 15 ستمبر سے تمام تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے چنانچہ The Prodigy School System نے عیدالاضحی کے بعد انشااللہ 15 اگست سے آفس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ساتھ ہی یہ اعلان مطلوب ہے کہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے پوئے والدین کی آسانی کیلئے ہم نے نئے داخلے کے ساتھ پہلے سے موجود طلباء کیلئے بھی تمام آدائیگیوں کو موءخر کرکے صرف ماہ ستمبر 2020 کے فیسوں کی وصولی کا ارادہ کیا ہے۔
مزید معلومات کیلئے whatsapp نمبر 03452169225 پر سر نجم سے رابطہ کریں۔ شکریہ

11/07/2020

"یہ تحریر نقل ہے لکھاری کا پتہ نہیں مگر بات بڑے پتے کی ہے"

آپ حیران ہوں گے میٹرک کلاس کا پہلا امتحان برصغیر پاک و ہند 1858ء میں ہوا اور برطانوی حکومت نے یہ طے کیا کہ بر صغیر کے لوگ ہماری عقل سے آدھے ہوتے ہیں اس لیے ہمارے پاس " پاسنگ مارکس " 65 ہیں تو بر صغیر والوں کے لیے 32 اعشاریہ 5 ہونے چاہئیں۔ دو سال بعد 1860ء میں اساتذہ کی آسانی کے لیے پاسنگ مارکس 33 کردیے گئے اور ہم 2018 میں بھی ان ہی 33 نمبروں سے اپنے بچوں کی ذہانت کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔

جاپان کی مثال لے لیں تیسری جماعت تک بچوں کو ایک ہی مضمون سکھا یا جاتا ہے اور وہ " اخلاقیات " اور " آداب " ہیں۔ حضرت علیؓ نے فرمایا "جس میں ادب نہیں اس میں دین نہیں "۔ مجھے نہیں معلوم کہ جاپان والے حضرت علیؓ کو کیسے جانتے ہیں اور ہمیں ابھی تک ان کی یہ بات معلوم کیوں نہ ہو سکی۔ بہر حال، اس پر عمل کی ذمہ داری فی الحال جاپان والوں نے لی ہوئی ہے۔ ہمارے ایک دوست جاپان گئے اور ایئر پورٹ پر پہنچ کر انہوں نے اپنا تعارف کروایا کہ وہ ایک استاد ہیں اور پھر ان کو لگا کہ شاید وہ جاپان کے وزیر اعظم ہیں۔ یہ ہے قوموں کی ترقی اور عروج و زوال کا راز۔

اشفاق احمد صاحب کو ایک دفعہ اٹلی میں عدالت جانا پڑا اور انہوں نے بھی اپنا تعارف کروایا کہ میں استاد ہوں وہ لکھتے ہیں کہ جج سمیت کورٹ میں موجود تمام لوگ اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے اس دن مجھے معلوم ہوا کہ قوموں کی عزت کا راز استادوں کی عزت میں ہے ۔ آپ یقین کریں استادوں کو عزت وہی قوم دیتی ہے جو تعلیم کو عزت دیتی ہے اور اپنی آنے والی نسلوں سے پیار کرتی ہے۔ جاپان میں معاشرتی علوم " پڑھائی" نہیں جاتی ہے کیونکہ یہ سکھانے کی چیز ہے اور وہ اپنی نسلوں کو بہت خوبی کے ساتھ معاشرت سکھا رہے ہیں۔ جاپان کے اسکولوں میں صفائی ستھرائی کے لیے بچے اور اساتذہ خود ہی اہتمام کرتے ہیں، صبح آٹھ بجے اسکول آنے کے بعد سے 10 بجے تک پورا اسکول بچوں اور اساتذہ سمیت صفائی میں مشغول رہتا ہے۔

دوسری طرف آپ ہمارا تعلیمی نظام ملاحظہ کریں جو صرف نقل اور چھپائی پر مشتمل ہے، ہمارے بچے " پبلشرز " بن چکے ہیں۔ آپ تماشہ دیکھیں جو کتاب میں لکھا ہوتا ہے اساتذہ اسی کو بورڈ پر نقل کرتے ہیں، بچے دوبارہ اسی کو کاپی پر چھاپ دیتے ہیں، اساتذہ اسی نقل شدہ اور چھپے ہوئے مواد کو امتحان میں دیتے ہیں، خود ہی اہم سوالوں پر نشانات لگواتے ہیں اور خود ہی پیپر بناتے ہیں اور خود ہی اس کو چیک کر کے خود نمبر بھی دے دیتے ہیں، بچے کے پاس یا فیل ہونے کا فیصلہ بھی خود ہی صادر کردیتے ہیں اور ماں باپ اس نتیجے پر تالیاں بجا بجا کر بچوں کے ذہین اور قابل ہونے کے گن گاتے رہتے ہیں، جن کے بچے فیل ہوجاتے ہیں وہ اس نتیجے پر افسوس کرتے رہتے ہیں اور اپنے بچے کو " کوڑھ مغز " اور " کند ذہن " کا طعنہ دیتے رہتے ہیں۔

آپ ایمانداری سے بتائیں اس سب کام میں بچے نے کیا سیکھا، سوائے نقل کرنے اور چھاپنے کے؟ ہم 13، 14 سال تک بچوں کو قطار میں کھڑا کر کر کے اسمبلی کرواتے ہیں اور وہ اسکول سے فارغ ہوتے ہی قطار کو توڑ کر اپنا کام کرواتے ہیں، جو جتنے بڑے اسکول سے پڑھا ہوتا ہے قطار کو روندتے ہوئے سب سے پہلے اپنا کام کروانے کا ہنر جانتا ہے ۔ ہم پہلی سے لے کر اور دسویں تک اپنے بچوں کو " سوشل اسٹڈیز " پڑھاتے ہیں اور معاشرے میں جو کچھ ہورہا ہے وہ یہ بتانے اور سمجھانے کے لیے کافی ہے کہ ہم نے کتنا " سوشل " ہونا سیکھا ہے؟ اسکول میں سارا وقت سائنس " رٹتے " گزرتا ہے اور آپ کو پورے ملک میں کوئی " سائنس دان " نامی چیز نظر نہیں آئے گی کیونکہ بدقسمتی سے سائنس " سیکھنے " کی اور خود تجربہ کرنے کی چیز ہے اور ہم اسے بھی " رٹّا" لگواتے ہیں۔

ہمارا خیال ہے کہ اسکولز کے پرنسپل صاحبان اور ذمہ دار اساتذہ اکرام سر جوڑ کر بیٹھیں اس " گلے سڑے " اور " بوسیدہ " نظام تعلیم کو اٹھا کر پھینکیں، بچوں کو " طوطا " بنانے کے بجائے " قابل " بنانے کے بارے میں سوچیں۔.
كاپی شده...

08/07/2020

Inter-Provincial Education Ministers Conference chaired by Education Minister Shafqat Mahmood 🙂❤
=================================
✅The decision to open educational institutions with SOPs in the first week of September,
✅All education ministers agree to open educational institutions in first week of September,
✅Educational institutions are also allowed to conduct Special examinations with SOPs,
✅All education ministers agree to convene 2 more meetings before September,
✅The situation of Coved 19 will be reviewed before the opening of educational institutions,

20/06/2020
20/03/2020

دیگر ممالک کی طرح ہمارا ملک اور شہر بھی کرونا وائرس کی وباء کا شکار ہے یہ وقت بے مثل یکجہتی کا متقاضی ہے۔ الحمداللہ ہمارے اس گروپ میں ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد موجود ہیں خصوصا" شعبہ طب سے وابستہ افراد لائن تحسین ہیں جو ان حالات میں اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں اللہ تعالی سے سب کی سلامتی اور حفاظت کی دعاء کے ساتھ تمام لوگوں سے گذارش ہے کہ اس مشکل وقت میں ایکدوسرے کی خبرگیری کرتے رہیں زبان رنگ نسل مذہب اور سیاسی وابستگی سے بالاتر سوچ کو تقویت دیں اور اللہ تعالی سے توبہ واستغفار کے ساتھ ہمارے شہر اور مللک سےاس وباء کے خاتمے کیلئے دعا گو رہیں۔

Books from shelves 10/03/2020

You can not erases from your memory those books which are very close to your own life, those books always make me think about the author's vision & gifted abilities.

Books from shelves You can not erases from your memory those books which are very close to your own life, those books always make me think about the author’s vision & gifted abilities.

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Karachi
74600

Opening Hours

Monday 08:00 - 12:30
Tuesday 08:00 - 12:30
Wednesday 08:00 - 12:30
Thursday 08:00 - 12:30
Friday 08:00 - 11:30