پاکستان میں پہلی بار: ایک سالہ تخصص فی علوم السیرۃ
سیرتِ طیبہ کے علمی و تحقیقی مطالعہ کے شوقین افراد کے لیے ایک بہترین علمی موقع! دارالعلم والتحقیق، زوار اکیڈمی اور ایوانِ سیرت (Institute of Seerah Studies) کے اشتراک سے اور حافظ سید فضل الرحمٰن کی سرپرستی میں اپنی نوعیت کا یہ منفرد کورس متعارف کروا دیا گیا ہے۔
کورس کی نمایاں خصوصیات:
کل وقتی پروگرام: پاکستان کا پہلا باقاعدہ ایک سالہ (Full-time) تخصص۔
ماہرین کی رہنمائی: ملک بھر کے مایہ ناز ماہرینِ سیرت سے براہِ راست استفادے کا موقع۔
تحقیقی مطالعہ: سیرت کے مستند ماخذ، مراجع اور جدید و قدیم مناہجِ سیرت نگاری کا تفصیلی جائزہ۔
دفاعِ سیرت: مستشرقین (Orientalists) کے اعتراضات کا علمی اور مدلل جواب۔
عملی تربیت: تحقیقی مقالہ جات کی تیاری اور اشاعت کے لیے خصوصی رہنمائی۔
داخلے کی شرائط (اہلیت):
علومِ سیرت کی بنیادی معلومات کا ہونا ضروری ہے۔
عربی زبان و ادب میں مہارت اور عبارت فہمی کی صلاحیت۔
داخلہ انٹری ٹیسٹ اور انٹرویو میں کامیابی کی بنیاد پر ہوگا۔
رابطہ اور رجسٹریشن:
آن لائن رجسٹریشن: https://bit.ly/takhasusSeerah
رابطہ کار: سید محمد عثمان (03333329481)
ویب سائٹ: rahet.org
Syed Aziz ur Rahman
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Syed Aziz ur Rahman, Tutor/Teacher, Naziamabad No. 4, Karachi.
انسان اختلاف سے سیکھتا ہے،اتفاق سے ذہنی طور پر کاہل بنتا ہے اور تعریف سے پاگل ہو جاتا ہے۔
سید عزیز الرحمن
نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم
ان کے دم سے بہے زمزمے ہر طرف
ان کے آنے سے ہم کو ملی روشنی
ان سے پہلے اندھیرا تھا پھیلا ہوا
ان کے دم سے یہاں پر ہوئی روشنی
ہم اندھیروں میں روشن کرن ڈھونڈتے
ہم کو مطلوب ہے اب وہی روشنی
اب تو ہر اِک کے وردِ زباں ہے یہی
یا نبی روشنی، یا نبی روشنی
ان کا کہنا ہو، کرنا ہو، یا دیکھنا
یہ سبھی روشنی، یہ سبھی روشنی
آسماں سے زمیں تک فقط ایک ہے
وہ مشیّت خدا کی،نبی روشنی
تیرا نادر ؔ اندھیروں میں ڈوبا ہوا
اس کو مل جائے بس اب تری روشنی
نادر گوہلوی
11/03/2026
سات سال پہلے۔فروری2019ء
امین الافتاء لبنان،جناب شیخ مفتی محمد امین کے ہم راہ۔بیروت
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Naziamabad No. 4
Karachi
75950