17/06/2024
عید کے دن خوش ہونا اور خوشی کا اظہار کرنا یہ شریعت کا تقاضا ہے۔ اس لیے عید میں بلاوجہ اپنے اوپر کوئی غم مسلط کرنا، غم کا اظہار کرنا، غمگین رہنا یا خوشی نہ منانے کی باتیں کرنا شریعت کے مزاج کے خلاف ہے۔ اس لیے عید میں خود بھی خوش رہیں اور دوسروں کے لیے بھی خوشی کا ذریعہ بنیں۔ اللّٰہ تعالٰی آپ سب کی عید خوشیوں سے بھر دے! .....امین الرحمان