Jamia Umar North Nazimabad جامعہ عمر نارتھ ناظم آباد

  • Home
  • Pakistan
  • Karachi
  • Jamia Umar North Nazimabad جامعہ عمر نارتھ ناظم آباد

Jamia Umar North Nazimabad جامعہ عمر نارتھ ناظم آباد Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamia Umar North Nazimabad جامعہ عمر نارتھ ناظم آباد, School, Karachi.

05/09/2026

اساتذہ کرام Jamia Umar North Nazimabad جامعہ عمر نارتھ ناظم آباد ♥️

اعلانِ گمشدگیسہیل بن دلبر زادہجامعہ عمر، نارتھ ناظم آباد سے کل رات سے لاپتہ ہیں۔اگر کسی بھائی کو سہیل نظر آئیں یا ان کے ...
29/08/2026

اعلانِ گمشدگی
سہیل بن دلبر زادہ
جامعہ عمر، نارتھ ناظم آباد سے کل رات سے لاپتہ ہیں۔
اگر کسی بھائی کو سہیل نظر آئیں یا ان کے بارے میں کوئی معلومات ملیں تو برائے کرم فوری طور پر درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں:
📞 0342-2099933
📞 0315-2525785
🙏 آپ کا ایک شیئر کسی پریشان والدین تک ان کے بیٹے کو واپس پہنچا سکتا ہے۔
خدارا اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
جزاک اللہ خیراً

20/08/2026
19/08/2026

الحمدللہ!
ربیع الاول ٹرانسمیشن میں حفاظ ایجوکیشن سسٹم، جامعہ عمر کے دو ہونہار طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کا خوبصورت اظہار کیا۔

بلال احمد — نعت سیگمنٹ میں
ہشام الحق — تقریر سیگمنٹ میں

یہ شرکت طلبہ کی دینی، ادبی اور خطیبانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کی ایک خوبصورت کاوش ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے ان طلبہ کی محنت کو قبول فرمائے، ان کی صلاحیتوں میں برکت عطا فرمائے اور انہیں دین و ملت کے لیے نافع بنائے۔ آمین۔

الحمد للہ!یکم اگست، بروز ہفتہ منعقد ہونے والے Kyokushin Warrior Challenge Cup – Season 3.0 کراٹے مقابلے میں حفاظ ایجوکیش...
16/08/2026

الحمد للہ!
یکم اگست، بروز ہفتہ منعقد ہونے والے Kyokushin Warrior Challenge Cup – Season 3.0 کراٹے مقابلے میں حفاظ ایجوکیشن سسٹم، جامعہ عمر کے طالب علم الیاس نے ادارے کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی۔
طلبہ کی ایسی تعلیمی، فکری اور جسمانی سرگرمیوں میں شرکت ان کی ہمہ جہت تربیت کا اہم حصہ ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے طلبہ کو ہر میدان میں ترقی اور کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔

الحمد للہ!26 جولائی، بروز اتوار "بنیان مرصوص" کے عنوان سے منعقدہ سہ لسانی (اردو، عربی، انگلش) مسابقے میں حفاظ ایجوکیشن س...
15/08/2026

الحمد للہ!

26 جولائی، بروز اتوار "بنیان مرصوص" کے عنوان سے منعقدہ سہ لسانی (اردو، عربی، انگلش) مسابقے میں حفاظ ایجوکیشن سسٹم، جامعہ عمر کے تین طلبہ نے ادارے کی نمائندگی کی۔

مقابلے کی چند تصاویر آپ حضرات کی خدمت میں پیش ہیں۔ ان شاء اللہ ویڈیوز موصول ہوتے ہی آپ کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

اللہ تعالیٰ طلبہ کی محنت کو قبول فرمائے اور انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔

کلمۃ الاسبوع
12/08/2026

کلمۃ الاسبوع

Jamia Umar North Nazimabad جامعہ عمر نارتھ ناظم آباد  کے طلباء کرام سہ ماہی نصاب کا نتائج دیکھ سکتے ہیں 👇👇👇👇👇https://www...
06/08/2026

Jamia Umar North Nazimabad جامعہ عمر نارتھ ناظم آباد کے طلباء کرام سہ ماہی نصاب کا نتائج دیکھ سکتے ہیں
👇👇👇👇👇
https://www.jamiaumar.com/

کل بروز اتوار، بعد از نماز مغرب جامعہ عمر نارتھ ناظم آباد میں سہ ماہی امتحانات کے نتائج کے اعلان کے موقع پر ایک پروقار ا...
03/08/2026

کل بروز اتوار، بعد از نماز مغرب جامعہ عمر نارتھ ناظم آباد میں سہ ماہی امتحانات کے نتائج کے اعلان کے موقع پر ایک پروقار اور روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس بابرکت موقع پر طلبۂ کرام کے معزز سرپرست حضرات نے بھرپور شرکت فرمائی، جس سے تقریب کی رونق اور وقار میں اضافہ ہوا۔ تقریب میں جامعہ کے مہتمم حضرت مولانا مفتی عنایت الرحمن صاحب، شیخ الحدیث حضرت مولانا شیخ عبدالباری صاحب، شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی حبیب اللہ صاحب اور اساتذۂ کرام اور دیگر معزز علمائے کرام شریک ہوئے۔نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبۂ کرام کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر شیوخ نے اپنے پر مغز بیانات میں علمِ دین کی عظمت اخلاص تقویٰ حسن اخلاق اور علم پر عمل کی اہمیت کو اجاگر کیا، جبکہ سرپرست حضرات کو بھی اپنے بچوں کی دینی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی تلقین فرمائی۔
تقریب کے اختتام پر جامعہ کی ترقی و استحکام، طلبۂ کرام کی علمی و عملی کامیابی، والدین و سرپرستوں کی خیر و برکت اور امت مسلمہ بالخصوص ملک خداداد پاکستان کی فلاح و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
بعد ازاں نماز عشاء باجماعت ادا کی گئی، جس کے بعد جامعہ کی جانب سے معزز سرپرست حضرات علمائے کرام، اساتذۂ کرام اور شرکائے مجلس کی خدمت میں طعام کا بھی اہتمام کیا گیا۔
اللہ تعالیٰ اس بابرکت مجلس کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، جامعہ عمر کو دن دگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے اور تمام معاونین، اساتذہ، سرپرست حضرات اور طلبۂ کرام کو بہترین جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔
Jamia Umar North Nazimabad جامعہ عمر نارتھ ناظم آباد

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Umar North Nazimabad جامعہ عمر نارتھ ناظم آباد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share