Alnoor Society Block 19 FB Area
النور کو عزت دو
19/05/2026
اپنے گھر، گلی اور محلے کو صاف ستھرا رکھیں اور صفائی کے اس اجتماعی جذبے کو فروغ دیں۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر سہولت اور صفائی کے بہترین انتظام کے تحت
جماعتِ اسلامی النور، بلاک 19 کی جانب سے
اہلیانِ علاقہ کے لیے قربانی کے جانوروں کی فری بندھائی کا انتظام کیا گیا ہے۔
یہ سہولت یوسی 1 آفس سے متصل مقام، بلاک 19 میں فراہم کی جا رہی ہے۔
تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، نظم و ضبط کا خیال رکھیں اور اپنے علاقے کو صاف، خوبصورت اور ماحول دوست بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
ٹاؤن چیئرمین گلبرگ بلاک 18 میں عمر فیملی پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں ۔
17/05/2026
Nusrat Ullah گلبرگ ٹاؤن کے ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ صاحب کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے “تعلیم کارڈ” جیسے شاندار اور عوام دوست منصوبے کے ذریعے ہمارے بچوں اور والدین کے لیے حقیقی آسانی پیدا کی۔
اس سہولت کے ذریعے ہمارے بچوں نے اسکول کے لیے ضروری سامان با آسانی حاصل کیا، جس میں یونیفارم، جوتے، اسکول بیگ اور اسٹیشنری شامل ہیں۔ اس اقدام سے نہ صرف بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری ہوئیں بلکہ والدین پر مالی بوجھ بھی واضح طور پر کم ہوا۔
ایسے فلاحی اور شفاف اقدامات ہی ایک بہتر، تعلیم یافتہ اور مضبوط معاشرے کی بنیاد رکھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس کاوش کو مزید برکت عطا فرمائے اور اسے دیگر علاقوں کے لیے بھی مثال بنائے۔
رہائشی بلاک 19 النور
17/05/2026
جانوروں کے لئے جمع کی گئ بھالو مٹی اور چارے کو سیوریج کی لائنوں میں نہیں جانیں دیں یہ آپ کی سیوریج لائن کو بلاک کردے گا۔
گلبرگ بلاک 12 کے رہائشیوں کا بہترین کارنامہ
لازمی شیئر کریں
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Website
Address
Aknoor Society
Karachi
75800