19/03/2024
دعوت فکر و عمل
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
پُرفتن دور میں مسلمان نوجوانوں کے ایمان اور اخلاق کو بچانا انتہائی سنگین و تشویش ناک صورت اختیار کر گیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں بعض اساتذہ و کچھ نصابی کتب اور انٹرنیٹ کے ذریعے نوجوانوں کو دین سے پھیرنے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔ ایسے شکوک و شبہات ان کے دل و دماغ میں ڈالے جا رہے ہیں، جن کے نتیجے میں اللہ تعالی پر ان کا ایمان ختم ہو رہا ہے۔ وہ نبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم کو پیغمبر ماننے کو تیار نہیں۔ جب کہ تقدیر اور آخرت کو ناسمجھی کی باتیں کہہ رہے ہیں، نعوذ باللہ!
اس صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی اور علمی و عملی طور پر مضبوط افراد کی ضرورت ہے۔ الحمد للہ! کراچی میں قائم تحقیقی و تعلیمی مرکز معھد الشروق الاسلامی گزشتہ 3 سال سے اسی مقصد کی تکمیل کے لیے کوشاں ہے، اور مدارس، یونیورسٹیز، کالجز اور مساجد میں ایمان و عقیدے کی تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ دور جدید کے فتنوں اور ان سے بچاؤ کی تدابیر سے مسلمانوں کو آگاہ کررہا ہے۔
یاد رکھیے! ایمان ہم مسلمانوں کا قیمتی ترین اثاثہ ہے اور ہم سب نے ہر قیمت پر اس کی حفاظت کرنی ہے۔ اس لیے اس عظیم مشن اور کار خیر میں ہمارا ساتھ دیں۔ رمضان کے مبارک مہینے میں زکوۃ، صدقات اور عطیات کے ذریعے دین کے اس عظیم شعبے کے احیا و فروغ میں اپنا حصہ ڈالیں۔
جزاکم اللہ خیرا
آپ اپنے زکوۃ، صدقات اور عطیات اس اکاؤنٹ میں جمع کراسکتے ہیں۔ 👇
Account Title:
HORIZON RESEARCH CENTRE
Account Number:
10240107729092
IBAN:
PK69MEZN0010240107729092
Meezan Bank ltd