Al MakkaH Quran Academy

Al MakkaH Quran Academy

Share

> 📖 Learn Qur’an Online – 1-on-1 Classes
🕌 Male & Female Tutors | Zoom | WhatsApp
🌙 Hifz • Tajweed • Qaida
📲 Free Trial Available!

16/08/2025

Al Makkah Online Quran Academy
qualified Male and Female Teachers

12/08/2025

تحریر: موت کی ہچکی… اور روح کا سفر

موت… وہ واحد حقیقت ہے جو ہر ذی روح کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے
مگر سب سے زیادہ ہولناک اس کی سکرات یعنی روح نکلنے کا لمحہ ہے

علماء کہتے ہیں کہ روح کے جسم سے نکلنے کی تکلیف
ایسی ہے جیسے تین ہزار تلواروں سے ایک ساتھ وار کیا جائے
سوچو… صرف ایک بار مرنا ہے، مگر وہ ایک لمحہ…
عقل، طاقت، آواز، فہم سب کچھ بےبس ہو جاتا ہے۔

وہ گھڑی خاموش ہوتی ہے
مگر دل کے اندر ایک قیامت ٹوٹ رہی ہوتی ہے
آنکھوں کے سامنے دنیا چھن جاتی ہے
اور روح ایک انجانی وادی میں نکل پڑتی ہے…
جہاں نہ ماں ہوتی ہے نہ اولاد، نہ مال
نہ دنیا

بس رہ جاتا ہے تیرا رب… اور تیرا عمل

تو اے نفس…
کس بات پر غرور ہے؟
کس دولت پر ناز ہے؟
کس اختیار کی رَٹ ہے؟
جس جسم میں تم آج پھرتے ہو
کل وہ قبر میں بےحرکت پڑا ہو گا
اور روح…
یا تو آرام سے ہو گی
یا حسرت میں تڑپتی ہوئی

یا اللہ!
جب ہماری روح نکلے،
تو وہ لمحہ ہمارے لیے آسان فرما دے۔
ہمیں ایمان پر موت دے
زبان پر "لا إله إلا الله" ہو
اور چہرہ نور سے چمکتا ہو

اے ربِ کریم،
ہماری قبریں باغیچوں میں بدل دے
اور ہمیں اُن لوگوں میں شامل کر
جن سے تُو راضی ہو گیا

آمین، یا رب العالمین 🤲🏻

12/08/2025

احادیث مبارکہ ✨

خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ(بخاري شريف)

ترجمہ: تم میں بہترین وہ شخص ہے جو قرآن کو سیکھے اور سکھلائے۔

لَيْسَ مِنَّا مَنْ غَشَّنَا (مسند احمد)

ترجمہ: جو شخص ہم کو دھوکہ دے وہ ہم میں سے نہیں۔

12/08/2025

"عین کا فرق"

تم دیکھو گے کہ `علم` جس کی روح تک اتر جاتا ہے°°وہ شور کرنا بند کر دیتا ہے۔۔۔۔
جو `عمل` میں لگ جاتا ہے اس کے پاس رونے پیٹنے°°کا وقت نہیں ہوتا۔۔۔
جس کا دل `عبادت` میں مست ہو جاتا ہے وہ پھر°°دنیا کی شکایتیں بھول جاتا ہے۔۔۔۔
جو `عبودیت` سے سرشار ہو جاتا ہے °°وہ لوگوں سےالجھنا بند کر دیتا ہے۔۔۔
خالی برتن زیادہ شور کرتے ہیں.....
شور اور شعور میں صرف°°چھوٹا سا فرق ہے۔۔۔۔
عین کا فرق۔۔۔۔۔
جس کے پاس یہ `عین` آ جاے۔۔۔۔
چاہے وہ علم کا ہو۔۔۔۔
عمل کا۔۔۔۔
عبادت کا۔۔۔۔
یا عبودیت کا۔۔۔۔
اسے شعور حاصل ہو جاتا ہے۔۔۔۔
وہ پھر شور کرنا بند کر دیتا ہے۔۔۔
چپ کا روزہ رکھ لیتا ہے۔۔۔۔

12/08/2025

ڈرنا ایک نیگیٹو کوالٹی شمار ہوتی ہے لیکن ﷲ سے ڈر ایک ایسی چیز ہے۔ جس کا اثر پازیٹیو ہوتا ہے، اور یہ ایک پازیٹو کوالٹی شمار ہوتی ہے، اس پر آجکل سائیکولوجی میں ریسرچز بھی ہو رہی۔

جب بھی ہم کوئی غلط کام کرنے لگیں یا کچھ غلط سوچنے لگیں اور آپ کے اندر ﷲ کا ڈر ہوگا تو آپ کبھی غلط کام نہیں کریں گے۔ آپکو یہ ڈر کچھ غلط کرنے نہیں دے گا✨

اپنے دلوں کو وضو کے پانی سے غسل دیتے رہا کریں اور ﷲ پاک کے ڈر کو دل میں بیٹھنے کی کوشش کیا کریں کیونکہ یہی دنیا و آخرت میں آپ کے کام آنا ہے، بےشک💯

12/08/2025

دل کس لیے بناۓ گئے ہیں؟ 🤍

ابن تيمية فرماتے ہیں
"دل اس لیے بنایا گیا ہے تاکہ وہ اللہ تعالی سے محبت کرے. "

🤍 " لوگوں کی محبت کو تم اپنا غم نہ بناؤ، پس لوگوں کے دل تو الٹتے پلٹتے رہتے ہیں. لیکن اپنا غم اللہ کی محبت کو بنا لو کیونکہ جب اللہ تم سے محبت کرے گا تو لوگوں کے دل بھی ایسے بنا دے گا کہ وہ تم سے محبت کریں."

11/08/2025

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
جو شخص علم حاصل کرنے کے لیے کوئی راستہ چنتا ہے،
ﷲتعالیٰ اس کے لیے جنت کے راستے کو آسان کر دیتا ہے۔

11/08/2025
11/08/2025

علم سیکھنے کی ہدایت پرحدیث مبارکہ ✨

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
والدین اپنے بچوں کو تین چیزیں سکھائیں:

علم دین سکھائیں.
- علم دین حاصل کرنا اور پڑھائی کرنا
- تاکہ وہ زندگی میں کامیاب ہوں.

اچھے اخلاق سکھائیں.
نیک سیرت اور اچھے رویے کا حامل ہونا
تاکہ وہ لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرے.

قرآن سکھائیں.
قرآن پاک کی تعلیم اور اس پر عمل کرنا
تاکہ وہ دین کے راستے پر چلے.

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Street No 2
Karachi
75300