09/06/2024
آپ سے اگر کوئی پانی یا چائے مانگے ، تو مہربانی کرکے گلاس یا کپ کو بجائے اوپر والے حصے کے پکڑنے کی نچلی سطح سے پکڑ کے دیں ،،، تاکہ آپ کے ہاتھ کے ساتھ لگی ھوئی کوئی چیز دوسرے کے منہ اور معدے تک نہ پہنچ سکے ۔
تنگ گلی میں اگر آپ کے چلنے کی رفتار کم ھے ، تو ایک سائیڈ پر ھو کر چلیں ،تاکہ پیچھے والا اگر جلدی میں ھو ، تو آگے نکل سکے ،
مسجد یا کسی بھی پبلک مقام کے داخلی دروازے پر گپ شپ یا کھڑے ھو کر فون کرنے کی کوشش نہ کریں ، اس سے دوسروں کے آنے جانے میں رکاوٹ ھو سکتی ھے ۔
کسی محفل میں یا کسی بھی دوسرے فرد کے ساتھ بیٹھ کر زیادہ وقت فون پہ بات کرنے سے آپ بڑے نہیں ،بلکہ آپ کے رتبے اور حیثیت میں کمی واقع ھوتی ھے ۔
جگہ جگہ تھوکنے سے پرہیز کریں ، اور یہ اس وقت اور بھی ضروری ھو جاتا ھے ،جب آپ کا کام کسی کھانے پینے کی چیزوں کے ساتھ وابسطہ ھو ۔
مسجد میں کچھ نفلی عبادات گھر کے لئے بھی چھوڑا کریں ،، فرائض کے علاؤہ اپنی نفلی عبادات کے لئے کسی دوسرے کا راستہ روکنا مناسب نہیں ۔
گاڑی پارکنگ میں لگاتے وقت یہ خیال رکھیں ،کہ آپ کسی دوسری گاڑی کا راستہ روک تو نہیں رہے ، اس سے نہ صرف دوسرے کو تکلیف پہنچے گی ،بلکہ آپ کی شخصیت کا تاثر اچھا نہیں ھوگا ۔
منقول۔