28/06/2023
جامع مسجد الفاروق میں انشاءاللہ عیدالاضحیٰ کی نماز ٹہیک 6:30 بجے ادا کی جائے گی۔
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Madrsa Islamia Farooq e Azam&jamia Masjid Farooq e Azam, Education, 2, Karachi.
28/06/2023
جامع مسجد الفاروق میں انشاءاللہ عیدالاضحیٰ کی نماز ٹہیک 6:30 بجے ادا کی جائے گی۔
02/03/2023
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
تنظیم العلماء پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری حضرت مولانا قاری اللہ داد صاحب کی بڑی ہمشیرہ کا رضائے الہی سے انتقال ہوگیا ہے ۔
تمام احباب سے دعاوں کی درخواست ہے۔
16/10/2022
تنظیم العلماء پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام عظیم الشان سیرت النبی (ص) کانفرنس کے اختتام پر سیکرٹری جنرل تنظیم العلماء پاکستان بانی و مہتمم مدرسہ اسلامیہ فاروق اعظم مولانا قاری اللہ داد صاحب میڈیا نمائندگان سے گفتگو کررہے ہیں
اس موقع پر صوبہ سندھ کے صدر مولانا اکرم صاحب، صدر کراچی ڈویژن مولانا فیض الرحمان صاحب و دیگر موجود ہیں۔
16/10/2022
تنظیم العلماء پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام سیرت النبی صل اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا اہتمام کراچی بینکویٹ ہال میں کیا گیا
اس عظیم الشان کانفرنس سے سیکرٹری جنرل تنظیم العلماء پاکستان و بانی مہتمم مدرسہ اسلامیہ فاروق اعظم مولانا قاری اللہ داد صاحب، شیخ الحدیث مناظرہ اسلام مولانا ڈاکٹر منظور احمد مینگل صاحب، صاحبزادہ مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد زبیر اشرف عثمانی صاحب، سابق سنیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی صاحب، استاد جامعہ فاروقیہ فیز II مولانا عبداللطیف طالکانی صاحب، معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ جناب طارق حسن صاحب، صدر صوبہ سندھ تنظیم العلماء پاکستان مولانا اکرم صاحب، صدر کراچی ڈویژن مولانا فیض الرحمان صاحب، جنرل سیکرٹری جنرل کراچی مولانا مفتی فیض الرحمان آزاد سمیت دیگر جیّد علمائے کرام نے خطاب فرمایا
اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد صاحب، رہنماء جمعیت علمائے اسلام قاری محمد عثمان صاحب، صدر ضلع جنوبی مولانا نورالحق صاحب، جمعیت علمائے اسلام (س) کے رہنماء مولانا اقبال اللہ صاحب، جمعیت علمائے اسلام (س) کے حضرت ولی صاحب، جامعتہ الا احسان کے مدیر اعلی جناب احسن سلفی صاحب امام و خطیب جامع مسجد اصغری قاری غلام شبیر صاحب، خطیب جامعہ مسجد ابی بن کعب مولانا فاروق احمد تونسوی صاحب، مولانا جعفر الحسن تھانوی صاحب، سماجی رہنماء جناب شیرو بنگش سمیت دیگر علمائے کرام کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔
31/08/2022
یکم ستمبر کو مزار قائد پر ہونیوالی عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں تنظیم العلماء پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری و بانی مہتمم مدرسہ اسلامیہ فاروق اعظم حضرت مولانا قاری اللہ داد صاحب ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع شرقی کے امیر مولانا محمد رضوان قاسمی، مولانا کلیم اللہ نعمان و دیگر کا پنڈال اور جلسہ گاہ کا دورہ
انتظامات کو حتمی شکل دینے کے علاوہ دیگر اہم امور پر مشاورت ہوئی بعدازاں مولانا قاری اللہ داد صاحب نے جلسے کی کامیابی کے لیے دعا بھی فرمائی۔
مدرسہ اسلامیہ فاروق اعظم ہے سالانہ تقریب تقسیم اسناد و انعامات میں مہمان مولانا فیض محمد فیض نقشبندی صاحب (صدر تنظیم العلماء پاکستان) کا خطاب
مدرسہ اسلامیہ فاروق اعظم ہے سالانہ تقریب تقسیم اسناد و انعامات میں مہمان حضرت مولانا مفتی عطاءالرحمان صاحب کا خطاب
مدرسہ اسلامیہ فاروق اعظم ہے سالانہ تقریب تقسیم اسناد و انعامات میں خصوصی مہمان محترم جناب سینیٹر عبدالحسیب خان کا خطاب
مدرسہ اسلامیہ فاروق اعظم کے سالانہ تقریب تقسیم اسناد و انعامات میں مدرسہ ہذا کے بانی و مہتمم حضرت مولانا قاری اللہ داد صاحب مدظلہ کا خطاب
مدرسہ اسلامیہ فاروق اعظم ہے سالانہ تقریب تقسیم اسناد و انعامات میں مہمان محترم ملک عمر دین صاحب کا خطاب
مدرسہ اسلامیہ فاروق اعظم ہے سالانہ تقریب تقسیم اسناد و انعامات میں خصوصی مہمان محترم جناب سینیٹر ملک امام الدین شوقین صاحب (چیئرمین پاپولر گروپ آف انڈسٹریز ) کا خطاب
14/03/2022
مدرسہ اسلامیہ فاروق اعظم کے تحت 41 واں سالانہ عظیم الشان تقریب اسناد و انعامات کانفرنس سے مہتمم مدرسہ اسلامیہ فاروق اعظم و جنرل سیکریٹری تنظیم العلماء پاکستان حضرت مولانا قاری اللہ داد صاحب، مفتی عطاء الرحمٰن قریشی صاحب، مولانا فیض محمد فیض نقشبندی صاحب، سینیٹر امام الدین شوقین صاحب، سینیٹر
عبد الحسیب خان، خطیب ابن خطیب مولانا عبد الماجد صاحب، نائب مہتمم مدرسہ ہذا مفتی محمد یوسف صاحب،
ناظم اعلی مدرسہ ہذا مولانا قاری یونس اللہ داد صاحب و دیگر علماء کرام نے خطاب فرمایا اس موقع پر مولانا نصرمن اللہ، حافظ عبد الرحمن و دیگر مہمانان گرامی اسٹیج پر موجود تھے۔