ہماری مونٹی سری کی ٹیچر فاطمہ کا رضا رضا الہی سے انتقال ہو گیا ہے اج اپ سب لوگوں سے دعا کی گزارش ہے
The Nurture School
"Education should no longer be mostly imparting of knowledge, but must take a new path, seeking the release of human potentialities." Dr. Maria Montessori
Culture
At Nurture we have developed a Natural yet productive growing culture. We understand that in this fast growing world of technology our children have to have a taste of Nature & environment. We believe in polishing all the senses on the child. Our surroundings are designed by professionals to initiate a learning process from every angle that you glance at. Our exterior provides a natural wa
*والدین کا آج کل کا اہم سوال*؟
*پلیز کوئی ایکٹیویٹیس بتائیں جن میں بچوں کو مصروف کر سکیں تاکہ ان* *کا سکرین ٹائم کم* ہو۔۔۔۔
آج کل ہر دوسرا بچہ سپیچ ڈیلے کا شکار ہے۔
سپیچ ڈیلے کی ایک بڑی وجہ سکرین ٹائم ہے۔۔
اجکل مصروفیت کی وجہ سے اور رہی سہی کسر اس quarantine نے پوری کر دی ماں باپ بچوں کو ہر وقت انگیج نہیں کر سکتے تو ٹی وی موبائل وغیرہ تھما دیا جاتا ہے۔۔
سکرین ٹائم کے بہت سے منفی اثرات ہے جیسا کہ
*🖊️ سپیچ ڈیلے*
*🖊️اینگزائیٹی*
*🖊️ ڈپریشن*
*🖊️ سٹریس*
*🖊️ فرسٹریشن*
*🖊️نیند کی کمی*
*🖊️ موٹاپا*
*🖊️لرنگ پرابلمز*
*🖊️سوشالئزنگ* socializing پرابلمز وغیرہ وغیرہ
اب بات کرتے ہیں ان ایکٹیویٹیز کی جن کے ذریعے آپ اپنے بچوں کی سکرین کی عادت کم کر سکتے ہیں اور تھوڑی زیادہ محنت سے بالکل ختم کر سکتے ہیں۔۔۔۔
*✍️ کلرنگ*
اپنے بچوں کو ان کے پسندیدہ کارٹون کے کردار کی کلرنگ بکس اور کلر پنسل لیں دے اور انہیں کلرنگ میں مصروف کریں۔۔۔
*✍️ سکیچنگ*
سکیچنگ بکس میں سکیچنگ کرنا سکھائیں۔۔۔ ایسی بکس مارکیٹ میں آسانی سے مل جاتی ہیں ۔۔۔ اس میں بھی آپ بچے کی پسند کے کردار کی بکس خرید سکتے ہیں۔۔۔
*✍️ ڈرائنگ* :
بچے کی عمر کی مناسبت سے انہیں ڈرائنگ کے لئے چیزیں بتائیں اور اس میں مشغول کریں۔
*✍️کریٹیو رائٹنگ* :
عمر کی مناسبت سے مختلف ٹاپکس پر لکھنے کا کہیں۔۔۔ جس سے آپ کے بچوں کو خیالات کو الفاظ میں لکھنے کا ہنر اۓ۔
*✍️ واٹرنگ کین* ۔۔
بچوں کو واٹرنگ کین لے دے اور پودوں کو پانی لگانے کی ذمداری سونپ دے۔۔۔ آپ کا ورک لوڈ بھی کم ہو گیا، پودوں کو سہی وقت پر پانی بھی لگ گیا اور سکرین ٹائم بھی کم ہو گیا۔۔۔
*✍️ پیپر کٹنگ:*
بچوں کو سیفٹی سیسرز/پیپر سیسرز/چایلڈ فرینڈلی سیسرز دے ایک کاغذ / چارٹ دے اور اس کو کٹ کر کے مختلف اشکال (shapes) بنانے کا ٹاسک دے۔۔
*✍️ گھر کے کام*
کپڑے تہہ کر دے، برتن رکھ دے، برتن اٹھا دے، کھلونے سمیٹ دے، کمرہ سیٹ کر دے، ڈسٹنگ کر دے، چھوٹے چھوٹے برتن دھو دے، لہسن چھیل دے، مٹر نکال دے، کم عمری سے ہی بچوں کو کام کرنے کی عادت ڈالیں، سلیقہ سکھائیں چاہے بیٹی ہے یا بیٹا۔۔۔۔ اپنے ساتھ کام میں انگیج کریں اور انکی حوصلہ افزائی کرے ۔۔ ظاہر ہے اپنی عمر کے مطابق وہ کچھ پرفیکٹ نہیں کرے گے مگر سیکھیں گے بہت کچھ ۔۔
بچے جہاں کچرہ کریں وہاں سے ان سے ہی صاف کروائیں۔۔۔
*✍️ بکس ریڈینگ:*
چھوٹی سی عمر سے ہی بچے کو کتب بینی کی عادت ڈالیں۔۔ چھوٹے بچوں کے لئے کلاتھ بکس، ہارڈ بکس ، بورڈ بکس لے لیں تاکہ وہ پھاڑے نہ مگر پھر بھی اگر خراب ہو جاے تو کتابوں کا خراب ہونا اس فائدے کے سامنے کچھ بھی نہیں جو اس عادت سے ان کو ملیں گا۔۔۔
*✍️ رول پلیئنگ:*
ہم سب نے ہی بچپن میں رول پلیں گیمز بہت شوق سے کھیلیںں ہیں۔۔۔ اپنے بچوں کے ساتھ رول پلیں گیمز کھیلیں اور انہی گیمز میں انہیں روزمرہ کے آداب و اطوار سکھائیں۔۔ سنی سنائی باتوں سے زیادہ بچے آنکھوں دیکھی باتوں سے سیکھتے ہیں۔۔۔ کھیل میں وہی کھیلیں جو سیکھانا چاہتے ہیں۔۔۔
*✍️ فزیکل گیمز* :
کرکٹ🏏 ،بیڈمنٹن، فٹبال، ہائیڈ اینڈ سیک اور دیگر فزیکل گیمز میں مصروف کریں ۔۔
*✍️ ان ڈور گیمز* :
لڈو، کیرم، ٹرتھ ڈیر، وغیرہ کھیلیں۔
28/02/2022
The has announced a holiday for all public and private schools, colleges and universities on 1 March 2022 on account of .
04/02/2022
"Over 7 decades of & oppression have failed to weaken the people’s resolve to struggle for their right to self-determination. Now, a younger generation of Kashmiris is taking the struggle forward with even greater resolve”.
Dear Parents,
It is to inform you that due to the uncertain weather conditions, The Nurture School will remain closed today, Wednesday 5 January 2022 for students and teachers.
Regards
The Nurture School
ہنگامی سرکلر برائے
والدین
محترم والدین۔۔۔۔السلام علیکم و رحمتہ اللہ
اللہ سے امید ہے آپ سب لوگ بخیر ہوں گے۔
جیسا کے آپ کے علم میں ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کا اختتام ہونے والا ہے۔ بروز پیر، 3جنوری 2022 سے اسکول میں تدریسی عمل کا آغاز ہوگا۔
آپ کے علم میں ہوگا کہ ہمارا اسکول کنٹونمنٹ بورڈ کے حدود میں آتا یے۔
یہ کنٹونمنٹ بورڈ ۔۔۔۔۔۔ کے
زیرِ انتظام آتا ہے۔
چند دن قبل اسکول کو کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے نوٹس موصول ہوا ہے، جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں رہائشی علاقے میں کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی کی جاری رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔
لہذا31 دسمبر 2021 کنٹونمنٹ بورڈ میں واقعہ تمام اسکول کو فوری بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
یہ فیصلہ لاکھوں طلبا کے مستقبل کو داو پر لگانے کے مترادف ہے۔
والدین کے لئے شدید پریشانی اور تکلیف کا باعث ہے۔
لاکھوں اساتذہ اور اسکول اسٹاف کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے۔
اس سلسلے میں پورے پاکستان کی اسکول ایسوسی ایشنز نے ملکر ایک جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دی ہے۔ جس نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں اس فیصلے کے خلاف ریویو پٹیشن دائر کی ہے۔ جس کی عدالتی کاروائی بروز بدھ
مورخہ 5 جنوری 2022 کو متوقع ہے۔
ہم اعلی عدلیہ سے امید کرتے ہیں کہ پورے پاکستان میں کنٹونمنٹ کی حدود میں پڑھنے والے چالیس لاکھ طلبا کے تعلیمی مستقبل کے حوالے سے ہمدردانہ غور کریگی۔
اسکول ایسوسی ایشن نے طے کیا ہے کہ اسکول سیل نہ کئے جانے کی صورت میں اسکول میں تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہینگی۔
ہم آپ کو حالات سے مکمل آگاہی فراہم کرتے رہینگے۔
اسکول انتظامیہ اس سلسلے میں آپ سب والدین کی بھر پور تعاون کی طلبگار ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ جب بھی آپ والدین کو اسکول انتظامیہ اس نازک مسئلے پر کال کریگی، آپ ہماری آواز پر ہم آواز ہونگے۔
انتظامیہ
The Nurture School
شکریہ
28/12/2021
کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں میں قائم اسکولوں کو بند کردیا جائے گا۔
چالیس لاکھ طلبا و طالبات کا مستقبل کیا ہوگا۔
اس کو زیادہ سے زیادہ شئیر کیجئے تاکہ بچوں کے مستقبل کو بچایا جائے 👇🏻🙏🏼👇🏻
- CBC
28/12/2021
08/12/2021
is celebrating day and our students are visualize the session in November.
08/12/2021
At , we celebrate each child's individuality. It was Sakina Jannan's where every child enjoyed and had fun with each other.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Banglow # C-88, Block 13, Gulistan-e-Jauhar
Karachi
Opening Hours
| Monday | 08:30 - 13:30 |
| Tuesday | 08:30 - 13:30 |
| Wednesday | 08:30 - 13:30 |
| Thursday | 08:30 - 13:30 |
| Friday | 08:30 - 12:30 |
| Saturday | 09:30 - 13:30 |