Jamia Binoria International [Official]

Jamia Binoria was founded by Qari Abdul Haleem in 1978. Jamia Binoria is famous Islamic University and welfare organization in Pakistan. (1978). (read less)

Jamia Binoria was founded by M***i Muhammed Naeem in the sacred month of Rajab 1398 A.H. Jamia Binoria has been making every effort for the dissemination of the teachings of the Holy Quran and the Sunnah. Students from all over the world are getting education in this institution and this they do after covering long distances and at considerable expenses. Now there are about 1300 day scholars while

Operating as usual

Photos from Jamia Binoria International [Official]'s post 11/01/2024

بنوریہ لائبریری کے ننھے منے مہمان ۔ چونکہ جمعرات کے دن ظہر کے بعد شعبہ حفظ پڑھنے والے بچوں کی چھٹی ہوتی ہے اس لیے یہ بچے جمعرات جمعرات کو اکثر بنوریہ لائبریری میں آکر کچھ رسائل اور مجلے پڑھ کر اپنا علمی شوق پورا کرتے ہیں ۔ ماشاءاللہ لاقوۃ الا باللہ ❤️



28/12/2023

Islamic libraries and their management.
اسلامی کتب خانے اور ان کا انتظام

Photos from Jamia Binoria International [Official]'s post 18/12/2023

جامعہ بنوریہ عالمیہ کو انڈونیشیا حکومت کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا ۔

مکمل تفصیلات :DAILY JANG WEB: https://e.jang.com.pk/detail/592699%22

DAILY EXPRESS WEB : https://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1110687083&Issue=NP_KHI&Date=20231218

DAILY PAKISTAN WEB: https://dailypakistan.com.pk/18-Dec-2023/1660056

DAILY DUNIYA : https://dunya.com.pk/index.php/city/karachi/2023-12-18/2281134

MNN NEWS: https://mmnews.tv/urdu/pakistani-seminary-awarded-by-the-indonesian-government/

17/12/2023

پاکستان کے لیے اعزاز
مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ مولانا نعمان نعیم کو انڈونیشیا ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا۔




12/12/2023

دارالقرآن جامعہ بنوریہ عالمیہ کے تحت
عالمی معیار کا سالانہ مسابقہ الیشخ قاری عبدالحلیمؒ
21 جنوری کو ہوگا، جس میں جتنے والے طلباء کو 7 لاکھ سے زائد نقدی اور دیگر بیش قیمتی انعامات سے نوازا جائے گا۔
رجسٹریشن کے لئے رابطہ کریں
آن لائن رجسٹریشن لنک پر جائیں:https://forms.gle/bPCyuoctVj3CNR7t7

03258984588

11/12/2023

آپ نے اویس اقبال کے ساتھ یاسر ندیم الواجدی صاحب کا مناظرہ تو سنا ہوگا ، تھوڑا سا وقت نکال کر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے استاد مفتی Syed Faseehullahshah صاحب کا مکالمہ و مناظرہ بھی سنیے گا ۔

Photos from Binoria Digital's post 07/12/2023
30/11/2023
17/11/2023

دی پشاور زلمیانو !
دا خائشتہ لہجے خاوندانو !
دے جہاگیرئ او نوښار پتنگانو !
کوہاٹ ، بنوں او دے وزیرستان دنگ دنگ زوانانو !
دے ڈیرہ اسماعیل خان او ٹانک غنم رنگو پتنگانو !

تاسو خبر یی او کا نا ؟؟ شیخان مو در روان دی ۔

ان شاءاللہ آج شام تک آپ کے شیوخ اور آپ کے روحانی والد آپ کے شہر بلکہ پھولوں کے شہر پشاور میں قدم رکھ رہے ہیں ۔ کل بروز ہفتہ درویش مسجد پشاور میں آپ سے ملاقات کریں گے ۔

تو بھولیے گا مت ، سستی مت کیجیے ابھی سے رخت سفر باندھ لیجیے اور فقط ایک دن اپنے اساتذہ کرام کے نام کیجیے ۔






نوٹ : یہ تصویر گذشتہ کل بٹخیلہ کی ہے ۔

17/11/2023

صوابی ، سواڑی ، چنگلئ ، مردان ، ٹوپئ ، کاٹلنگ او بونیر کے فضلاء کرام کےلیے ۔ ان شاءاللہ آج بروز جمعہ بتاریخ 17 نومبر صبح 9 بجے ملاقاتی پروگرام ہوگا ۔ بمقام جامعہ شمس العلوم الاسلامیہ
برائے رابطہ و مزید معلومات مولانا عبدالاول صاحب
03469066500



16/11/2023

ان شاءاللہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے اساتذہ کرام کا وفد آج بٹخیلہ میں اپنے فضلاء کرام سے ملاقات کریں گے ۔ گردونواح کے فضلاء کرام بھی یہاں جمع ہوں گے ۔
مزید تفصیلات ان شاءاللہ جامعہ بنوریہ بٹ خیلہ پیج پر ملاحظہ کرسکیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بمقام تڑون شادی ھال جلالہ وانان بٹخیلہ ۔
مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے
مولانا منتظم گل صاحب
03439660960




14/11/2023

جامعہ بنوریہ عالمیہ کے وہ تمام فضلاء کرام جو سوات ، الپوری ، پورن ، شانگلہ ، خوازہ خیلہ ، بری کوٹ اور ان علاقوں کے آس پاس رہتے ہیں ، ان سب کےلیے خوشی کی خبر ہے کہ رئیس جامعہ بنوریہ عالمیہ اور بزرگ اساتذہ کرام جامعہ بنوریہ عالمیہ کا ملاقاتی دورہ خیبر پختونخوا کا اگلا پڑاؤ ہے آپ کا علاقہ مینگورہ سوات ۔ آپ کے شیوخ کرام آپ سے ملنے آپ ہی کے علاقے میں آرہے ہیں ۔ لہذا آپ دورہ حدیث کے اپنے تمام اساتذہ کرام کی زیارت کیجیے ۔ اور ان کی دیدار سے اپنی آنکھیں ٹھنڈی کیجیے ۔ یہ موقع شاید پھر کبھی ہاتھ آئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بمقام مدرسہ عمر بن عبدالعزیز ، امان کوٹ مینگورہ ۔
مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے
مولانا نعیم صاحب
03339485253




Photos from Jamia Binoria International [Official]'s post 12/11/2023

الحمد للہ رئیس جامعہ بنوریہ عالمیہ مع دورہ حدیث کے اساتذہ کرام آج صبح اسلام آباد پہنچ چکے ہیں ۔ جہاں وہ اپنے فضلاء کرام سے ملاقات کریں گے ان شاءاللہ ۔

آج کی ملاقات ، بمقام جامع مسجد مدنی G11 /3 اسلام آباد

12/11/2023

اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں رہنے والے روحانی فرزندان جامعہ بنوریہ عالمیہ متوجہ ہوں ۔ آپ کے شیوخ کرام آج آپ سے ملنے آپ کے علاقے میں آنے والے ہیں ۔ آپ دورہ حدیث کے اپنے تمام اساتذہ کرام کی زیارت کیجیے ۔ اپنی آنکھیں ٹھنڈی کیجیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جامعہ بنوریہ عالمیہ کے اساتذہ کرام انجمن فضلاء بنوریہ کے تحت پہلے روز اسلام آباد۔ راولپنڈی گردو نواح۔اٹک/حسن ابدال/ ٹیکسلا/ واہ کینٹ کے فضلاء سے ملاقاتیں کریں گے ۔
بمقام : جامع مسجد مدنی G11/3 اسلام آباد
مولانا عمران صاحب
03453489332

10/11/2023

جامعہ بنوریہ عالمیہ کے اساتذہ کرام انجمن فضلاء بنوریہ کے تحت ملاقاتی دورے میں درجہ ذیل مقامات کے آبنائے جامعہ سے ملاقاتیں کریں گے۔
فضلاء انجمن فضلاء بنوریہ کے ان مقامی ذمہ داروں سے رابط کریں:

اسلام آباد۔ راولپنڈی گردو نواح۔اٹک/حسن ابدال/ ٹیکسلا/ واہ کینٹ۔

بمقام : جامع مسجد مدنی G11/3 اسلام آباد
مولانا عمران صاحب
03453489332
۔۔۔۔۔
مانسہرہ۔ایبٹ آباد/ہری پور/حویلیاں/لورا
بمقام : مدرسہ عربیہ قاسم العلوم پانو ڈھیری مانسہرہ
مولانا مبشر ادریس صاحب
03135646077
۔۔۔۔۔۔۔
بٹگرام۔تورغر/ تھاکوٹ/الائی
بمقام : جامع مسجد سیدنا حسن رضی اللہ عنہ
و مدرسہ انوار الصحابہ بٹگرام بازار
مولانامومن شاہ صاحب

03315871125
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سوات ۔ الپوری / پورن/ شانگلہ/ خوازہ خیلہ/ بری کوٹ
بمقام :مدرسہ عمر بن عبد العزیز امان کوٹ مینگورہ
مولانا نعیم صاحب
03339485253
......
بٹ خیلہ۔ اپر دیر/لوردیر/تیمرگرہ/مالاکنڈ/چکدرہ گردو نواح
بمقام :بٹ خیلہ
مولانا منتظم گل صاحب / مفتی ارشد صاحب
03439660960
۔۔۔۔۔۔۔
صوابی : سواڑی /چنگلئی/ مردان/ٹوپی/کاٹلنگ /بونیر و گردونواح
بمقام : جامعہ شمس العلوم الاسلامیہ مولانا اسماعیل صوابی صاحب
مولانا عبد الاول صاحب
03469066500
۔۔۔۔۔۔
پشاور ۔۔جہانگیرہ/نوشہرہ/بنوں/کرک/ ڈیرہ اسماعیل خان/ ٹانک/ وزیرستان
بمقام : جامعہ امداد العلوم الاسلامیہ درویش مسجد پشاور
مفتی سبحان اللہ جان صاحب
03009561238

10/11/2023

جامعہ بنوریہ عالمیہ کے اساتذہ کرام انجمن فضلاء بنوریہ کے تحت پہلے روز اسلام آباد۔ راولپنڈی گردو نواح۔اٹک/حسن ابدال/ ٹیکسلا/ واہ کینٹ کے فضلاء سے ملاقاتیں کریں گے ۔
بمقام : جامع مسجد مدنی G11/3 اسلام آباد
مولانا عمران صاحب
03453489332
۔۔۔۔۔
دیگر مقامات کے فضلاء درج ذیل نمبرات پر اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔

مانسہرہ۔ایبٹ آباد/ہری پور/حویلیاں/لورا
بمقام : مدرسہ عربیہ قاسم العلوم پانو ڈھیری مانسہرہ
مولانا مبشر ادریس صاحب
03135646077
۔۔۔۔۔۔۔
بٹگرام۔تورغر/ تھاکوٹ/الائی
بمقام : جامع مسجد سیدنا حسن رضی اللہ عنہ
و مدرسہ انوار الصحابہ بٹگرام بازار
مولانامومن شاہ صاحب
03315871125
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات ۔ الپوری / پورن/ شانگلہ/ خوازہ خیلہ/ بری کوٹ
بمقام :مدرسہ عمر بن عبد العزیز امان کوٹ مینگورہ
مولانا نعیم صاحب
03339485253
......
بٹ خیلہ۔ اپر دیر/لوردیر/تیمرگرہ/مالاکنڈ/چکدرہ گردو نواح
بمقام :تڑون شادی ہال جلالہ وانان بٹ خیلہ
مولانا منتظم گل صاحب / مفتی ارشد صاحب
03439660960
۔۔۔۔۔۔۔
صوابی : سواڑی /چنگلئی/ مردان/ٹوپی/کاٹلنگ /بونیر و گردونواح
بمقام : جامعہ شمس العلوم الاسلامیہ مولانا اسماعیل صوابی صاحب
مولانا عبد الاول صاحب
03469066500
۔۔۔۔۔۔
پشاور ۔۔جہانگیرہ/نوشہرہ/بنوں/کرک/ ڈیرہ اسماعیل خان/ ٹانک/ وزیرستان
بمقام : جامعہ امداد العلوم الاسلامیہ درویش مسجد پشاور
مفتی سبحان اللہ جان صاحب
03009561238

05/11/2023
21/10/2023

اتحادِ اُمت اور اُس کے تقاضے
========================
امت مسلمہ میں باہمی اخوت و محبت ،اتحاد و یگانگت اوران کے مابین وحدت و اتحاد ایک ایسی ضرورت ہے جس کی طرف اسلام باربار دعوت دیتا ہے اور تاکید کرتا ہے کہ جس امت کادین ایک، دینی شعائر ایک، شریعت و قانون ایک، منزل ایک اور اللہ و رسولﷺ ایک ہو، اسے بہرحال خود بھی ایک ہونا چاہئے۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن پاک نے جہاں امت کو ایک ہوکر اللہ کی رسی کومضبوطی سے تھامنے کی تاکید کی ہے اور افتراق و انتشار سے روکا ہے، وہاں خطاب واحد کے بجائے جمع کے صیغوں سے کیا ہے۔

اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ ہر فرد جزو امت ہے ،وہ کسی صورت میں امت سے جدا نہیں ہوسکتا۔ وحدت امت کی فضیلت، اہمیت اور ضرورت کی اس سے بڑی دلیل اور کیاہوسکتی ہے کہ شریعت نے امت کو دن میں پانچ بار جمع ہوکر نماز قائم کرنے کاحکم دیا، پھر ہفتے میں ایک بار اس سے بڑے اجتماع کے لئے جمعہ کو فرض قرار دیا اور پھر نماز عید کی شکل میں سالانہ اجتماع کا اہتمام کیا اور تاکید کی کہ یہ اجتماع آبادی سے نکل کر کھلے میدان میں منعقد ہو اور مردوں کے ساتھ عورتوں کو بھی اس میں شرکت کی ترغیب دی، پھر اس سے بڑا اہتمام یہ کیاکہ فرضیت حج کے ذریعے مشرق و مغرب، جنوب شمال اور دنیا کے اطراف و اکناف میں بسنے والی امت کو ایک مرکز پر جمع ہونے، ایک ہی جیسے لباس میں جمع ہونے، ایک ہی کلمہ ادا کرنے اور ایک ہی جیسے افعال ادا کرنے کا حکم فرمایا۔ انفرادی عبادت کے مقابلے میں اجتماعی عبادت کی جو اہمیت ہے، اس میں من جملہ دوسری باتوں کے امت کے اتحاد کا نکتہ بھی شامل ہے۔

آج ہم امت مسلمہ کی زبوں حالی اور کسمپرسی پر نگاہ دوڑائیں اور اس ذلت و رسوائی کے اسباب و عوامل پر غور کریں تو بدقسمتی سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوتی ہے کہ امت اپنے اصل منہج سے دور ہو گئی ہے ‘جس کی وجہ سے رب کی رحمتیں ہم سے دور ہو گئی ہیں۔ تاریخ اسلام کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ جب تک اہل سلام فکری و نظریاتی بنیادوں پر استوار رہے، دنیاوی ترقی و عروج ان کا مقدر ٹھہرے ‘ لیکن جب اسلام کی نظریاتی اساس یعنی قرآن و حدیث سے رو گردانی کی گئی اور من چاہے افکار و نظریات پر مبنی فرقہ وارانہ سوچ کو پروان چڑھایا گیا تو وحدت امت پارہ پارہ ہوتی چلی گئی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ دین اسلام جو ایک اللہ اور ایک رسول ﷺ کے فرامین پر مبنی ایک امت کا تصور لئے ہوئے تھا ،بٹواروں کا شکار ہوتا چلا گیا اور مختلف اسلام دشمن قوتوں کی رخنہ اندازیوں کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہو گیا جو آج تک جاری ہے۔

حالانکہ دین ابتداء سے ایک تھا آج بھی ایک ہے اور قیامت تک ایک ہی رہے گا۔ جیساکہ فرمان رب العالمین ہے : بے شک، اللہ کے نزدیک پسندیدہ دین تو اسلام ہی ہے۔ اب قیامت تک یہی دین اسلام جو قرآن و حدیث پرمشتمل ہے ،اللہ کی بارگاہ میں شرف قبولیت کا حامل ہے۔ اب امت مسلمہ کو اسی اصول پر کارفرما رہنا ہے۔ دین کامل و اکمل ہے اور اس میں کسی قسم کے ردوبدل کی گنجائش نہیں ہے۔ جیسا کہ خود خالق کائنات نے تکمیل دین کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا: آج کے دن ہم نے تمہارے لئے دین کو مکمل کر دیا او رتم پر اپنی نعمت تمام کردی اور اسلام کو بطور دین تمہارے لئے پسند فرمایا ۔(سورۃ المائدہ )

گویا سرور عالم ﷺکی حیاتِ طیبہ میں دین مکمل ہو گیا اور ہدایت کی تکمیل ہوگئی اور اس دین یعنی قرآن و سنت کو اللہ نے امت مسلمہ کے لیے نعمتِ غیر مترقبہ قرار دیا یعنی اس سامان ہدایت سے قبل تم ضلالت و گمراہی میں تھے اور انتشار و افتراق کا شکار تھے کہ اسلام کی نعمت تمہارے خالق نے عطا فرمائی اور یہ ہر لحاظ سے کامل و اکمل دین تمہیں عطا فرمادیا اور اس کی پسندیدگی بھی وہیں تک ہے، جہاں تکمیل ہوئی۔ اب اگر ہم اس میں اضافہ و ترمیم کریں تو گویا وہ نعمت ابھی تمام نہیں ہوئی اور نہ ہی رسالت کا حق ادا ہوا، بلکہ خاکم بدہن ہم اس دین میں کمی بیشی کر کے اس کی تکمیل کر رہے ہیں اورآئے دن نت نئے مسائل کھڑے کر کے وحدت امت کو پارہ پارہ کر رہے ہیں۔

یاد رکھیے آج بھی اسلام اور اہل اسلام تمام کفریہ طاقتوں کا ہدف اول ہیں اور وہ ہمیں فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کر کے ایک تیر سے دو شکار چاہتے ہیں، ایک طرف تو وہ ہمیں کمزور کرنا چاہتے ہیں، تاکہ ہماری قوت ومزاحمت دم توڑ جائے اور وہ من مانی پالیسیوں کے ذریعے ہم پر براجمان رہ سکیں۔دوسری طرف اسلام کو دہشت گردی و بربریت کا لیبل لگا کر بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ آج اسلام جس تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، ماضی میں کبھی نہیں ہوا۔

اسی لئے ان کی پوری توجہ ہماری طرف ہے اور انہوں نے ہمارے اندر فرقہ وارانہ اور علاقائی تعصبات کے علاوہ دیگر فتنے بھی پیدا کرنے کی کوششیں کیں۔ضرورت ہے کہ ہم ہر طرح کے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے خالص قرآن و سنت کی بنیاد پر اتحاد و یکجہتی اختیار کریں ۔ یاد رکھیے سرورِ عالم ﷺ نے ایک کلمہ گو مسلمان کی عزت و حرمت بیت اللہ سے بھی زیادہ قرار دی ہے۔

اسلام دین فطرت اور کامل ترین ضابطۂ حیات ہے، اسلامی تعلیمات اوراس کے قوانین تمام شعبۂ حیات کا بخوبی احاطہ کرتے ہیں اور زندگی کے ہر رخ، ہر پہلو، ہر شعبے میں انفرادی و اجتماعی، قومی و بین الاقوامی ہر سطح پر کامل رہنمائی کرتے ہیں۔ دین اسلام اہل ایمان کو احترام آدمیت اور تکریم انسانیت بالخصوص جان مسلم کے تقدس کا درس دیتے ہوئے اس کی لازوال قدر و قیمت کی جانب توجہ مبذول کراتا اور یہ احساس دلاتا ہے کہ دین کے مقدس ترین رشتے کی بناء پر مسلمان ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔

رحمۃ للعالمینﷺ کا فرمان ہے:اے رب! میں (محمدﷺ) گواہی دیتا ہوں کہ تمام انسان بھائی بھائی ہیں۔(مسندابودائود)آپﷺ نے فرمایا:اللہ رب العزت اس پر رحم نہیں فرماتا جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا۔ (مسلم، ترمذی)

ہم اس رسول ﷺ کے امتی ہیں جو تمام جہانوں کے لئے رحمت ہیں۔ جن کی رحمت اور محبت اپنے اور غیروں سب کے لئے ہے۔ آپ ﷺکے لائے ہوئے نظام کا مقصدصرف اپنی فلاح اور مسلمانوں ہی کی بہبود نہیں تھا، بلکہ اس کا مقصدانسانیت کی فلاح اور ترقی تھا۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ اسوۂ نبوی ﷺکی پیروی میں دنیا و آخرت کی بہبود مضمر ہے، یہی وہ راستہ ہے،جسے اپنا کر ہم دین و دنیا میں سرخ رو ہو سکتے ہیں۔ میانہ روی ، فلاح عامہ، احترام ِ انسانیت، باہمی رواداری اور تحمل و برداشت سیرتِ طیبہ کے نمایاں پہلو ہیں۔ ہم پر لازم ہے کہ ہم سیرتِ نبویؐ کو اپناتے ہوئے اپنے مذہبی اور معاشرتی فرائض بجا لائیں اور دنیا میں امن و سلامتی اور اخوت کا پیغام عام کردیں، تا کہ یہ دنیا امن وسلامتی کا گہوارہ بن جائے۔

ساری مخلوق اللہ کا کنبہ ہے اور اللہ عزّوجل سب سے زیادہ محبت اس سے کرتا ہے جو اس کی عیال کو سب سے زیادہ محبوب رکھتا ہے۔(بیہقی)

آپﷺ نے ارشاد فرمایا: مخلوق پر رحم کرنے والوں پر رحمٰن رحم کرتا ہے،جو زمین پر رہتے ہیں ،تم ان پر رحم کرو جو آسمانوں میں رہتا ہے وہ تم پر رحم کرے گا۔ (ابو دائود، ترمذی)ارشاد نبویﷺ ہے:تم ایسا پاؤ گے ایمان والوں کو آپس میں رحم کرنے،محبت کرنے، ایک دوسرے کی تکلیف کا احساس کرنے میں جیسے ایک جسم کا کوئی حصہ بھی تکلیف میں مبتلا ہوتا ہے تو انسان اپنے سارے جسم میں تکلیف محسوس کرتا ہے۔ (بخاری، مسلم، ترمذی)

سب مومن جسدِ واحد کی طرح ہیں کہ اگر دکھتی ہے ایک آنکھ، تو دکھتا ہے سارا جسم! اور اگر دکھتا ہے سر تو دکھتا ہے تمام جسم۔ (صحیح مسلم)حضور اکرمﷺ نے تمام مسلمانوں کو ایک جسم کی مانند قرار دیا ۔مسلمانوں کی بقاء اور سربلندی باہمی اتفاق اور مفاہمتی حکمت عملی میں مضمر ہے ۔ مسلمانوں میں مفاہمت کرانا عبادت سے بھی افضل عمل بتایا گیا ہے ۔مومن، دوسرے مومن کا بھائی ہے۔

مومن، مومن کے ساتھ خیانت نہیں کرتا، ظلم نہیں کرتا، جھوٹا وعدہ نہیں کرتا، اس کی کسی جائز خواہش کو رد نہیں کرتا۔ مسلمان، مسلمان کا بھائی ہے، وہ اس پر ظلم نہیں کرتا، اس کی مدد نہیں چھوڑتا اور نہ ہی اسے حقیر جانتا ہے۔ تقویٰ اس جگہ ہے (یہ فرما کر آپﷺ نے اپنے سینہ مبارک کی جانب اشارہ کیا ،پھرتین مرتبہ پھر فرمایا) انسان کے لیے اتنی ہی برائی کافی ہے کہ وہ اپنے بھائی کو حقیر سمجھے۔ مسلمان کے لیے مسلمان کی ہر چیز حرام ہے۔ اس کا خون بھی، اس کا مال بھی اور اس کی آبرو بھی۔ (صحیح مسلم)

آپﷺ نے ارشاد فرمایا:(سچا) مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرا مسلمان سلامت رہے۔ (بخاری و مسلم) مسلمان، مسلمان کا آئینہ ہے۔ مسلمان، مسلمان کا بھائی ہے ،وہ اس سے ایسی چیز دور کرتا ہے جس میں اس کی ہلاکت ہے اور اس کی غائبانہ حفاظت کرتا ہے۔(ترمذی و ابودائود)

مومن، الفت کا محل ہے اور اس شخص میں کوئی خوبی نہیں، جو الفت نہیں کرتا اور اس سے الفت نہیں کی جاتی۔ (بیہقی) اللہ عزوجل فرماتا ہے جو میری رضا کی خاطر آپس میں محبت کرتے ہیں، ان کے لیے نور کے منبر ہوں گے۔ ’’انبیائے کرامؑ اور شہداؒ ان پر رشک کریں گے (ترمذی)

اسلامی تعلیمات کا پڑھنا باعثِ سعادت،اس کا سمجھنا باعثِ ہدایت اور اس پر عمل پیرا ہونا باعثِ نجات ہے۔ آئیے معاشرے میں اسمِ محمدﷺ سے اجالا کرکے ظلمت و جاہلیت کے اندھیروں کا صفایا کریں اور معاشرے کو گل و گلزار بنائیں، اپنا محاسبہ کریں اور اپنی نجات و شفاعت کا سامان پیدا کریں کہ آج وطن عزیز اور پوری امت مسلمہ کو امن وسلامتی اور اخوت و بھائی چارے کی اشد ضرورت ہے ۔

تحریر: مولانا نعمان نعیم صاحب ۔ رئیس جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کراچی ۔

بشکریہ جنگ اخبار


14/10/2023

"کتابیں مشکل راستوں کو آسان بنادیتی ہیں "

ابوذر قیس بن عبدالباری
طالب علم درجہ تمہیدیہ
جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کراچی



12/09/2023

Qari Ibraheem Kasi - Live From Institue of Knowledge USA

29/08/2023

قحط الرجال کے اس دور میں علماء کرام اور اہل علم کا یکے بعد دیگرے اٹھ جانا کسی عظیم سانحہ سے کم نہیں ہے ۔ گذشتہ کل ہی مدرسہ ابن عباس کراچی کے مہتمم اور عظیم علمی شخصیت مولانا و ڈاکٹر امجد صاحب رحمہ اللہ کو سپرد خاک کیا کہ ان کی رحلت کے اگلے ہی روز عالم اسلام کی عظیم علمی و روحانی شخصیت اور درگاہ عالیہ ہالیجوی شریف کے حضرت مولانا عبدالصمد ہالیجوی صاحب انتقال فرما گئے ۔

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

یہ حضرات تو اپنی آخرت سنوار کر چلے گئے ، اصل مسئلہ اور مشکل ہمارے لیے ہے کہ ہم روز بروز اپنے کسی رہبر اور رہنما سے محروم ہوتے جارے ہیں ۔ ہم اپنی منزل کی طرف گامزن ہیں پر بیچ راستے میں پھر سے کوئی ہم سے بچھڑ جاتا ہے یا شاید وہ جانے والا منزل مقصود پر پہنچ جاتا ہے لیکن ہم ان سے بچھڑ جاتے ہیں ۔ اس تگ ودو میں اگر منزل پر پہنچ بھی جاتے ہیں تو پھر میں یوں کہوں گا کہ وہ منزل ہی کیا اور کیسی منزل ہوگی جو بغیر رہنما کے ملے ۔

اللہ تعالیٰ ہم زندوں پر رحم فرمائے اور ان علماء کے جانے سے جو خلاء خالی ہوگئ ہے ، اللہ اس خلاء کو کسی طرح پھر سے پُر فرمادے لیکن بقول حسن بصری رحمہ اللّٰہ کے وہ کہا کرتے تھے "عالم کی موت سے اسلام میں ایسا شگاف پڑ جاتا ہے کہ گردش لیل ونہار بھی اسے پر نہیں کر سکتی" ۔

#ہالیجوی رحمہ اللہ

22/08/2023

جامعہ بنوریہ عالمیہ کے فاضل کا شاندار کارنامہ!




Photos from Jamia Binoria International [Official]'s post 07/08/2023

الْــحَمْــــــــدُ للہ ! جامعہ بنوریہ عالمیہ کی امتحانی نتائج میں شاندار کارکردگی ۔

مجمع العلوم الاسلامیہ کی 40 پوزیشنیں اپنے نام کی اور بنوریہ بنین اور بنات دونوں تعلیمی شعبہ جات کو الگ الگ نشان امتیاز سے نوازا گیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔
#مدارس
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

05/08/2023

تقریب ختم بخاری 2023
انسٹی آف نالج، کیلیفورنیا سے براہ راست

21/07/2023

جہالت کے طوفان کو علم سے ہی روکا جاسکتا ہے ۔

28/06/2023

جامعہ بنوریہ عالمیہ
وقت ِنماز عیدالاضحیٰ


27/06/2023

بنوریہ میڈیا براہ راست خصوصی حج نشریات

20/06/2023

رحمک اللہ تعالی!
***iNaeem

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

Islamic libraries and their management.
*دعوت دین*بنوریہ میڈیا کا ایک بہترین سلسلہ "فکری مذاکرہ" سے ایک شاٹ کلپس ۔بشکریہ بنوریہ میڈیا#binorialibrary
#jamiabinoriaalumni #binorialibrary
"کتابیں مشکل راستوں کو آسان بنادیتی ہیں "ابوذر قیس بن عبدالباری طالب علم درجہ تمہیدیہ جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کراچی#bin...
#binorialibrary #librarylove#jamiabinoria
#binorialibrary #reelsfb #librarylove
Qari Ibraheem Kasi - Live From Institue of Knowledge USA
#binorialibrary#jamiabinoria #reelsviral
#binorialibrary#reelsfb #reelsviral
#binorialibrary#reelsviral
#binorialibrary
#binorialibrary

Location

Telephone

Address

SITE, Industrial Area
Karachi
75700

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00
Other Colleges & Universities in Karachi (show all)
Indus Valley School of Art and Architecture Indus Valley School of Art and Architecture
ST-33, Block-2, Scheme-5, Clifton
Karachi, 75600

We're one of the leading institutions for art, architecture and design education in Pakistan.

Ilma University Ilma University
Korangi Crossing Creek Road
Karachi, 75190

ILMA University is one of the leading university of Pakistan providing quality education and researc

NED University OF Engineering and Tech. Karachi NED University OF Engineering and Tech. Karachi
NED University Of Engineering & Technology
Karachi, 75270

This page is for All NEDUET Students, who want to make this nation proud

Urdu University Chemistry Club Urdu University Chemistry Club
Federal Urdu University Of Arts, Sciences And Technology, Gulshan-e-Iqal
Karachi, 75300

A platform that gives each university student a chance to explore his hidden talent, show his abilities and enhance his skills.

MAJU MAJU
22-E Block-6 P. E. C. H. S
Karachi, 75400

DACB / DSBE DACB / DSBE
3RD Street, Off KHAYABAN-E-SEHAR, PHASE VI, DHA
Karachi, 75500

DACB / DSBE [Defence Authority College of Business]

M.B.B.S 20th Batch Baqai medical University M.B.B.S 20th Batch Baqai medical University
Baqai Medical University
Karachi

Official Baqaians page for M.B.B.S 20th batch baqai medical university Karachi

Textile Institute of Pakistan - TIP Textile Institute of Pakistan - TIP
ADMISSION & MARKETING OFFICE 203, Aamir Trade Centre Plot No. 233/1-A, Block 2, PECHS, Shara-e-Quaideen
Karachi, 0000

TIP is a top ranked degree awarding institution, recognized by the HEC and chartered by Government of

Pak-Swiss Training Centre Pak-Swiss Training Centre
PCSIR Labratories Complex, Off University Road
Karachi, 74600

Pak Swiss Training Centre (PsTc Karachi), is the top technical training centre of Pakistan, this page is developed for Alumni of PsTc for networking and mentoring.

UBIT UBIT
UBIT, University Of Karachi, Sindh, Pakistan
Karachi, 74400

The Umaer Basha Foundation and UoK upgraded the existed Department of Computer Science in UBIT. Conf

Aga Khan University Examination Board (AKU-EB) Aga Khan University Examination Board (AKU-EB)
Block C, IED-PDC, 1-5/B-VII, Federal 'B' Area
Karachi, 75950

AKU-EB is Pakistan’s first private university led trans-provincial board (awarding body) in Pakistan for Secondary and Higher Secondary School Certifications (SSC & HSSC). The board also offers an innovative Middle School Programme (MSP).

B.TECH (NED UNIIVERSITY OF ENGG. & TECH. KARACHI) B.TECH (NED UNIIVERSITY OF ENGG. & TECH. KARACHI)
Karachi, 75270

EVERTHING IS POSSIBLE