*🍂بسم اللہِ الرحمٰن الرحيم*
*🍂سُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ فِي السَّمَاءِ وَسُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ فِي الأَرْضِ وَسُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا بَيْنَ ذٰلِكَ وَسُبْحَانَ اللّٰهِ عَدَدَ مَا هُوَ خَالِقٌ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ مِثْلُ ذٰلِكَ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ مِثْلُ ذٰلِكَ وَلا إِلٰهَ إِلا اللّٰهُ مِثْلُ ذٰلِكَ وَلا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللّٰهِ*
*🍂اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓی إِبرَاهِيمَ وَعَلٓى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ*
*🍂اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى آلِ مُحَمَّدٍكَمَا بَارَكتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد*
*🕋🤲رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ وَاجْعَلْ لِي لِسَانَ صِدْقٍ فِي الآخِرِينَ وَاجْعَلْنِي مِنْ وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ وَلا تُخْزِنِي يَوْمَ يُبْعَثُونَ*
*🤲اے میرے رب! مجھے قوت فیصلہ عطا فرما اور مجھے نیک لوگوں میں ملا دے اور میرا ذکر خیر پچھلے لوگوں میں بھی باقی رکھ مجھے نعمتوں والی جنّت کے وارثوں میں سے بنا دے اور جس دن کے لوگ دوبارہ اُٹھَائے جائیں مجھے رسوا نہ کر*
*🤲 یارب ھمارے دل تُو اپنے ذکر کے نور سے منور کردے*
*🤲 یااَرحَمَ الرَّاحِمِین*
موت برحق ہے آج اللہ تو نے کسی کو بلایا
کل ھماری باری !!
اور یہ بھی نہیں علم کہ کتنے دن ، کتنے لمحے باقی ہیں !!
اللہ ھمیں حسن خاتمہ نصیب کرنا
موت ھماری قابل رشک بنادینا
اس حال میں کہ اللہ ھم تجھ سے راضی
اور
تُو ھم سے راضی!
*🤲 یااَرحَمَ الرَّاحِمِین*
ھمیں شرمندگی سے بچالے کہ جس دن حساب قائم ہونے لگے ھماری دعائیں قبول فرما
ھمیں اور ھمارے والدین کو اور دیگر مومنوں کو اپنی رحمت سے معاف کر دے ، ھماری دنیا اور آخرت کی منازل آسان کردینا
بُری موت سے بچانا
*🤲 یااَرحَمَ الرَّاحِمِین*
ھماری زندگی بامقصد بنادے اور مقصد تیری رضا اور تیری خوشنودی کا حصول ہو
*🤲 یااَرحَمَ الرَّاحِمِین*
اے دلوں کو پھیرنے والے! ھمارے دلوں کو اپنے دین پر ثابت رکھ
اے دلوں کو پھیرنے والے! ھمارے دلوں کو اپنی اطاعت پر پھیر دے
اور مرتے دم تک استقامت عطا کر
اللہ ھمیں ایسی نیکیاں سُجھادے کہ اسکے ثمرات ھمیں دنیا میں بھی ملیں اور ھمیشہ کی رہنے والی زندگی تُو اپنی خصوصی رحمت سے پُر بہار بنادینا
ایسی بہار کہ جسے کبھی بھی خزاں نہ ہو
*🤲 یااَرحَمَ الرَّاحِمِین*
ھمیں موت اس حال میں آئے کہ تُو ھم سے راضی ہو اور ھمیں بخشش و مغفرت کا پروانہ جاری ہوچکا ہو
*یارب تیرے فضل وکرم اور احسانات سے*
*🤲اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلمُؤمِنِينَ وَالمُؤمِنَات وَالمُسلِمِينَ وَالمُسلِمَات اَلأَحيَاءِ مِنهُم وَالأَموَات رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ العَلِيم وَتُب عَلَينَا إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيم اَللّٰهُمَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ وَاَلحِقنَابِالصَّالِحِين*
*آمین یَا رَبَّ العَالَمِین*
*🍂اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓی إِبرَاهِيمَ وَعَلٓى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ*
*🍂اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى آلِ مُحَمَّدٍكَمَا بَارَكتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى آلِ إِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد* ____
___🍂
*السلام عليكم ورحمة اللّٰه وبركاته*____
*🖊️نصیحت*
محبت ٫ نفرت ، خلوص ٫ چاہت , دوستی سب کچھ اللہ کی خاطر ہو تو بس !!
*اسی میں دنیا اور آخرت کی کامیابی کا راز پنہاں ہے اچھی طرح ذہن نشین کرلیجیے !!!.....*
Quranic Learning Hub
Assalam o Alekum!! I am providing my best online teaching services to the students of all age groups all over the world..
Also providing some Islamic courses including duas, kalimah,prayer method along with quran classes.
18/09/2024
*Ⓣ𝒊𝒍𝒂𝒘𝒂𝒕 𝑹𝒆𝒎𝒊𝒏𝒅𝒆𝒓*
✍🏻 *دن کے آغاز۔۔۔۔۔پر مصروفیت جتنی بھی ہو۔۔۔لیکن یاد رکھیں۔۔ہدایت، رحمت ،برکت اور شفا قرآن مجید کے ساتھ مُنسلک ہے،لہذا ہر صورت فجر کا قرآن اپنی روٹین میں لازمی شامل رکھیں۔۔۔چاہے چند آیات ہی پڑھیں*
✍🏻 *سیدنا ابو ہریرہ کہا کرتے تھے۔۔۔ کہ یقینا قرآن نہ پڑھنے کی وجہ سے گھر اپنے رہنے والوں کے لئے تنگ ہو جاتا ہے فرشتے اس گھر کو چھوڑ دیتے ہیں شیاطین اس میں بسیرا کر لیتے ہیں، اور اسکی خیر وبرکت کم ہو جاتی ہے*
📔 *سنن الدارمی 3309*
▫️ *اللہ کے خاص چُنے ہوئے بندے* *اپنی زندگی اور اپنے دن کا بہترین وقت*
▫️ `"اللہ کے کلام"` *کے لیے مختص رکھتے ہیں*
*ان شاء اللہ تعالیٰ*
🪷|| *پُرسکون زندگی کا راز*||🪷
09/09/2024
"ایک اہم دعا کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں"'
سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دعا کیا کرتے تھے:
(اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دِينِي الَّذِي هُوَ عِصْمَةُ أَمْرِي وَأَصْلِحْ لِي دُنْيَايَ الَّتِي فِيهَا مَعَاشِي وَأَصْلِحْ لِي آخِرَتِي الَّتِي فِيهَا مَعَادِي وَاجْعَلِ الْحَيَاةَ زِيَادَةً لِي فِي كُلِّ خَيْرٍ وَاجْعَلِ الْمَوْتَ رَاحَةً لِي مِنْ كُلِّ شَرٍّ)
*”اے اللہ! میرے دین کی اصلاح فرما جو کہ میرے تمام معاملات کا محافظ ہے، میری دنیا کی اصلاح فرما جس میں میری معاش ہے، میری آخرت کی اصلاح فرما جہاں مجھے لوٹ کر جانا ہے، زندگی کو ہر قسم کی خیر و بھلائی میں اضافہ کا باعث بنا اور موت کو ہر قسم کے شر سے راحت کا باعث بنا۔ “*
[ صحيح مسلم (4/ 2087)]
🔖 شرح الحدیث:
1️⃣ دین ہر فتنے اور آزمائش سے بچاؤ کے لیے ڈھال ہے۔ اسی لیے دعا کی کہ اے اللہ! میرے دین کی اصلاح فرما۔ 🤲🏻
📍 دین ایک جامع لفظ ہے جو انسان کی پوری زندگی، عبادات ،معاملات میں اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری پر مشتمل ہے۔ عبادات ہوں یا معاملات مجھے ان میں لغزش اور غلطی سے بچا کیونکہ جس کے دین میں خرابیاں پیدا ہو جائیں تو اس کی دنیا بھی تباہ اور آخرت میں بھی ناکامی اور نامرادی مقدر ٹہرے گی۔
📍دین کی اصلاح عقائد واعمال کی اصلاح پر موقوف اور منحصر ہے۔ جس کا عقیدہ درست، عمل سنت کے مطابق اور ریاکاری سے خالی ہو اس کا دین درست ہے۔ جس کے عقیدے میں شرک ہو، اسکے اعمال باطل اور کالعدم قرارپائیں گئے۔
🍁 ارشاد باری تعالی ہے کہ
لَئِنْ أَشْرَكْتَ لَيَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ
اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اگر آپ بھی شرک کریں گے تواللہ تعالی آپ کے اعمال ضائع کردیگا۔
(الزمر:۶۵)
📍عمل میں سنت کی جگہ بدعت در آئے تو عمل غیر مقبول ہے۔
🍁 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
▫️ جس نے ہمارے دین میں ایسا کام ایجاد کیا جس پر ہمارا حکم نہیں وہ عمل باطل ہے۔
(بخاری:۲۶۹۷)
▫️ ہربدعت گمراہی ہے۔
(سنن ابن ماجہ:۴۲،صحیح)
▫️ بدعتی قیامت کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ سے حوض کوثر کے جام سے محروم رہے گا۔
(بخاری:۴۶۲۵)
▫️ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا، اگر تقدیر کے منکر احد پہاڑ کے برابر بھی سونا خرچ کرلیں تو بھی ان کا عمل قابل قبول نہیں۔
(صحیح مسلم:۸)
📍اگر اخلاص کی جگہ ریا کاری ہو تو اس کا دین صلاحیت (اصلاح) سے خالی ہے۔ بلکہ ریاکاری سے وہی عمل وبالِ جان بن جاتا ہے جیسا کہ صحیح بخاری کی معروف حدیث جس میں سب سے پہلے تین لوگوں سے جھنم کی آگ بھڑکائی جائی گی، عالم، سخی، اور شھید ان کا قصور کیا تھا ان کے پاس اخلاص نہیں تھا اور عمل میں ریا تھی جس کی وجہ سے جھنم کا ایندھن بن گئے۔
(صحیح مسلم؛۱۵۲)
🍁 سفیان ثوری(١٦١) فرماتے ہیں :
```«لَا يَسْتَقِيمُ قَوْلٌ إِلَّا بِعَمَلٍ , وَلَا يَسْتَقِيمٌ قَوْلٌ وَعَمَلٌ إِلَّا بِنِيَّةٍ , وَلَا يَسْتَقِيمُ قَوْلٌ وَعَمَلٌ وَنِيَّةٌ إِلَّا بِمُوَافَقَةٍ لِلسُّنَّةِ»```
فقہاء کہتے تھے:کوئی بھی قول بغیر عمل کے درست نہیں ،کوئی قول و عمل بغیر نیت کے درست نہیں اور قول ،عمل اور نیت بغیر سنت کی موافقت کے معتبر اور درست نہیں۔
( الإبانة الكبرى لابن بطة (2/ 807،سندہ حسن)
👈🏻 اس حدیث کی مزید توضیح کے لیے ملاحظہ ہوں:((شرح ریاض الصالحین؛ازمحمد بن صالح العثیمین،جلد،۶،ص:۲۶)
📌 لہذا پنے عقائد کی اصلاح کیجیے ۔عبادات میں اخلاص پیدا کیجیے اور عمل کو سنت سے مزین اور آراستہ کیجیے۔ بری صحبت اور دوستی سے اجتناب کیجیے اور رزق حلال کی کوشش کرتے ہویے حرام سے کنارہ کشی کیجیے۔ اسی میں دین اور دنیا کی بھلائی ہے۔
2️⃣ میری دنیا بہتر فرما جو کہ میری گزران ہے۔میرے مالی حالات, تجارت اور کاروبار میں نفع عطا فرما اور ہر طرح کے خسارے اور گھاٹے سے بچا میرے رزق میں برکت عطا فرما تاکہ میں حقوق اللہ اور حقوق العباد بخوبی سرانجام دے سکوں اور ہرطرح کے حرام لقمے سے محفوظ فرما۔
3️⃣ میری آخرت کی اصلاح فرما جس کی طرف میرا لوٹنا ہے۔مومن کے نزیک مقصود ومطلوب آخرت ہے جو کہ اس کا انجام ہے۔ دنیا دار الامتحان ہے جبکہ آخرت اس کا بدلہ ہے۔ اے مولی! مجھ سے کوئی ایسا کام سرزد نہ ہو جس سے میری آخرت متاثر ہو
اس پہلے جو الفاظ ہیں اسی سے متعلق ہیں کہ دین بہتر تو دنیا بھی بہتر اور آخرت بھی بہتر ، دنیا میں خسارا آنے سے انسان بھٹک سکتا ہے جس کی وجہ سے آخرت متاثر ہوسکتی ہے اس لیے فرمایا کہ میری آخرت بھی بہتر فرما۔ایسے اعمال کی توفیق دے جس سے آخرت سدھر جائے اورقرب الہی میسر آجائے۔
4️⃣ زندگی کو خیر میں اضافہ کا سبب بنا۔ ہر دن خیر میں اضافے اور بڑھوتی ہو۔مجھے توفیق دے کہ میرا وجود قوم وملت کے لیے نفع بخش ہو۔ میری زندگی خیر کی آماجگاہ بن جائے، میرے وجود سے خیر جاری ہو۔ لوگ مجھ سے سیراب ہوں میں لوگوں کے لیے نفع بخش بن جاؤں۔ ہر دن امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے فریضہ کو سر انجام دینے اورخیر کے جمیع کاموں میں بڑھادے۔
5️⃣ موت کو راحت کا سبب بنا۔مومن کے لیے اس جہان میں ڈھیروں آزمائشیں ہوتیں ہیں جن سے وہ کبیدہ خاطر رہتا ہے تو اس کو اپنے رب سے بہترین خاتمے کا سوال کرنا چاہیے۔بسا اوقات انسان طویل عمر گزارتے ہوئےفتنوں کا شکار ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ایمان اور عقیدے سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔
موت کے سوال سے منع کیا گیا ہے لیکن یہاں مراد جب بھی مجھے موت دے اس موت کو میرے لیے باعث رحمت بنا اور موت کی آسانیاں عطا فرما۔یعنی کہ موت سے پہلے اور بعد کے شر اور آزمائشوں سے بچا اورجھنم کے عذاب سے بچا کر جنت میں داخلہ عطا فرمااسی میں میری کامیابی ہے۔
کتبہ: عبدالرحمٰن السدیس
*🌴درسِ حدیث🌴*
عَنْ ثَوْبَانَ،رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ،قَالَ
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
وَإِنَّهُ سَيَكُونُ فِي أُمَّتِي ثَلَاثُونَ كَذَّابُونَ
كُلُّهُمْ يَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ، وَأَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ
لَا نَبِيَّ بَعْدِي ،
*نبی کریم ﷺ کا فرمان*
میری امت میں عنقریب تیس جھوٹے
( دعویدار ) نکلیں گے، ان میں سے
ہر ایک یہ دعویٰ کرے گا کہ وہ نبی ہے،
حالانکہ میں خاتم النبین ہوں میرے بعد
کوئی ( دوسرا ) نبی نہیں ہو گا“۔
*عنوان*
*یومِ تحفّظِ ختمِ نبوت* کے حوالے سے چند
گزارشات قادیانی خود کو احمدی مسلمان
کہلاتے ہیں ان کے فریب سے بچیں
حوالہ:جامع ترمذی.
حدیث نمبر:2219
🌙2 ربیع الاول 1446ھجری
بمطابق 7 ستمبر 2024 بروز ہفتہ
آواز:محمد احسن عالم
*🍒بسم اللّٰه الرحمٰن الرحيم*
*🍒سُبْحَانَ اللہ وَبِحَمْدِهٖ عَدَدَ خَلْقِهٖ وَرِضَا نَفْسِهٖ وَزِنَةَ عَرْشِهٖ وَمِدَادَ كَلِمَاتِهِ*
*🍒اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ*
*🍒اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَکتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ اِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد*
*🕋🤲 باَلْحَمْدُ للہِ الَّذِیْ بِنِعْمَتِهِ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ
وَ بِتَوْفِیْقِهِ تَتًحَقَّقُ الْمَقَاصِدُ وَالْغَایَات
اَحْمَدُہُ سُبْحَانَهُ فِی الاُولیَ وَالآخِرَةِ
فَلَهُ الْحَمْدُ الْمَوْفُوْر وَاِلَیْهِ الْمَرْجِعُ وَالنُّشُوْر
🤲تمام قسم کی حمد اللہ کے لیے ہے جس کی نعمت کے ساتھ نیک کام تکمیل پاتے ہیں،
اس کی توفیق کے ساتھ اغراض و مقاصد پورے ہوتے ہیں اور وجود میں آتے ہیں،
میں اللہ کی حمد کرتی ہوں، وہ پاک ہے، اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی،
اسی کی حمد ہے بہت زیادہ اور اسی کی طرف لوٹنا اور قبروں سے نکل کر اسی کے پاس جانا ہے
*🤲یا رب*
ھم سے خیر کے کاموں کے مواقع ضائع نہ ہوں
بھرپور عنایت کر
اور ھمیں عمل میں سرفہرست رکھ
کہ یہ تیری مدد کے بغیر ممکن نہیں
*🤲سُبحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْسِ*
بخش دے ہمیں اور مومن مردوں اور مومن عورتوں کو، مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو اور ان کے دلوں کے درمیان اُلفت ڈال دے اور ان کے آپس کے معاملات کی اصلاح فرما اور ان کی اپنے دشمن اور ان کے دشمن کے مقابلے میں مدد فرما، اے اللہ! اہلِ کتاب کے کافروں پر لعنت فرما، وہ جو تیرے راستے سے روکتے ہیں اور تیرے رسولوں کو جھٹلاتے ہیں اور تیرے دوستوں سے لڑتے ہیں۔ اے اللہ! ان کی باتوں کے درمیان اختلاف ڈال دے اور ان کے قدم ڈگمگا دے اور ان پر اپنا عذاب نازل کر، وہ جسے تو مجرموں سے نہیں لوٹاتا۔ اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بڑا رحم والا ہے، اے اللہ! بے شک ہم تجھ سے مدد طلب کرتے اور بخشش مانگتے ہیں اور تیری تعریف کرتے ہیں اور ہم تیری ناشکری نہیں کرتے اور ہم علیحدہ ہوتے اور جو تیری نافرمانی کرے اسے ترک کرتے ہیں۔ اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بڑے رحم والا ہے،
*🤲یاَرَبُّ الْمَلَآئِکَۃِ وَالرُّوْحِ*
ہم تیری ہی عبادت کرتے اور تیرے ہی لیے نماز پڑھتے اور سجدہ کرتے ہیں اور تیری ہی طرف کوشش اور جلدی کرتے ہیں اور ہم تیرے سخت عذاب سے ڈرتے ہیں اور تیری رحمت کی امید رکھتے ہیں، یقیناً تیرا عذاب کافروں کو ملنے دالا ہے۔‘‘
*🤲یااَرحَمُ الرَّاحِمِین*
ھم تیرے رحم و کرم کے بغیر جی ہی نہیں سکتے
اور ھم قبر میں اور آخرت میں بھی تیرے فضل و کرم کے محتاج ہوں گے
اللہ ھم پر تُو اپنا فضل و کرم متواتر رکھ
دنیا کی زندگی سے لیکر انجام بخیر ہونے تک !
*🤲 یااللہ رب ذوالجلال والاکرام*
ھم تجھ سے خوش گمان ہیں کہ تُو ھمیں جنت الفردوس کے اعلی مقام عطا کرے گا گو کہ ھمارے اعمال کچھ بھی نہیں !
مگر
*اے ھمارے پیارے رب*
تیرا ہی ارشاد ہے کہ میں اپنے بندوں کے گمان کے نزدیک ہوں
اور یہ کہ تیری بات سے زیادہ سچا اور کوئی ہو ہی نہیں سکتا
*🤲اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلمُؤمِنِينَ وَالمُؤمِنَات وَالمُسلِمِينَ وَالمُسلِمَات اَلاَحيَاءِ مِنهُم وَالاَموَات رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ العَلِيم وَتُب عَلَينَا إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيم اَللّٰهُمَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ وَاَلحِقنَا بِالصَّالِحِين*
*🍒آمیـــــــــن یَا رَبَّ العَالَمِین*
*🍒اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ*
*🍒اَللّٰهُمَّ بَارِك عَلٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَکتَ عَلٓى اِبرَاهِيمَ وَعَلٓى اٰلِ اِبرَاهِيمَ اِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد*
__🍒
*السلام عليكم ورحمة اللّٰه وبركاته*
🍒___
*💫نصیحت*
کسی بھی مشکل آنے پر حوصلہ نہ ہاریں
اللہ پر بھروسہ رکھیں
اس یقین کے ساتھ کہ اللہ نے آپ کے لیے اس میں ہی خیر پوشیدہ رکھی ہے
*جان لیجیے !!…..*
ﺍﻟﺴَّـﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴـﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ ❤️🌹
اگر کبھی تم تھک جاؤ تو کبھی مایوس نہ ہونا
خدا سے گفتگو کرنا
یا اللّٰــہ تیــری آزمائشیـں بہت سخت ہیـں اور ہمارا وجـود بہت کمــزور ھـے۔
تو ہم پر رحـم فــرما جــو بـوجھ ہمارا وجـود اٹھـانے کـے قــابل نہیـں وہ ہم پـر نہ ڈال ہم سـے نـرمی برت، تو اپنـے جــاہ و جـلال اور شـان کـے مطابـق ہم پر اپنـا کرم فـرما۔
اے اللّٰه ہم تیـرے بنــدے اور غـلام ہـیں تجھ سـے ہی مانگتے ہیں تـو ہی مـنہ پھیـر لـے گا تــو ہم کہـاں جـائیں گے۔ تیــرے کـرم کے بغیر ہماری اوقـات ہی کیـا ھـے۔ ہم سـے مـنہ نــہ مـوڑ بس ہم سـے راضـی ہـو جـا۔
اپنـے پیـارے محبوب ﷺ کـے واسطـے ہمارے حـال پر رحم فـرما ہمــارے لیئـے آسانیـاں پیــدا کر دے
جیسے تـو ہم سـے راضـی ہـو ہمارے دل کـو بھی اپنـی رضــا کی طرف پھیـر دے۔
آمیـــن یا رب العالمیـــن 🤲❤️🌹🌅🌻💐
`صحابہ کرام نیکیاں کرکے بھی روتے تھے`🥹
`اور آج کا انسان پہاڑوں جتنا گناہ کر کے بھی شرمندہ نہیں ہوتا`😔😟
آپ اپنی روازنہ کی روٹین میں شامل کرلیں یہ تین دعائیں روازنہ مانگا کریں ۔
*_اللّٰهُمَّ إنِّي أَسأَلُكَ حُسْنٌ الخَاتمه۔۔۔*
_اے اللّٰــــــہ میرا انجام اچھا کرنا۔۔۔۔
*_اَللَّھُمّ اِنّی أسئلُکَ توبَةً نَّصُوْحَا قَبْلَ الْمَوت۔۔۔۔*
_اے اللّٰــــــہ موت سے پہلے پہلے مجھے سچی توبہ نصیب فرما۔۔۔۔
*_اللّٰهُم يا مُقَلِّبَ القُلُوبِ ثَبِّت قَلبِي عَلٰى دِينِك۔۔۔۔۔*
_اے اللّٰه اے دلوں کو پھیرنے والے میرے دل کو دین پہ ثابت قدم رکھ۔۔۔۔_
*آمــــین*♥️💫
"الفاظ" 🕊
"الفاظ" کی اپنی ہی ایک دنیا ہوتی ہے، ہر "لفظ" اپنی ذمہ داری نبھاتا ہے،
کچھ لفظ "حکومت" کرتے ہیں،💎
کچھ "غلامی"
کچھ لفظ "حفاظت" کرتے ہیں،
اور کچھ "وار"
ہر لفظ کا اپنا ایک مکمّل وجود ہوتا ہے، جب سے میں نے لفظوں کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ سمجھنا شروع کیا،
تو سمجھ آیا،
لفظ صرف معنی نہیں رکھتے،
یہ تو دانت رکھتے ہیں ، جو کاٹ لیتے ہیں،
یہ ہاتھ رکھتے ہیں،
جو "گریبان" کو پھاڑ دیتے ہیں،
یہ پاؤں رکھتے ہیں،
جو"ٹھوکر" لگا دیتے ہیں،
اور ان لفظوں کے ہاتھوں میں "لہجہ" کا اسلحہ تھما دیا جائے،
تو یہ وجود کو "چھلنی" کرنے پر بھی قدرت رکھتے ہیں،
اپنے لفظوں کے بارے میں "محتاط" ہو جا ئیں
انہیں ادا کرنے سے پہلے سوچ لو کہ یہ کسی کے "وجود' کو سمیٹیں گے،
یا کرچی کرچی بکھیر دیں گے،
کیونکہ،
یہ تمہاری "ادائیگی" کے غلام ہیں، اور تم ان کے بادشاہ ،
اور "بادشاہ" اپنی رعایا کا ذمہ دار ہوتا ہے، اور اپنے سے "بڑے بادشاہ" کو جواب دہ بھی🌠
"بچوں کو قرآن کی تعلیم دلائیں اور ان کی زندگی کو روشن کریں۔
ہمارے قرآن لرننگ ہب میں، ہم بچوں کو قرآن کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی اقدار اور اسلامی تعلیمات سکھاتے ہیں۔
ہمارے ماہر اساتذہ آپ کے بچوں کو قرآن کی تعلیم دیتے ہیں اور ان کی دینی تربیت کا خیال رکھتے ہیں۔
آپ کے بچوں کو قرآن کی تعلیم دلانے کے لیے ہمارے ساتھ رجسٹر کریں اور ان کی زندگی کو روشن کریں۔
ہم آپ کے بچوں کو قرآن کی تعلیم کے ذریعے ایک بہتر مستقبل کی طرف لے جاتے ہیں۔"
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Karachi
05444