29/09/2026
عبادت میں سستی کی وجہ کیا ہے ؟
ہر کام میں چستی ہے بھاگ دوڑ ہے مگر عبادت میں سستی کیوں ؟
ہم کھانے پینے ، پہننے اوڑھنے، سیر کرنے،کہیں آنے جانے حتی کہ موبائل سکرولنگ میں بھی سستی نہیں کرتے
یہ سب کام دل لگا کے کر رہے ہوتے ہیں جیسے ہمیں بڑی ہی فرصت ہے
پھر کیا وجہ ہے کہ انسان سے عبادت میں سستی ہو رہی ہے
انسان کا دل اور اس کی روح غافل ہو چکی ہے
جب نماز پڑھنے کو دل نہ کرے قرآن کی تلاوت بوجھ لگنے لگے تو سمجھ لیں ہم غافل ہو چکے ہیں رب ہم سے ناراض ہے
ہم نماز کا وقت نکلتے دیکھتے رہتے ہیں جب دیکھتے ہیں پانچ دس منٹ رہ گئے نماز کا وقت ختم ہونے میں تو بھاگے بھاگے وضو کیا سجدے کے نام پہ ٹکریں ماریں اور فرض ادا کر دیا
مسلم شریف کی حدیث میں ہے کہ
یہ مومن کی نماز نہیں منافق کی نماز ہے
رب کو راضی کریں اپنے اندر کو ٹٹولیں کہاں کیا غلطیاں ہوئیں کہ ہمیں نماز اور قرأن سے غافل کر دیا گیا
صرف ایک بار دل سے اپنی غلطی پہ نادم ہو کر دیکھیں وہ آپکو تھام لے گا بخشش کے دروازے کھول دے گا
دلوں پہ لگی مہر ہٹا دے گا
نماز میں دل لگنے لگے گا قرآن کی تلاوت میں سکون ملنے لگے گا ان شاء اللہ
نماز فرض ہے دل نہ بھی کرے تب بھی فرض ادا کرنا ہے ٹائم سے فرض ادا کیا کریں آئستہ آئستہ دل لگنے لگے گا
اللہ تعالیٰ ہم سب کو پانچ وقت کا نمازی بنادے اور عبادت گزار بندوں میں شامل کر لے آمین🤲