30/09/2025
Important Notice for supply Exam - 2025
نمبر: بی آئی ای/پی آر/188/ 2025 تاریخ: 30 ستمبر 2025 ء
پریس ریلیز
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، آرٹس ریگولر، کامرس ریگولر اور ہوم اکنامکس کے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2025ء میں شرکت کے اہل اور خواہشمند امیدواروں کیلئے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ ایسے تمام امیدوار اپنے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے بروز بدھ یکم اکتوبر 2025ء سے 15 اکتوبر 2025ء تک انٹربورڈ کراچی کے آفیشل آن لائن ویب پورٹل https://portal.biek.edu.pk کے ذریعے جمع کرواسکتے ہیں جبکہ مقررہ امتحانی فیس بھی اسی آن لائن پورٹل پر "Kuick Pay" کے ذریعے ادا کی جاسکے گی۔ وہ طلباء جو ناگزیر وجوہات کی بناء پر درج بالا تاریخوں میں اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کرواسکیں وہ 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز جمعرات 16اکتوبر سے بروز بدھ 22اکتوبر 2025ء تک جبکہ 1000روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز جمعرات 23اکتوبر سے بروزبدھ 29اکتوبر 2025ء تک آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنے امتحانی فارم اور فیس جمع کرواسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں درجہ بالا تمام گروپس کی مارکس شیٹس متعلقہ کالجوں کو بھیج دی گئی ہیں۔ تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں سے درخواست ہے کہ وہ امتحانی فارم آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کروانے سے متعلق طلبہ کی رہنمائی کریں۔ اب کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے کسی نمائندے کے ذریعے امتحانی فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔
Intermediate students of Karachi to apply for Pakka Certificate, Verification, Duplicate Testimonials, Marksheets, and other documents.