Raah-e-islam learning site

Raah-e-islam learning site Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Raah-e-islam learning site, Education, Karachi.

31/05/2024

پوچھا:"لاہور میں گرمی کا کیا حال ہے؟"
بولیں:" ٹھنڈے کمرے ہیں، ٹھنڈی گاڑیاں ۔۔
گرمی کا پتہ کس کو چلتا ہے؟ البتہ میں بغیر اے سی والے کمرے میں رہتی ہوں ۔۔واقعی گرمی کھال میں اترنے والی ہے اس وقت"۔
یہ خاتون ہمارے قریبی شناساؤں میں سے ہیں۔۔۔
اللہ نے عمر میں برکت دی ہے۔۔۔۔۔۔80 ,85 کے پیٹے میں ہیں۔۔
میں نے کہا:"یوں نہ کیجئے! آپ بھی اے سی کمرے میں رہا کریں۔طبیعت خراب ہو جائے گی تو اپ کے اہل خانہ کو پریشانی اٹھانا پڑے گی"۔
بولیں:"اے سی کی ٹھنڈک میری ہڈیوں میں گھستی ہے"۔

میں سوچنے لگی کہ۔۔۔۔ گھر میں اولادوں کے کمروں میں بھی تو اے سی چلتے ہیں مگر یہ ٹھنڈک صرف والدین ہی کی ہڈیوں میں کیوں گھستی ہے؟
شاید یہ اللہ اور بندے کے درمیان کوئی راز ہے ۔۔
حقیقتًا یہ ائیر کنڈیشن کی ٹھنڈک ہے یا بجلی کے بل کا خوف جو اعصاب شل کیے دیتا ہے۔۔۔۔۔۔
بہرحال۔۔۔ میں نے پھر اصرار کیا کہ" وعدہ کریں اس سخت موسم میں اب آپ اے سی والے کمرے میں رہیں گی۔"
عاجزی سے بولیں :"بیٹے! مجھے جواب دہی کا بہت خوف رہتا ہے۔ جتنی نعمتیں ہوں گی اتنا حساب دینا پڑے گا۔۔۔ میری ماں تو چکّی میں گندم پیسا کرتی تھی, جب مجھے بن محنت آٹا میسر آیا تو ایک وقت میرا دل دہل گیا کہ کہیں ایسا نہ ہو مجھے زیادہ حساب دینا پڑے؟ میری ماں گھر کے دس افراد کے کپڑے ڈنڈوں سے کوٹ کر دھوتی تھی۔جب میں نے پہلی بار واشنگ مشین میں کپڑے دھوئے تو میرے آنسو مشین کے پانی میں شامل ہوگئے کہ۔۔۔۔ اللہ اپنی نعمتوں کا حساب لے گا۔۔"

میں سوچنے لگی کہ یہ "حساب کتاب" کا خوف بھی شاید ہماری پچھلی نسل کے ساتھ ہی رخصت ہو گیا۔۔
ابّاجی مرحوم حساب کتاب کے خوف سے اتنا ڈرتے تھے کہ کبھی چھت کا پنکھا بند کرکے ہاتھ سے پنکھا جھلنے لگتے کہ 'ہم دنیا کے بندے بنا کر نہیں بھیجے گئے۔۔۔تن آسانی بندے کو رب سے دور کرتی ہے۔"
وہ کچھ لوگ تھے جو گزر گیے۔۔
وہ ہمیشہ کھانا بعد میں کھاتے۔۔ بچوں کی جھوٹی پلیٹیں صاف کرتے ۔۔قریب بلا کر پلیٹ صاف کرنا سکھاتے۔
ہمارے گھر میں اگر کسی وقت روٹی کے ساتھ صرف دہی ہوتا تو یہ سوال نہیں بنتا تھا کہ" آج کیا پکا ہے؟"
دہی اور روٹی مکمل مینیو تصور کیا جاتا تھا۔۔
اگر کہیں بچا سالن یاچاول جھوٹے برتنوں میں دیکھ لیتے تو گویا ہمارے گھر میں قیامت ا جاتی کہ "نعمتوں کا حساب دینا ہے۔"

جب ہم نے سسرال میں فرمائش کی کہ "بچوں کو نہلانے میں وقت لگتا ہے واش روم میں شاور لگوا دیں۔
ہمارے سسر مرحوم نے کہا کہ:" بالٹی سے تو حساب رہتا ہے کتنا پانی خرچ ہوا۔آپ شاور سے حساب کیسے کریں گی؟" واضح رہے کہ وہ بالٹی کے بجائے لوٹے سے نہاتے تھے۔کہتے "دو لوٹے پانی غسل کو کافی رہتا ہے کیونکہ پانی کا بھی حساب دینا ہے۔"
وہ پانی کے ضیاع پر سخت برھم ہوتے کہ جتنی بڑی نعمت ہے اتنا سخت حساب ۔

یہ "حساب کتاب"ہمارے اسلاف کی کوئی ذہنی اختراع نہیں تھی۔۔
قران حکیم نے ببانگ دہل کہا ہے"ثُمَّ لَتُسئَلُنَّ یَومِْیذٍ عَنِ النَّعِیم۔

امریکا میں ہم نے ہر گھر سہولتوں سے لدا پھندا اور
ہر ایک کا mode تفریح پر set دیکھا۔۔
دل سوچتا کہ نعمتیں بلاشبہ جائز اور حلال ہیں۔۔۔کیا ان عظیم الشان نعمتوں کو پا کر ہم شکرانے کے طور پر اللہ کے دین کی بھی اسی پیمانے پر خدمت کر رہے ہیں؟

اب کوئی یہ سوال کر سکتا ہے کہ یہ خیال اپ کو امریکی طرز زندگی پر ہی کیوں ایا ؟پاکستان میں بھی لوگ اعلیٰ معیار پر زندگی بسر کر رہے ہیں ۔۔۔

پاکستان میں وہ معیار زندگی دو فیصد لوگوں کے پاس ہے جبکہ وہاں سو فیصد لوگوں کے پاس ہے۔۔۔
وہاں کی ماسی بھی یہاں کے گریڈ 18 کے فرد سے زیادہ معیاری زندگی گزارتی ہے ۔۔
حساب تو بنتا ہے ۔۔یہاں بھی اور وہاں بھی۔۔۔
اللھم حاسبنا حسابا یسیرا۔۔۔
جب اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک باغ میں کھجور اور ٹھنڈا پانی پا کر فرمایا کہ:" ان نعمتوں کا بھی حساب ہونا ہے"۔ سیدنا عمر فاروقؓ جزبز ہوئے کہ:" کیا ان نعمتوں کا بھی حساب ہوگا ؟"
تو اپ علیہ الصلوۃ والسلام ان کے غصے کو خاطر میں نہ لائے اور بااصرار فرمایا کہ:" ہاں,ان نعمتوں کا بھی حساب ہوگا"۔
ہمارے اسلاف اسی لیے دنیا کی نعمتوں سے کنارہ کر کے چلتے تھے۔۔
خواہشوں کی کیمسٹری یہ ہے کہ انہیں جتنا پورا کریں وہ بڑھتی چلی جاتی ہیں۔۔
گھر میں ایک نہیں دو, تین فیز ہوں۔
جنریٹر کے علاوہ یو پی ایس بھی ہو۔۔ویک اینڈ کے علاوہ سالانہ تفریحی پروگرام بھی ہو۔۔
اعلی ترین معیار زندگی کا حصول زندگی کا مقصد بن بیٹھا۔۔
ایک وقت کا 30, 35 ہزار روپے کھانے کا بل ویٹر کو دیتے ہوئے کسی کو بھی خیال نہیں اتا کہ" نعمتوں کا حساب دینا ہے؟"
پہلے یہ ایلیٹ کلاس کے لچھن ہوتے تھے اب متوسط طبقے کی" اعلیٰ اقدار "میں شمار کیا جاتا ہے۔۔۔۔

خالہ جان نے فون بند کر دیا وہ ضعیفی کے باعث زیادہ بات نہیں کر سکتیں۔
میں سوچنے لگی کتنے پیارے ہیں وہ نفوس جن کے mode قناعت پر set تھے۔
دل سوچتا ہی رہ گیا کہ۔۔۔۔
نہ تیرا خدا کوئی اور ہے نہ میرا خدا کوئی اور ہے
یہ جو "راستے" ہیں جدا جدا یہ معاملہ کوئی اور ہے

افشاں نوید
24 مئی 2024

*RILS|| Asma ul Husna series🌼*• *Day #05*> Stay Connected with ur creator,,,,,,
26/05/2024

*RILS|| Asma ul Husna series🌼*
• *Day #05*
> Stay Connected with ur creator
,

,
,

,
,
,

سنو!! اللہ کو سب بتا کر پرسکون ہوجاو🤍> Always stay connected with ur creater
26/05/2024

سنو!! اللہ کو سب بتا کر پرسکون ہوجاو🤍
> Always stay connected with ur creater

اللہ اکبر🥺❤️*Today's Recitation of the HOly QuRan listen carefully and try to spend ur life according to the HOly QuRan*...
26/05/2024

اللہ اکبر🥺❤️
*Today's Recitation of the HOly QuRan listen carefully and try to spend ur life according to the HOly QuRan*
> Raah E Islam LS
> Always stay connected with ur creater

*RILS|| Asma ul Husna series🌼*• *Day #04*> Stay Connected with ur creator,,,,,,
26/05/2024

*RILS|| Asma ul Husna series🌼*
• *Day #04*
> Stay Connected with ur creator
,
,
,
,
,
,

*RILS|| Asma ul Husna series🌼**• Day #03*> Stay Connected with ur creator,,,,,,,
26/05/2024

*RILS|| Asma ul Husna series🌼*
*• Day #03*
> Stay Connected with ur creator
,
,
,
,
,
,
,

RILS|| Asma ul Husna series🌼• Day #02> Stay Connected with ur creator,,,,,,,,
26/05/2024

RILS|| Asma ul Husna series🌼
• Day #02
> Stay Connected with ur creator
,
,

,
,
,
,

,
,

RILS|| Asma ul Husna series🌼• Day #01> Stay Connected with ur creator,,
26/05/2024

RILS|| Asma ul Husna series🌼
• Day #01
> Stay Connected with ur creator
,

,

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!*  *آج ملک بھر میں مدر ڈے کے حوالے سے سوشل میڈیا بھرا ہوا ملے گا میں یہ نہیں کہہ رہی ک...
12/05/2024

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!*
*آج ملک بھر میں مدر ڈے کے حوالے سے سوشل میڈیا بھرا ہوا ملے گا میں یہ نہیں کہہ رہی کہ آپ لوگ اپنی ماں سے اپنی محبت شو نہ کروائیں نہیں ہرگز نہیں اپنی ماں سے اپنی محبت کا اظہار کریں لیکن یوں سوشل میڈیا پر نہیں اپنے گھروں میں 🤌🏻*
*ہر کسی کی ماں حیات نہیں ہوتی اور ایسے وقت میں دوسرے لوگوں کی اپنی ماں کے ساتھ تصویریں ،خوبصورت واقعات دیکھ کر انکے دل پر کیا گزرتی ہے یہ کوئی نہیں سمجھ سکتا!!! کوشش کریں خدا کی دی ہوئی نعمت کی وجہ سے خدا کی مخلوق کا دل نہ دکھائیں 🤌🏻♥️*
*ماں سے محبت کا اظہار کریں ماں کی فرمانبرداری کرکے، ماں کی بات مان کر، ماں کے لیے صدقہ جاریہ بن کر🦋*
*~حرا جعفر*

لوگ لوگ ہوتے ہیں وہ چھوڑ جاتے ہیں🫠> Always stay connected with ur createrFollow for more| ,,,,,,
07/05/2024

لوگ لوگ ہوتے ہیں وہ چھوڑ جاتے ہیں🫠
> Always stay connected with ur creater
Follow for more|
,
,
,
,
,
,

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raah-e-islam learning site posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Raah-e-islam learning site:

Shortcuts

Share

Category