06/06/2026
رپورٹس کے مطابق کراچی میں روزانہ 100 سے زائد افراد ہارٹ اٹیک کا شکار ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق آج کل ہارٹ اٹیک کی سب سے بڑی وجوہات میں غیر صحت مند طرزِ زندگی اور ناقص خوراک شامل ہیں۔
فاسٹ فوڈ، کولڈ ڈرنکس، زیادہ چکنائی اور نمک والی غذائیں، ورزش کی کمی، ذہنی دباؤ اور نیند کی کمی دل کی بیماریوں کے خطرات میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں۔
تشویشناک بات یہ ہے کہ دل کے امراض اب صرف بڑی عمر کے افراد تک محدود نہیں رہے بلکہ نوجوان بھی تیزی سے اس کا شکار ہو رہے ہیں۔
صحت مند غذا، روزانہ ورزش، مناسب نیند اور باقاعدہ طبی معائنہ دل کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔