Ayan Online Qur'an Academy

Ayan Online Qur'an Academy

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ayan Online Qur'an Academy, Tutor/Teacher, korangi, Karachi.

10/09/2024

ایک دن موبائل گیلری سے کچھ تصاویر ڈیلیٹ کر رہا تھا۔ اس دوران ایک کال لی اور دوبارہ گیلری اوپن کی تو بے دھیانی میں ایک ٹچ میں تمام تصاویر ویڈیوز ڈیلیٹ ہو گئیں تو پریشانی میں فیس بک پہ اسٹیٹس دے کر پریشانی کا ذکر کِیا۔ کمنٹس میں کچھ نے اظہار افسوس کیا اور کچھ نے دوبارہ ڈیٹا ری کور کرنے کاطریقہ بتایا۔

ایک دو نے انباکس مکمل گائیڈینس دی۔ ایک دو ایبز ڈاون لوڈ کی، جن کی مدد سے تمام تصاویر ری کور ہو گئیں۔

میں جیسے جیسے تصاویر دیکھ رہا تھا، آنکھوں کی پتلیاں پھیل رہی تھیں۔ موجودہ تصاویر نہیں، بلکہ اس کے علاوہ بہت پرانی تصاویر بھی لیپ ٹاپ کی اسکرین پہ جگمگا رہی تھیں۔

میرے ماتھے پہ پسینہ آ گیا، انسان کیا ہے؟

اس کی اوقات کیا ہے؟
ایک پانی کا قطرہ اور اس کے ذہن کی وسعت یہ کہ وہ مِٹا دیا گیا۔ مواد بھی دوبارہ آنکھوں کے سامنے لا کر رکھ دینے کے گُر سکھاتا ہے۔

تو وہ! وہ جس کے قبضہ قدرت میں اس انسان کا ذہن ہے، جو اگر ایک "کُن" کہے تو اس انسان کے ذہن کی تمام صلاحیتوں کو سلب کر لے، پروردگار کتنا طاقتور ہے۔

میری زندگی کے گُزرتے ہر پَل، ہر سیکنڈز کو وہ "ری کور" کر کے یوم حَشر ساری دنیا کے سامنے سینما سے بھی بڑی سکرین پہ لا کر چلوا دینے کی قدرت کیوں نا رکھتا ہو گا۔ وہ دن جب انسان اپنا کِیا دیکھ کر شرم سے اپنے ہی پسینے میں ڈوب جائے گا۔

کفار مذاق اُڑاتے تھے نا کہ کیسی آخرت۔۔۔ کہاں کی آخرت۔ مرنے کے بعد یہ مردہ ہڈیاں دوبارہ کھڑی ہوں گی، حساب کتاب ہو گا۔

آج کا ملحد بھی کہتا ہے، واٹ ربش دیکھو اس مولوی کو۔۔۔ جنت کی خواہش اور آخرت کے ڈر سے اس دنیا کے مزے بھی گنوا رہا ہے۔ اس احمق کو لگتا ہے کہ مرنے کے بعد اس کی گلی سڑی ہڈیوں کو پھر سے زندہ کِیا جائے اور اس کو اس کا کیا دکھایا جائے گا اور اس کے اچھے اعمال پہ انعام میں جنت اور حور اور سزا پہ جہنم ملے گی۔ دیکھو اس کو۔۔۔!

قرآن پاک کی مختلف آیات تراجم اور مفہوم کے ساتھ دماغ کی اسکرین پہ یکے بعد دیگرے تسلسل سے آنے لگی۔

ایسا کون ہے! جو ہڈیوں کو زندہ کرے گا، جب وہ بالکل گل گئ ہوں۔
(القرآن)

فرما دو کہ انہیں دوبارہ وہی زندہ کرے گا، جس نے پہلی بار پیدا کیا۔
(القرآن)

سوچو تو سہی کہ یہ انسان جو خود سے چاہ بھی نہیں سکتا، جو اس اللہ کی چاہ کا محتاج ہے۔ اس کا ذہن ایسی طاقت رکھتا ہے تو جس کا وہ محتاج ہے، اس کی طاقت کا کیا اندازا۔

افلا تتدبرون؟
کیا تم غور وفکر نہیں کرتے ؟

ابھی بھی وقت ہے، تدبر تو کرو۔ سوچو تو سہی، اس کی طرف لوٹ آؤ، جس کا کوئی شریک نہیں۔ جو قادر ہے، جس کے تابع تمہارے جسم کا ایک ایک عضو ہے۔ اس لامحدود طاقت والے کی طرف لوٹ آؤ۔

وہ کافر تو چودہ سو برس پہلے کہتا تھا کہ جو مِٹ چکا، وہ دوباہ کیسے زندہ ہو سکتا۔ تیری آنکھ تو آج دیکھ سکتی ہے کہ جو مِٹ چکا، وہ کیسے "ری کور" ہوتا ہے۔
Copied

25/07/2024

"آپ نے اس وقت تک گرمی کا تجربہ نہیں کیا جب تک کہ آپ کو ایسے خیمے میں رہنے پر مجبور نہ کیا جائے جو گرین ہاؤس کی طرح کام کرتا ہے اور زیادہ گرمی کھینچتا ہے۔ خیموں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے، اور ہمارے پاس گرمی سے بچنے کیلئے پانی تک میسر نہیں ہے"۔

ہمارے پاس صاف پانی، پنکھے یا کوئی ایسی چیز میسر نہیں ہے جو گرمی کم کرسکے۔ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور چلنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتے، شمالی غـ.ـزہ میں ہر روز لوگ ہیٹ سٹروک، خوراک کی کمی، پانی کی کمی اور بیماریوں سے مر رہے ہیں۔ 😢

~فلسطیـ.ـنی صحافی حسـ.ـام شبات کے مطابق غـ.ـزہ میں گرمیوں کی صورتحال

النصر ﻟﻐ.ـــﺰﻩ چینل🇵🇸

25/07/2024

دین علماء سے سیکھیں ، انجینئر یا پلمبر سے نہیں

01/07/2024

معاذاللہ ! ہم نے یہ بھی وقت دیکھنا تھا کہ ایک پاگل اور وہمی شخص قران پاک کے متعلق شکوک پیدا کرے اور پڑھے لکھے مسلمان بھی اُسے تحقیق کا نام دینا شروع کردیں ۔۔۔۔۔۔ توبہ توبہ !

قرانِ پاک اپنے وجود کو منوانے کے لیے مخطوطات کا محتاج نہیں ، یہ امام المعصومین ﷺ پر نازل ہوا ہے ، اور اس کا ایک ایک لفظ مسلمانوں کے سینوں میں محفوظ ہے ، جو ہمیشہ رہے گا ۔

صدرالشریعہ نوراللہ مرقدہ فرماتے ہیں:

قرآنِ عظیم کی حفاظت ﷲ عزوجل نے اپنے ذِمہ رکھی ، فرماتا ہے:

اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ اِنَّا لَهٗ لَحٰفِظُوْنَ ۔

بے شک ہم نے قرآن اُتارا اور بے شک ہم اُس کے ضرور نگہبان ہیں ۔

لہٰذا اس میں کسی حرف ، یا نقطہ کی کمی بیشی مُحال ہے ، اگرچہ تمام دنیا اس کے بدلنے پر جمع ہو جائے ؛ تو جو یہ کہے کہ:

اِس کے کچھ پارے ، یا سورتیں ، یا آیتیں ، بلکہ ایک حرف بھی کسی نے کم کر دیا ، یا بڑھا دیا ، یا بدل دیا ، قطعاً کافر ہے ۔ ( بہار شریعت ، کتاب العقائد )

آمَنْتُ بِاللهِ وملآئِكَته وَكُتُبِه وَرُسُلِه وَالْيَوْمِ الْاخِرِ وَالْقَدْرِ خَيْرِه وَشَرِّهٖ مِنَ اللهِ تَعَالىٰ وَالْبَعْثِ بَعْدَالْمَوْتِ !

ایمان ، نام ہی اُس یقین کا ہے جس میں ایک لمحے کے لیے بھی شک و شبہے کی گنجائش نہ ہو ؛ رب تعالیٰ ہمیں صاحب ایمان رکھے !

خاکِ راہِ حجاز
لقمان شاہد
1.7.2024 م

26/06/2024

#خطبہ حجۃ الوداع کی ریکارڈنگ

بڑے شوق سے ایک احمقانہ بات گردش کررہی ہے کہ فرانس نے فضا میں موجود حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آوازمبارک کو ریکارڈ کرلیا ہے اور اسے ترتیب دے کر 2030میں نشر کرینگے العیاذ باللہ۔
جھوٹ کی بھی حد ہوتی ہے، سائنس جاننے والے بھی کہتے ہیں کہ آواز فضا میں منتشر ہوکر فنا ہوجاتی ہے تو ساڑھے چودہ سو سال پہلے کی آواز کیسی آج ریکارڈ کی گئی؟
فرانس کے گوروں(عیسائیوں) کو کیا ضرورت پڑی کہ خطبہ حجتہ الوداع کی ریکارڈنگ ہم تک پہنچائیں ۔۔۔۔
عیسائیوں کو اتنا ہی شوق ہے تو حضرت سیدنا عیسی علیہ السلام کا خطبہ ریکارڈ کرلیں کہ
وَ اِذْ قَالَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ یٰبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ اِنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰهِ اِلَیْكُمْ مُّصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیَّ مِنَ التَّوْرٰىةِ وَ مُبَشِّرًۢا بِرَسُوْلٍ یَّاْتِیْ مِنْۢ بَعْدِی اسْمُهٗۤ اَحْمَدُ(سورہ صف آیت۶)
یعنی میرے بعد ایک نبی آئیگا جسکا نام احمد(محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہے
تاکہ سارے عیسائی حضور کا کلمہ پڑھیں
ہمیں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خطبہ مبارک کی یعنی اپنی طرف سے بنائے ہوئے اس جھوٹے خطبہ کی ضرورت نہیں!
کیونکہ الحمدللہ الحمدللہ ثم الحمدللہ ہمارے پاس صحیح سند کے ساتھ خطبہ حجتہ الوداع حدیث کی صورت میں موجود ہے💞
اور ہم حدیث کا وہی ادب کرتے ہیں جو آقائے کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وسلم کی زبان اقدس سے نکلی ہوئی آواز مبارک سماعت کرنے میں کرتے ۔۔الحمد للہ♥️🌹

✍️ علامہ ذوالقرنین رضوی صاحب

06/05/2024

AYAN ONLINE QUR'AN ACADEMY

OUR COURSES
Qaida & Nazra
Hifz ul Qur'an
Tafseer ul Qur'an
Namaz & Dua
Farz Uloom

FEATURES
3 Days Trial Class
Weekly 5 Classes
Class Duration 30 min
Flexible Class Timings
Classes through Zoom, Skype & Whatsapp

Register Now
0305-2264272
[email protected]

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Korangi
Karachi