بسم اللہ الرحمٰنِ الرحیم
تمام تعریفیں اللہ تبارک و تعالیٰ کیلئے ہیں جو تمام مخلوقات جن و انس ، خشک و تر کا خالق و مالک عزوجل ہے ، سب اُسی کا ہے سب اُسی کیلئے ہے زمین و آسمان کی کوئی چیز اُس پاک پروردگار سے پوشیدہ نہیں، اللہ عزوجل کا احسانِ عزیم ہے کہ اُس نے اپنے آخری نبی حضرت محمدﷺ کی اُمت میں ہمیں پیدا کیا اور خوش نصیبی سے اُنﷺ کا دامنِ رحمت عطا کیا اُنﷺ کے محبوبوں سے نسبت دی۔ بیشک اللہ عزوجل نے اپنی پاک کتاب قرآن مجید میں اپنے محبوبﷺ کی تعریف فرمائی، بڑے غور کا مقام ہے کہ جن پاک ہستی کی تعریف رب عزوجل خود فرمائے تو اُس کی مخلوق پر یہ لازم ہے کہ رحمتِ عالمﷺ کے قدمین شریفین کی دُھولِ مبارک سے ہر وقت جُڑا رہے اور اپنے قول و فعل سے حضورﷺ کی اطاعت کرے کہ بے شک جن کی اطاعت اللہ عزوجل کی اطاعت ہے۔۔اللہ تعالیٰ ہمیں دُنیا و آخرت میں سعادت مندی نصیب فرمائے۔ آمین بجاہِ نبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم۔۔۔