🎤✨ ایک پروقار تقریب میں اقرا آرٹ اکیڈمی کی باصلاحیت اسٹوڈنٹ نے اپنے ادارے کا پُراعتماد انداز میں تعارف پیش کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اقرا آرٹ اکیڈمی بچوں کی تعلیمی رہنمائی کے ساتھ ساتھ اسپیچ، پبلک اسپیکنگ اور کراٹے کی باقاعدہ تربیت بھی فراہم کرتی ہے۔
یہ ادارہ نئی نسل میں خود اعتمادی، نظم و ضبط اور قیادت کی صلاحیت پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
ہماری بیٹیوں کی باوقار گفتگو اس بات کا ثبوت ہے کہ درست تربیت ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
🥋 آج کے دور میں خاص طور پر چھوٹی بچیوں کے لیے کراٹے سیکھنا بے حد ضروری ہے۔
کراٹے انہیں نہ صرف جسمانی طور پر مضبوط بناتا ہے بلکہ اپنی حفاظت، حوصلہ اور اعتماد بھی عطا کرتا ہے۔
مضبوط اور بااعتماد بیٹیاں ہی ایک محفوظ اور کامیاب معاشرے کی بنیاد ہوتی ہیں۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے ملک پاکستان کو استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے،
اور ہمارے شہر کراچی کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنائے۔ آمین۔ 🤲
آپ سب کی دعاؤں کا طلبگار
حافظ دانش خان
ایڈمنسٹریٹر، اقرا آرٹ اکیڈمی
وائس پریزیڈنٹ یوتھ ونگ، ٹی بی سی فاؤنڈیشن
پیش امام :پی آئی اے انٹرنیشنل کارگو
03172960629📞
IQRA art Academy
Welcome to IQRA art academy where the future of skills and art unfolds! Our mission is to empower students worldwide through dynamic and accessible training.
we offer a diverse range of courses designed to enhance skills, ignite passion.
🌟 مستقبل کے ستارے — اقرا آرٹ اکیڈمی 🌟
ننھے ننھے بچوں کی پُراعتماد اور دل موہ لینے والی تقریریں سماعت فرمائیں۔
یہ باصلاحیت اسٹوڈنٹس اقرا آرٹ اکیڈمی کے اسپیچ اینڈ پبلک اسپیکنگ کورس میں اپنی صلاحیتوں کو پروفیشنل انداز میں نکھار رہے ہیں۔ یہی ننھے سپیکرز انشاءاللہ مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
میڈیا کی دنیا میں کامیابی صرف بولنے سے نہیں بلکہ اعتماد، علم، مثبت سوچ اور مضبوط کردار سے حاصل ہوتی ہے — اور الحمدللہ ہمارے بچے اسی راستے پر گامزن ہیں۔
آپ سب سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ان بچوں کو علم، ہمت، کامیابی اور بہترین اخلاق سے نوازے اور انہیں پاکستان کا باوقار اور باوفا شہری بنائے۔ آمین
دعاؤں کا طلبگار
حافظ دانش خان
ایڈمنسٹریٹر: اقرا آرٹ اکیڈمی
پیش امام: پی آئی اے انٹرنیشنل کارگو
وائس پریزیڈنٹ: یوتھ ونگ ٹی بی سی فاؤنڈیشن
03172960629
Assistant Commissioner Shah Faisal Colony, Sir Naimat Ullah Chachar Sahb Visited the IQRA Art Academy 🇵🇰🥋🔥
Contact :Hafiz Danish Khan
03172960629
آج ڈی آئی جی ٹریفک پولیس آفس میں سندھ پولیس کے ایف ایم ریڈیو پر نوجوانوں کے موضوع "آج کے نوجوان مایوس کیوں ہیں اور اس کا حل کیا ہے" پر گفتگو کرتے ہوئے دل کی آواز الفاظ بن گئی۔
ہماری پوری کوشش رہی کہ ہم نوجوانوں کے احساسات، ان کی جدوجہد، ان کے خواب اور ان کے مسائل کو صحیح انداز میں پیش کر سکیں۔ کیونکہ حقیقت یہی ہے کہ نوجوان صرف پاکستان کا مستقبل نہیں بلکہ پاکستان کا حال بھی ہیں۔ اگر نوجوان مضبوط ہیں تو پاکستان مضبوط ہے۔
ہم شہر کراچی کے تمام نوجوانوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ اکیلے نہیں ہیں۔ اگر کراچی کا کوئی بھی نوجوان ڈیجیٹل لٹریسی سیکھنا چاہتا ہے تو ہم ٹی بی سی فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے ان تمام نوجوانوں کو یہ اسکل سکھانے کے لیے تیار ہیں۔
کیونکہ ٹی بی سی فاؤنڈیشن اور اقراء آرٹ اکیڈمی کا ایک ہی مقصد ہے کہ کراچی اور پاکستان کا کوئی بھی نوجوان مایوسی کا شکار نہ ہو، بلکہ اپنے ہنر کو پہچانے، اسے نکھارے اور دنیا کے سامنے اعتماد کے ساتھ لے کر آئے۔
ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان اپنے خوابوں پر یقین رکھیں، اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کریں اور یہ یاد رکھیں کہ اللہ نے ہر انسان کو کسی نہ کسی خاص مقصد کے لیے پیدا کیا ہے۔
آپ سب سے خصوصی گزارش ہے کہ حافظ دانش خان کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں، تاکہ جب تک ان کی جان میں جان ہے وہ نوجوانوں کی آواز بنتے رہیں اور نوجوانوں کی رہنمائی کا یہ مشن جاری رکھ سکیں۔
آپ سب کی دعاؤں کا طلبگار:
حافظ دانش خان
ایڈمنسٹریٹر اقراء آرٹ اکیڈمی
وائس پریزیڈنٹ یوتھ ونگ ٹی بی سی فاؤنڈیشن
📞 03172960629
شاندار اسپورٹس ایونٹ – بچوں کی حیران کن توانائی!
بروز اتوار، 8 فروری کو اقرا آرٹ اکیڈمی اور ٹی بی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک شاندار اسپورٹس ایونٹ منعقد ہوا۔
اس میں شاہ فیصل کالونی کے مختلف سکولز کے بچے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شریک ہوئے۔
رسہ کشی، ریسز اور دیگر مقابلوں میں بچوں نے اپنی حیران کن صلاحیتیں دکھائیں۔
ان کی توانائی، ایکٹیویٹیس اور جوش دیکھ کر سب متاثر ہوئے۔
ایونٹ کے دوران بچوں کی فٹنس، ٹیم ورک اور حوصلے کی اہمیت بھی اجاگر ہوئی۔
والدین اور اساتذہ بھی بچوں کی کارکردگی اور حوصلے سے حیران رہ گئے۔
یہ لمحے نہ صرف تفریحی تھے بلکہ بچوں کے اعتماد اور محنت میں اضافہ کرنے والے بھی تھے۔
ایونٹ کے دوران ہر بچے نے اپنی بہترین کارکردگی دکھائی اور سب کو حیران کیا۔
ہم نے اس شاندار دن کی یادگار ویڈیوز اور لمحات بھی اپلوڈ کیے ہیں۔
یہ موقع واقعی توانائی، محنت اور خوشی سے بھرپور تھا، اور سب کے لیے یادگار بن گیا۔
📌 حافظ دانش خان – ایڈمنسٹریٹر، اقرا آرٹ اکیڈمی
وائس پریزیڈنٹ، یوتھ ونگ ٹی بی سی فاؤنڈیشن
📞 رابطہ: 03172960629
08/02/2026
الحمدللہ ❤️
اقرا آرٹ اکیڈمی اور ٹی بی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے شاہ فیصل کالونی کے اسکولز کے لیے منعقد کیا گیا اسپورٹس ایونٹ آج کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔
ہماری یہ کاوش صرف ایک ایونٹ تک محدود نہیں بلکہ ہمارا مشن ہے کہ شاہ فیصل کالونی سے ان تمام برائیوں کا خاتمہ کیا جائے جو ہماری نوجوان نسل کی تباہی کا سبب بنتی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے علاقے کا ہر نوجوان جسمانی طور پر فِٹ ہو، مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے، اور اپنے علاقے، شہر کراچی اور ملک پاکستان کا نام روشن کرے۔
اس موقع پر ہم اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل کالونی جناب نعمت اللہ چاچڑ صاحب کے تہہ دل سے مشکور ہیں جو ہر قدم پر اقرا آرٹ اکیڈمی اور ٹی بی سی فاؤنڈیشن کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔
ہم کمیونٹی پولیس کے چیف جناب مراد سونی صاحب کے بھی بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔
اسی طرح ٹی بی سی فاؤنڈیشن کی پریزیڈینٹ شاہانہ راؤ صاحبہ اور جنرل سیکرٹری سلمان عباسی صاحب کے مشکور ہیں جن کی محنت و کاوشوں سے یہ بہترین میلہ سجا ۔
آپ سب کی دعاؤں کا طلبگار
حافظ دانش خان
ایڈمنسٹریٹر، اقرا آرٹ اکیڈمی
وائس پریزیڈنٹ،یوتھ ونگ ٹی بی سی فاؤنڈیشن
03172960629
اقراء ریاض الاطفال اینڈ اقراء آرٹ اکیڈمی کے اسٹوڈنٹس 8 فروری بروز اتوار کو ہونے والے سپورٹس کمپٹیشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
ہماری کوشش ہے کہ شاہ فیصل کالونی کے بچوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ کر انہیں فزیکل فٹنس اور مثبت سرگرمیوں کی طرف لایا جائے۔
سپورٹس فیسٹیول کے لیے بچے جوش اور محنت کے ساتھ پریکٹس کر رہے ہیں۔
یہ ایونٹ بچوں کی صحت، اعتماد اور نظم و ضبط کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
والدین اور اساتذہ کی سپورٹ سے بچے بہتر مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
اقراء ریاض الاطفال اور اقراء آرٹ اکیڈمی تعلیم کے ساتھ بہترین تربیت پر یقین رکھتی ہے۔
آئیں مل کر بچوں کو صحت مند اور مضبوط بنائیں۔
ایڈمنسٹریٹر اقراء آرٹ اکیڈمی
وائس پریزیڈنٹ :یوتھ ونگ ٹی بی سی فاؤنڈیشن۔
03172960629
شاہ فیصل کالونی میں کراٹے کی تربیت کے لیے اقرا آرٹ اکیڈمی ہی کیوں؟
کیونکہ اقرا آرٹ اکیڈمی صرف کراٹے سکھانے کا ادارہ نہیں بلکہ ایک وژن ہے، جہاں بچوں کی جسمانی فٹنس کے ساتھ خود اعتمادی، نظم و ضبط اور قیادت کی صلاحیتیں بھی نکھاری جاتی ہیں۔
ہمارے انسٹرکٹر سر عمر آغا (بلیک بیلٹ، انٹرنیشنل ونر فائٹر) کی زیرِ نگرانی تربیت یافتہ اسٹوڈنٹس نے آل کراچی کراٹے چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں ۔
ہم بچوں کو صرف تربیت نہیں دیتے بلکہ انہیں عملی پلیٹ فارم بھی فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ بااعتماد اور ذمہ دار فرد بن سکیں۔
نوٹ: اقرا آرٹ اکیڈمی میں کراٹے کے ساتھ ساتھ
• ٹیوشن سینٹر
• فنِ خطابت (Public Speaking)
• انگلش لینگویج کورس
میں بھی داخلے جاری ہیں۔
رابطہ: 03172960629
حافظ دانش خان
ایڈمنسٹریٹر اقرا آرٹ اکیڈمی
وائس پریزیڈنٹ، یوتھ ونگ ٹی بی سی فاؤنڈیشن
🏆 اقراء مارشل آرٹ کلب – اسپورٹس، صحت اور کردار سازی 🏆
اقراء مارشل آرٹ کلب کے باہمت سٹوڈنٹس اور پی ٹی ای اسکول، مہران پبلک اسکول اور نیو اسٹار اسکول
کے سٹوڈنٹس شاہ فیصل کالونی عید گاہ گراؤنڈ
میں محترم سر عمر آغا کی زیرِ نگرانی بھرپور تربیتی کلاسز میں حصہ لے رہے ہیں۔
یہ تمام سٹوڈنٹس 8 فروری کو ہونے والے اسپورٹس کمپیٹیشن کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔
اسپورٹس سرگرمیاں نوجوانوں کو نہ صرف جسمانی طور پر مضبوط بناتی ہیں بلکہ
انہیں نظم و ضبط، خود اعتمادی، لیڈرشپ اور مثبت سوچ بھی سکھاتی ہیں۔
ہم دعا گو ہیں کہ
🤲 اللہ تعالیٰ تمام سٹوڈنٹس کو بہترین صحت، طاقت اور کامیابی عطا فرمائے
اور انہیں ملکِ پاکستان 🇵🇰 اور شہرِ کراچی کے باوفا اور خدمت گزار شہری بنائے۔ آمین۔
📢 وہ تمام اسکولز جو اپنے سٹوڈنٹس کی فزیکل فٹنس، مارشل آرٹس اور اسپورٹس سرگرمیوں میں شمولیت چاہتے ہیں،
وہ اقراء مارشل آرٹ کلب سے رابطہ کر کے اس مثبت مشن کا حصہ بن سکتے ہیں۔
📞 رابطہ:
حافظ دانش خان
ایڈمنسٹریٹر، اقراء مارشل آرٹ کلب
وائس پریزیڈنٹ، یوتھ ونگ ٹی بی سی فاؤنڈیشن
📱 0317-2960629
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Karachi