Al -Quran Education

Al -Quran Education

Share

Islamic Education

30/04/2026
25/02/2026

الحمدللہ ۔ چودہ روزہ آن لائن بنیادی تجوید کورس کی تکمیل ہوئ جس میں ملک کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والی پچاس سے زائد خواتین نے قلیل مدت میں تجوید سیکھ کر اپنی غلطیاں درست کیں ۔۔۔ یہ کورس مکمل طور پہ مفت کروایا گیا اور لائیو کلاسز لی گیں الحمدللہ ۔
ان شاء تجوید القرآن لیول ون کورس کا آغاز بارہ رمضان سے کیا جارہا ہے یہ کورس بھی بالکل مفت ہے ۔
مدت کورس تین ماہ
کلاسز کا دورانیہ بیس منٹ ۔
ایام پیر تا جمعرات
جلد ازجلد قلیل رجسٹریشن کروا کر قرآن پاک کو درست مخارج سے سیکھ لیں یہ نہ ہو کہ دنیا کی مصروفیت میں زندگی کی شام ہو جائے اور۔ نامہ اعمال میں کچھ نہ ہو ۔۔۔۔۔

27/01/2026

آئیں ماہ رمضان کی تیاری کریں ❤️
رمضان رحمت کا خزینہ۔۔
بخشش کا مہینہ ۔۔۔۔۔
اس ماہ میں مسلمان دو کام ضرور کرتے ہیں ۔۔۔۔
عبادات۔۔۔۔
اور صدقات ۔۔۔
عبادت میں شامل ہے قیام
(نوافل تراویح )
۔ اور
قرآن
جبکہ قیام میں بھی شامل ہے قرآن ۔
تو سب سے لازم کیا ہوا ؟
یقینا ۔۔۔۔۔
قرآن اور قرآن پڑھنے کے لئیے لازم ہے کہ مکمل قواعد ومخارج سے
پڑھا جائے۔۔۔۔ ورنہ غلط پڑھنے سے ثواب کی بجائے گناہ کے مرتکب ہو سکتے ہیں ۔۔۔
لہذا ہر سال کی طرح اس سال بھی
چودہ روزہ تجوید کورس کروایا جائے گا بزریعہ آن لائن ۔
چودہ روزہ تجوید کورس
کی کوئ فیس نہیں ہے
دورانیہ بیس منٹ
اوقات کار رات یا شام کے ہونگے۔
بارہ گھنٹوں میں صرف بیس منٹ اپ اپنے لئے نکالیئے اپنے قبر و حشر کے لئے، اپنے لئے سامان نجات کیجئے اپنی نماز اپنی عبادت اپ کے وظائف سب درست ہو سکیں ... یقین جانیے یہ بیس منٹ میزان پہ بہت اجر کا باعث ہونگے .....
ان شاءاللہ اپ اس کورس کے بعد اس قابل ہو جائیں گے کہ قرآن پڑھنے میں "لحن جلی" سے بچ سکیں
لحن جلی سے مراد تجوید میں وہ واضح اور نمایاں غلطی ہے جس سے معنی بدل جاتے ہیں، جیسے ایک حرف کو دوسرے سے بدلنا (مثلاً 'الحمد' کی جگہ 'الھمد' پڑھنا) یا حرف کو بڑھا دینا یا گھٹا دینا (جیسے 'لم یلد' کی جگہ 'لم یولد'). یہ غلطی حرام ہے کیونکہ اس سے قرآن کے معنی بگڑ جاتے ہیں اور نماز بھی فاسد ہو سکتی ہے
لحن جلی حرام ہے اور اس سے بچنا ضروری ہے
تجوید نہایت آسان اور سادہ طور پر سکھائی جاتی ہے جس سے عمر رسیدہ خواتین بھی بآسانی سیکھ لیتی ہیں۔ مشکل قواعد بھاری اصطلاحات کا استعمال نہیں کیا جاتا۔

اور نہ ہی زیادہ قواعد زبانی یاد کرنے کے لیے دیے جاتے ہیں۔

مشق اپ نے خود کرنی ہے جتنی مشق اپ کریں گے اتنا اپکی تجوید بہتر ہو گی۔
الحمدللہ ! ہم نے پچاس سال سے زائد عمر کی اکثر خواتین کو قرآن پاک ناظرہ کی تکمیل بھی کروائی ہے...
لہذا بغیر گبھرائے ، بغیر شرمندگی کے اپ جوائن کریں اپ فرینڈلی ماحول میں قرآن پاک سکھایا جائے گا ❤️....
اگر بعد مرنے کے نجات چاہتے ہیں تو اپنے خود اپنے لئے تیاری کر لیجئے ورنہ یہ تو وہ پرفتن دور ہے بعد مرنے کے سگی اولاد بھی سوئم چالیسویں پہ بھی قرآن نہیں پڑھتی اور شارٹ کنٹ کے طور پہ ان لائن گروپس سے قرآن ایصال کا بدیہ منگوا لیا جاتا ہے جس کی صداقت پہ بھی شک ہے

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Karachi